محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاسنگ آوٹ کے موقع پر پولیس وردی زیب تن کی ہے۔ کیا ضابطے اور قانون میں اس کی گنجائش ہے؟ سیاست تو مقابلے کا میدان ہے کہیں دیگر صوبوں کے وزراء اعلی' ان کی تقلید نہ کریں یا اگلی 23 مارچ کو صدر مملکت کمانڈر انچیف کی وردی نہ پہنیں۔ رہنمائی فرمائیں۔