اک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمت سلطان مدینہ
تو صبح ازل آئنۂ حسن ازل بھی
اے صل علیٰ صورت سلطان مدینہ
اے خاک مدینہ تری گلیوں کے تصدق
تو خلد ہے تو جنت سلطان مدینہ
ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم
شاہوں سے سوا سطوت سلطان مدینہ
اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروف عبادت
دیکھوں میں در دولت سلطان مدینہ
کونین کا غم یاد خدا درد شفاعت
دولت ہے یہی دولت سلطان مدینہ
اس امت عاصی سے نہ منہ پھیر خدایا
نازک ہے بہت غیرت سلطان مدینہ
اے جان بہ لب آمدہ ہشیار خبردار
وہ سامنے ہیں حضرت سلطان مدینہ
بہت نڈھال ہیں سستا تو لیں گے پل دوپل
الجھ گیا کہیں دامن تو کیوں چھڑائیں گے ہم
اگر ہے موت میں کچھ لطف تو بس اتنا ہے
کہ اسکے بعد خدا کا سراغ پائیں گےہم
ہمیں تو قبر بھی تنہا نہ کرسکے گی ندیم
کہ ہرطرف سے زمیں کو قریب پائیں گےہم
(احمد ندیم قاسمی
اندھیری رات کو یہ معجزہ دکھائیں گے ہم
چراغ اگر نہ جلا تو دل کو جلائیں گے ہم
ہماری کوہ کنی کے ہیں مختلف معیار
پہاڑ کاٹ کے رستے نئے بنائیں گے ہم
جنونِ عشق پہ تنقید اپنا کام نہیں
گلوں کو نوچ کے کیوں تتلیاں اڑائیں گے ہم
اور اس خاموشی میں ایک عجیب سی کشش
ایسی راتوں میں شاید انسان خود سے ملتا ہے ، کبھی چاند سے، کبھی ماضی سے، اور کبھی اُن باتوں سے جو دن کی روشنی میں کہیں چھپ سی جاتی ہیں!
یہ رات شاید ایک خوبصورت خواب کی طرح ہے اور کچھخواب ہمیشہ دل کے قریب ہوتے ہیں!
درخت خاموش کھڑے ہیں، چاند آسمان پر پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے،
اور دل کو چھو جانے والی ٹھنڈی سی ہوا چل رہی ہے،
ایسا
لگتا ہے جیسے وقت کچھ لمحوں کے لیے تھم گیا ہو! نہ شور نہ آواز صرف خاموشی -
ہمیں جلا نہیں سکتی ہے دھوپ ہجرت کی
ہمارے سر پہ ضرورت کا شامیانہ ہے
نماز عید کی پڑھ کر میں ڈھونڈھتا ہی رہا
کہیں دکھے کوئی اپنا گلے لگانا ہے
وہیں وہیں لیے پھرتی ہے گردش دوراں
جہاں جہاں بھی لکھا میرا آب و دانہ ہے
یہ ہجرتوں کا زمانا بھی کیا زمانا ہے
انہیں سے دور ہیں جن کے لیے کمانا ہے
خوشی یہ ہے کہ مرے گھر سے فون آیا ہے
ستم یہ ہے کہ مجھے خیریت بتانا ہے
ہمیں یہ بات بہت دیر میں سمجھ آئی
وہیں تو جال بچھا ہے جہاں بھی دانہ ہے
"میرے ودود معافی ہمیں ندامت ہے
کہ خوش نہیں ہیں تیری کائنات میں آکر
تیری زمین سے ہم ایسے شکستہ دل ہوئے
کہ ہم پہ مذہبی پابندیاں نہ ہوتیں تو
ہم ایسے لوگ وصیت میں لکھ کے مر جاتے
ہمیں جلا کے کہیں استیاں بہا دینا
پر اس زمین کے حوالے دوبارہ مت کرنا...