کل بروز اتوار ضیاء کالونی میں عوام راج تحریک کا عظیم الشان کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔
تمام کارکنان، ساتھیوں اور اہلِ علاقہ کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔
🗓 اتوار، 26 جولائی 2026 🕖 شام 7:00 بجے 📍 ضیاء کالونی، نعمان ریسٹورنٹ کے سامنے، ناصر پولیس چوکی روڈ، کورنگی، کراچی.
#عوام_راج_زندہ_باد
عوام راج تحریک
عوام راج تحریک صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوامی شعور، انصاف اور خدمتِ خلق کا پیغام ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کی حقیقی طاقت اس کے عام لوگ ہیں۔ آئیے مل کر عہد کریں کہ دیانت، اتحاد اور عوامی خدمت کے ذریعے ایک خوشحال پاکستان بنائیں گے
78 سال گزر گئے، مگر ایک عام پاکستانی کے لیے اقتدار کے دروازے نہ کھل سکے۔
یہ نظام صرف طاقتوروں کو آگے لاتا رہا۔
اب تبدیلی صرف نعروں سے نہیں، نظام سے آئے گی۔
عوام کا راج ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔
#عوام_راج_زندہ_باد@iqrarulhassan
کوئی بات نہیں ممکن ہے صدیق جان صاحب کو کوئی غلط فہمی ہو گئی ہو، زندگی میں کبھی ملاقات ہوئی تو میں ثبوتوں کے ساتھ وضاحت کر دوں گا۔۔۔
احترام کا جواب زیادہ احترام سے دیا جانا چاہئے ❤️
#عوام_راج_زندہ_باد
اٹھانوے فیصد عام لوگوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی صفر فیصد ہے۔ جب تک عام لوگوں اور مڈل کلاس کو اقتدار میں برابر کا حصہ نہیں ملے گا تب تک مڈل کلاس کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور یہ تبھی ہو سکے گا جب عام لوگوں کی ملکیت میں ایک جمہوری جماعت بنے گی۔
#عوام_راج_زندہ_باد
اقتدار اور فیصلہ سازی میں مڈل کلاس کی صفر فیصد نمائندگی کے ساتھ آپ یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں کہ عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے؟ عوام کے مسائل حل کرنے ہیں تو عوام کا راج لگانا پڑے گا۔
#عوام_راج_زندہ_باد
یہ تحریک کسی ایک شخص کی نہیں، ہر اُس پاکستانی کی ہے جو انصاف، میرٹ اور عوامی اختیار پر یقین رکھتا ہے۔
آواز اٹھائیں، کیونکہ خاموشی کبھی تبدیلی نہیں لاتی۔
#عوام_راج_زندہ_باد
ہمارا مقصد نوجوان نسل کو امید، اعتماد اور قیادت کا وہ پلیٹ فارم دینا ہے جہاں میرٹ سب سے پہلے ہو۔
آئیں پاکستان عوام راج تحریک کا ساتھ دیں اور انصاف، میرٹ، دیانت اور عوامی خدمت پر مبنی پاکستان کی تعمیر کریں۔
#عوام_راج_زندہ_باد
عوام کی طاقت ہی اصل طاقت ہے، اسی طاقت سے ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار پاکستان تعمیر ہوگا۔
ہر شہری کی آواز قابلِ احترام ہے، اسی آواز سے ایک مضبوط، منصفانہ اور ترقی یافتہ پاکستان وجود میں آئے گا۔
#عوام_راج_زندہ_باد