نماز تراویح میں تلاوت کیے جانے والے قرآن پاک کا تفسیری خلاصہ ۔۔۔ ان شاءاللہ حسب سابق روزانہ بعد نماز فجر مرکزی مسجد عثمانیہ ھاؤسنگ کالونی میں بیان کیا جائے گا ۔۔۔۔ دورانیہ بیس منٹ۔۔۔۔۔آئیے قرآن کریم کو سمجھ کے پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دیر میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں عمران خان کی ایف آئی اے میں خفیہ مراسلے کی تحقیقات سے متعلق رٹ درخواست کی سماعت شروع ہو گی، عمران خان کی اس معاملے پر بھی ہائی کورٹ میں موجودگی قانونی تقاضا نہیں مگر وہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ دوسری طرف دو سو گز دور الیکشن کمیشن میں انکو گرفتار کر کے آج الیکشن کمیشن میں پیش کرنے کے لئیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کل ہی جاری کئیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے کچھ دیر پہلے اعلان کیا ہے کہ خان صاحب کیخلاف انکی آمد پر توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی شروع کی جائے گی۔