:جو اللّٰه کے ہو جاتے ہیں، الله ان کا ہو جاتا ہے۔
وہ ظاہری نظر میں تنہا ہوتے ہیں، مگر حقیقت میں اللّٰه کی حفاظت اور فرشتوں کے پہرے میں ہوتے ہیں۔ اُن کی آزمائش کے لمحے بعد میں ایمان کے سب سے بڑے مظاہر بن جاتے ہیں۔
السلام عليكم و رحمت الله و بركاته
صبح بخیر زندگی 💕✨🌄
اے اللہ! اے پاک پروردگار ہم تیرے آگے ہاتھ پھیلاۓ اور سر جھکاۓ ہو�� عاجزی سے اپنے گناهوں کی معافی مانگ رہے ہیں.
اے اللہ ہم پہ، ہمارے والدین پہ، ہمادے اہل۔خانہ پہ، ہمارے بھائی بہنوں پہ ہمارے دوست احباب پہ اپنا خاص رحم فرما، اور ہمیں مصیبتوں، آزمائشوں، پریشانیوں اور بیماریوں سے عافیت اور نجات عطا فرما،
یا رب کائنات ہمیں گناہوں سے اور بری موت سے بچا۔
ہمیں دین کی سمجھ عطا فرما ہمارے دل میں ہدایت ڈال اور وقتِ رُخصت کلمہ نصیب فرما۔
آمين يَارَبَّ الْعَالَمِينْن