🎉 Secure your spot in our 20,000,000 $WCOIN Pre-listing Airdrop with #WCoin! 22,000 opportunities to win rewards!
Entry:
💙 Like & RT
💙 Follow @TrustWallet & @wcoin_io
👇 Go to 'Tasks' and complete them with #TrustWallet
https://t.co/pXOWWToxai
🍀 *موبائل مانیٹرنگ ایپس* 🍀
*بچے کہاں ہیں اور موبائل پر کیا دیکھ رہے ہیں ، والدین یہ سب جان سکتے ہیں....*
نوجوانوں کی نسبت چھوٹے بچوں میں موبائل فون تک رسائی اور ’آن لائن‘ کلاسوں کی وجہ سے ہر وقت موبائل کا استعمال ایک خطرناک صورت حال اختیار کر چکا ہے۔
بعض اوقات آن لائن کلاسوں کا وقت، پہلے سے طے شدہ نہیں ہوتا، اچانک شروع ہونے والی کلاسوں میں والدین بچوں کے لیے وقت نہیں نکال سکتے، جس کی وجہ سے بچوں کی موبائل کی سرگرمیوں سے مکمل طور پر باخبر رہنا ان کے لیے ممکن نہیں،
لہٰذا آج کا بچہ بے خوف ہو کر موبائل کا آزادانہ استعمال کر رہا ہے اور اب آپ انھیں یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کون سا وقت ہے موبائل دیکھنے کا؟
یا کیا ہر وقت موبائل لیے بیٹھے ہو؟
کیوں کہ بچہ آپ کو بہت آسانی سے یہ کہہ کر لاجواب کر دے گا کہ آن لائن کلاسوں کا وقت ہونے والا ہے
یا وٹس ایپ گروپ سے اسکول کا اسائمنٹ بنا رہا ہے، لہٰذا پہلے کی طرح اب موبائل پر پابندی لگانا یا اس کے استعمال سے روکنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔۔۔
*اس صورت حال میں اپنے بچوں کو ویڈیو گیم سے لے کر سائبر کرائم کے چنگل سے بچانے کے لیے والدین کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے*
*چناں چہ اسی خطرے کے پیش نظر سوفٹ وئیر کمپنیاں موبائل کی مانیٹرنگ ایپس تیار کر رہی ہیں، جو بچے کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں والدین کو فوراً الرٹ جاری کرتی ہیں*
*جن کے بارے میں جاننا آج کے والدین کے لیے بے حد ضروری ہے اس ضمن میں مندرجہ ذیل ایپس بہ آسانی گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں*
*ٹریک اِٹ ایپ (Trackit* *app* )
اس ایپ کے ذریعے بچوں کی ’آن لائن‘ سرگرمیوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کی بدولت والدین براؤزر اور میسج پر بہ آسانی نظر رکھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ آن لائن گیم کھیلنے پر بھی آپ جان سکتے ہیں کہ بچہ کون سا گیم کھیل رہا ہے اور کھیلتے ہوئے اسے کتنا وقت ہو چکا ہے۔ اس سے وائی فائی ٹریکنگ جیسی اہم معلومات حاصل ہو جاتی ہیں اور ٹریک کیے گئے فون سے نوٹیفیکیشن بھی موصول ہو جاتا ہے۔
*ایم اسپائے ایپ ( mSpy app)*
اس ایپ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بچوں کے فون کی زبردست طریقے سے مانیٹرنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ بچوں کے موبائل پر آنے والی کال بھی سن سکتے ہیں اور براؤزر کی تاریخ کی مکمل جان کاری، کال لاگنگ اور پیغامات بھی دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔
*دی ٹرتھ اسپائی ایپ (The* *Truth spay app)*
اس ایپ کی ٹریکنگ خصوصیت کی وجہ سے صارفین اپنی گم شدہ ڈیوائس کا کھوج لگا سکتے ہیں، اس ایپ میں براؤزر اور ’جی پی ایس سسٹم‘ کی مانیٹرنگ شامل ہے۔ مفت دست یاب یہ اینڈرائڈ ایپ والدین کے لیے بہترین ہے، جو بروقت درست مقام کو ٹریک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
*اسپائزی ایپ (Spyzie app)*
