رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
تم میں سے پہلی قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ
جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اسے سزا دیتے
جب طاقتور کوئی جرم کرتا تو اسے معاف کر دیتے
(صحیح بخاری)
ہم نے یہ امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کی، تو اُنہوں نے اُس کے اُٹھانے سے انکار کیا، اور اُس سے ڈر گئے، اور اِنسان نے اُس کا بوجھ اُٹھالیا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ظالم، بڑا نادان ہے۔
﴿سورۃ الاحزاب ، ۷۲﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“اللہ کے ڈر سے رونے والا جہنم میں داخل نہیں ہو گا یہاں تک کہ دودھ تھن میں واپس لوٹ جائے، ( اور یہ محال ہے ) اور جہاد کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہوں گے“۔
(ترمذی،۱۶۳۳)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا
اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے مؤمن بندے کی اہل دنیا سے کسی محبوب چیز کو اٹھاتا ہوں اور وہ اس پر صبر کرتا ہے تو اس کی میرے ہاں جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔
( صحیح بخاری)
یہ ہے فرانس جہاں حجاب پہننے مسلمان لڑکیوں پر حملے معمول بن گئے
فرانس میں ایک سابق پولیس آفیسر کا حجاب پہننےمسلمان لڑکی پر حملہ، مسلمان لڑکی کو زدوکوب کیا اور نفرت آمیز گفتگو کی، سابق پولیس آفیسر نے مسلمان لڑکی کا حجاب کھینچ کر اتار دیا، فرانس میں مسلمان اور اسلام دشمنی عروج پر ہے
رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
“میرے پانچ نام ہیں۔ میں محمد، احمد اور ماحی ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ کفر کو مٹائے گا اور میں حاشر ہوں کہ تمام انسانوں کا میرے بعد حشر ہو گا اور میں عاقب ہوں یعنی خاتم النبین ہوں۔ میرے بعد کوئی نیا پیغمبر دنیا میں نہیں آئے گا۔“
(صحیح بخاری،۳۵۳۲)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
جو شخص ۳بار
“بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ”
کہے تو اسےصبح تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی،اور جو شخص تین مرتبہ صبح کےوقت اسےکہے تو اسےشام تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی۔
(ابوداؤد ،۵۰۸۸)
راوی فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں اور فلاں غزوہ کیاتو لوگوں نے پڑاؤ کی جگہ کو تنگ کر دیااور راستےمسدود کر دیئے تو آپﷺ نےایک منادی کو بھیجاجولوگوں میں اعلان کر دےکہ جس نےپڑاؤ کی جگہیں تنگ کر دیں،یا راستہ مسدود کردیا تواس کاجہاد نہیں ہے۔
(ابوداؤد،۲۶۲۹)