تیل کی عالمی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد پٹرول کی قیمت تقریبا" 200 روپے فی لیٹر ہونی چاہیئے ، عالمی منڈیوں میں تیل کے گرتے ہوئے نرخوں کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہئیں - 299 روپے فی لیٹر پٹرول ابھی بھی زیادہ قیمت ہے ، مزید 99 روپے فی لیٹر کم کیا جانے چاہیے ! پورا ریلیف دیں !
یہ کون لوگ ہیں بھائ ؟
بجٹ کے ایک دن کے سیشن میں چاۓ اور دو وقت کے کھانے کے لئیے ایک کروڑ روپے مُختص کردئیے۔
یہ پارلیمانی لیڈر چاۓ بھی اپنے پیسوں سے نہیں پی سکتے ؟
باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ ٹک ٹاک بن رہی ہے ایک بندہ دروازہ کھول رہا ہے
پھر واک ہو رہی ہے یہ سنجیدہ لوگ ہیں؟
یہ چار کروڑ پر مسلط ہیں ؟
یہ نوجوان ہے ؟
یہ پڑھے لکھے ہیں ؟
افسوس صدا افسوس
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت اب وہی ہے جو جنگ سے قبل تھی پاکستان میں وہ قیمت واپس کیوں نہیں آئی ؟ اضافہ فورا اور کمی کی باری حیلے بہانے ؟
خاطر خواہ کمی نہیں حکومت جگا ٹیکس بند کرے اس ملک کے غریبوں کا بھی سوچ لیں
احسان اقبال کا “اڑان پاکستان” پہلے ہی کریش کر چکا ہے!
داسو ڈیم
•باقی لاگت (Throwforward): 620 ارب روپے
•بجٹ میں مختص رقم: 15 ارب روپے
•تکمیل کا تخمینی عرصہ: 41 سال
دیامر بھاشا ڈیم
•باقی لاگت (Throwforward): 270 ارب روپے
•بجٹ میں مختص رقم: 10 ارب روپے
•تکمیل کا تخمینی عرصہ: 27 سال
شہباز شریف، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب قوم کو جواب دیں؛ کیا پاکستان کے اہم ترین ڈیم 2050 اور 2060 کی دہائیوں میں مکمل ہوں گے؟
وزیراعظم صاحب اب جبکہ جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے گر رہی ہیں
ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ جتنی تیزی سے قیمتیں بڑھائی گئی تھی اتنی ہی تیزی سے کم کی جائیں ۔۔
عوام کو عوام کا حق دو
پیڑرول کی قیمتیں کم کرو
تمام لوگ اپنے حق کے لیئے آواز بلند کریں..
شکریہ
ایران، امریکہ اور اسرائیل معاہدے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 200 روپے فی لٹر اور گھریلو و صنعتی صارفین کیلئے بجلی 50 فیصد سستی ہونی چاہیئے، بجلی و گیس بلوں میں فکسڈ چارجز والی ڈکیتی بھی بند ہونی چاہیئے۔
آپ پاکستان میں الیٹ کی موجیں دیکھیں
بزنس کلاس پر بیرون ملک سفر پر FED فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی تھی مثلاً امریکہ کے لیے 3.5 لاکھ روپے، یورپ/آسٹریلیا کے لیے 2.1 لاکھ روپے، مشرق وسطیٰ کے لیے 1.05 لاکھ روپے یہ مکمل ختم کر دی ہے
جبکہ اکانومی کلاس پر یہ 12500روپے ہے جو اب بھی موجود ہے مطلب الیٹ کلاس کو معاف عام بندا اکانومی پر وہ دے گا اور پھر ڈھول پیٹ رہے بجٹ میں ہم نے رلیف دے دیا ہے
امریکا ایران معاہدہ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 80 ڈالر سے نیچے آگئی ہیں حکومت پاکستان کو بھی اب جمعہ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے جس طرح قیمتیں بڑھائی تھیں اسی طرح آج ہی کم بھی ہونی چاہیں۔۔
"بچوں نے کہا ہے کہ پاپا آتے ہوئے آم لیکر آئیں، دودھ لیکر آئیں، کھانے کو دل کررہا ہے۔میں گھر دیر سے جاؤں گا تاکہ بچے سو جائیں"۔ لاہور کا شہری اپنے حالات بتاتے ہوئے رو پڑا۔۔ اینکر کی شہری کو تسلیاں
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
خوشخبری۔ ایران امریکہ جنگ کا خاتمہ ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔
شہباز شریف صاحب۔ اب پاکستانی عوام کو پونے چار سو روپے فی لیٹر پیٹرول بیچنے کا کوئی جواز نہیں۔
حکومت کو ابھی اور اسی وقت پیٹرول کی قیمت میں ٹھیک ٹھاک کمی کرنی چاہئے۔ اب یہ ظلم فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔
ایک شہری کا ویڈیو پیغام
آج پاکستان پوسٹ آفس جانا ہوا کچھ کاغذات بیرون ملک بھیجنے تھے جو کام 18000،20000 تک DHL and M&P والے کر رہے تھے وہی کام پاکستان پوسٹ افس والوں نے 1500 روپے میں کردیا ساتھ میں ٹریکنگ آئی ڈی بھی لگا دی ۔ پرائیوٹ ادارے عام عوام کو ambience وغیرہ سے متاثر کر کے پیسے بٹورتی ہے ۔
اس سے پہلے بھی مختلف چیزیں دوسرے شہر بھیجیں پاکستان پوسٹ افس پر اور تقریبا 5,6 کلو وزنی اشیاء کی 1200 روپے لیتے اور کبھی 900 بھی ہوجاتے ۔
پاکستان پوسٹ افس کو برینڈ بنائیں ،پرائیوٹ اداروں سے دور رہے۔