یہ بہ آسانی انسٹال ہونے والی ایپ بچے کے اینڈرائڈ فون کے لیے بہترین مانیٹرنگ کا کام سرانجام دیتی ہے، اگر آپ کا بچہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتا ہے، تو پریشانی کی بات نہیں، آپ اس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے محفوظ کیے گئے ملٹی میڈیا مواد کو ڈاؤن لوڈ کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس ایپ کی key logger ٹول کے ذریعے جان سکتے ہیں کہ بچے نے کیا ٹائپ کیا ہے۔
*چلڈرن ٹریکنگ*
یہ ایپ والدین کے لیے نعمت ہے۔ یہ دیگر اینڈرائیڈ ‘ایپ‘ سے ذرا مختلف ہے۔ اس لحاظ سے یہ نہ صرف بچوں کی آن لائن سرگرمیوں سے باخبر رہنے میں معاون ہے، بلکہ جسمانی طور پر بھی انہیں ٹریک کر سکتی ہے کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہیں۔
*فامی سیف ایپ ) (Fami Safe app*
فامی سیف مانیٹرنگ ایپ ونڈر کمپنی نے بنائی ہے، یہ ایپ اپنے سوفٹ ویئر کی وجہ سے سے اتنی منفرد ہے کہ والدین بہ آسانی بچے کے موبائل پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور انھیں بچے کی نگرانی کے لیے اس کے پاس ہر وقت موجود رہنے کی بھی ضرورت نہیں، کیوں کہ والدین ’جیو فینسنگ فیچرز‘ کے ذریعے بچوں کے علم میں لائے بغیر، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں
آج کل اکثریت کا موبائل لاکڈ ہوتا ہے ۔ اگر کوئی حادثہ ہوجائے تو اکثر موبائل لاکڈ ہونے کی وجہ سے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں کرپاتا ۔ آج آپ کو اس فیچر کے متعلق بتاؤں گا کہ اگر آپ کاموبائل لاکڈ بھی ہو تو آپ کی فیملی کو کال جاسکے ۔ اس کال کو ایمرجنسی کال کہتے ہیں اور اس کی سیٹنگ کرنے کے بعد موبائل لاکڈ بھی ہو تو ایمرجنسی نمبرز پر کال ممکن ہے ۔
موبائل میں ایمرجنسی موڈ میں آپ اپنی تمام ضروری معلومات بشمول خون کے گروپ سیوو کر سکتے ہیں اور ایمرجنسی کی صورتیں کس کو اطلاع دی جائے وہ بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ جو نمبرز اس سیٹنگ میں سیوو کیے جاتے ہیں ان پر آپ کا موبائل لاک ہونے کے باوجود کال کی جا سکتی ہے۔ یہ سیٹنگ سب کو لازمی کرنی چاہیے۔
اس سیٹنگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موبائل گم ہونے کی صورت میں اگر کسی ایماندار بندے کو مل جائے تو وہ لاک ہونے کے باوجود فیملی ممبرز کو کال کر کے موبائل ملنے کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
اس سیٹنگ کے لیے آپ لاک سکرین پر Emergency والی آپشن تلاش کریں جیسا کہ تصویر 1 اور 2 میں دیکھایا گیا ہے۔
اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس اپنا نام ایڈریس خون کا گروپ اور کوئی میڈیکل نوٹ لکھ سکتے ہیں۔ تصویر 3 دیکھیے
اس کے Contact والی آپشن میں اپنی فیملی کے نمبرز سیٹ کر سکتے ہیں جن کو ایمرجنسی میں اطلاع دی جائے۔ اس میں ایک نمبر بھی لکھ سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ ہے کہ دو سے تین نمبر لازمی لکھیں۔ تصویر 4 دیکھیے
امید ہے یہ چھوٹی سی لیکن ضروری معلومات آپ سب کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔
تصاویر نیچے دوسری ٹویٹ میں منسلک ہیں
یہی میرا تعارف ہے، گدائے مصطفٰی ﷺ ہوں میں 💕
💚اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كماصليت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم انك حميد مجيد.
اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كماباركت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم انك حميد مجيد🌴