حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ختم نبوت پر قطعی ایمان کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ آپ ﷺ کے خاتم النبیین ﷺ ہونے کی وجہ سے آپ ﷺ نے قیامت کے ہر مسئلہ کا حل پیش کیا ہے۔ تاجدارِ ختم نبوت ﷺ ہونے کے لحاظ سے آپ کی شریعت آخری اور سب شریعتوں کی جامع اور حتمی شریعت ہے۔
سپریم کورٹ کا 24 جولائی 2024 کے مبارک ثانی قادیانی کے کیس کا فیصلہ قران و سنت کے منافی ہے۔ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم اس فیصلہ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہیں۔ قران مجید کی تحریف اور اس تحریف کی تبلیغ کی اجازت دینا ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا ہے۔
🔴 اسرائیلی ناکہ بندی، جو امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے، آہستہ آہستہ ہزاروں فلسطینی بچوں کی اموات کا باعث بن رہی ہے، جنہیں فوری طور پر غذا اور دودھ کی اشد ضرورت ہے۔
حدیث غدیر“ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حد درجہ فضائل پر دلالت کرتی ہے۔ اس حدیث شریف میں اُمت مسلمہ کے لیے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی محبت کی فرضیت کا ذکر ہے لیکن اس میں امامت، امارت یا خلافت بلا فصل کا کوئی تذکرہ نہیں ہے
🗣️ حماس کے سیاسی بیورو چیف:
ہم خلیجی اور عرب ممالک میں اپنے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم غزہ کی تعمیر نو کے فنڈز میں سے "ایک پیسہ" نہیں لیں گے اور یہ عمل "شفاف اور منصفانہ" ہوگا۔