تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی گرفتاری نہایت قابلِ مذمت اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ سے 23 نومبر تک عبوری ضمانت حاصل ہونے کے باوجود تینوں رہنماؤں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنا قانون کی حکمرانی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔
آخر کب تک سیاسی اختلافِ رائے کو طاقت، دباؤ اور گرفتاریوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی رہے گی؟ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنا جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکتا۔
اگر عدالتوں سے ریلیف ملنے کے باوجود شہریوں کو گرفتار کیا جاتا رہے تو پھر عام آدمی کے لیے انصاف کے حصول اور عدالتی تحفظ کی کیا اہمیت باقی رہ جاتی ہے؟ عدالتی احکامات کی پاسداری ریاست کے ہر ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے، کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر عدالتوں کے فیصلوں کو بے اثر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
سیاسی اختلاف کو جرم بنانا اور مخالف آوازوں کو طاقت کے ذریعے دبانا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ ہم اس غیر جمہوری اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تینوں رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے اور عدالتی احکامات کا احترام یقینی بنایا جائے
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
جہاں ٹکے ٹکے کی نوکریوں اور زمینی خداؤں کی خوشنودی کے لیے ضمیر فروشی ایک عام چلن بن گیا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس میں آج بھی ایسے بہادر اور غیرت مند سپوت موجود ہیں جو اپنی حمیت اور روایات کو اپنی زندگی پر مقدم رکھتے ہیں۔ عمران الدین سے نہ کبھی کوئ رابطہ رہا نہ کوئ وابستگی تھی۔ پہلی دفعہ ان کا ذکر سوشل میڈیا پر سُنا جہاں ناصرف انہوں نے میرے گھر کی خواتین کے ساتھ دست درازی سے انکار کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرے رشتہ داروں کے گھر چھاپے کے احکامات آئ ایس آئ کے کرنل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ دوسری دفعہ ان کا تذکرہ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے کی خبر میں پڑھا۔ متعدد بار ٹارگٹ اور ہر دوسرے دہشت گردی کے واقعے میں اس کی موجودگی کی خبر پڑھنے کو ملی تو کسی کو پیغام بھجوایا کہ جب واضح ہوگیا کہ اس فرض شناس افسر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اس رات کے سٹینڈ اور پھر روایات کا پاس رکھنے پر ملنے والی عزت و مقبولیت پر باقی افسران کو پیغام دینے اور میری وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو مجھے اس کی بڑی فکر ہے کیونکہ یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا کہ ہر خبر اس پر حملے سے شروع اور جہاں اس کی موجودگی ہو ادھر ہی دہشت گردی کے واقعات اور مقابلہ ہو، چاہے وہ ہنگو ہو کوہاٹ ہو یا کرک۔
جواباً بتایا گیا کہ ڈی ایس پی عمران الدین سے ہم نے بھی کئی مرتبہ بات کی اسے بھی سمجھ ہے لیکن کہتا ہے کہ کرنے دو ان کو جو کرنا ہے۔ میرے لیے کسی سے بات نہیں کرنی میں مقابلہ کروں گا۔ میں نہیں چاہتا کوئی یہ سمجھے میں ان حملوں سے خوف زدہ ہوگیا ہوں۔
آج بالاخر فارم سنتالیس کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے اقبالِ جرم کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ عمران خان نے اس پالیسی کو ابسولٹلی ناٹ کہا تھا اور رجیم چینج کے بعد پہلی ہی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ پالیسی سامنے رکھی تو بغیر بحث کے منظوری کرا لی گئ۔ اگلے ہفتے افغانستان وفد بھیجا گیا، جولائی ۲۰۲۲ کے آخری ہفتے پہلی تشکیل ہوئی، دو دفعہ ہم نے نکالا لیکن ہمارے سروں کی قیمت جاری کر کے جرنیلوں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے یہ مقتل گاہ سجا دی۔ دہشت گردی کی آڑ میں جنہوں نے پختونخواہ پر قبضہ کیا وہ میڈ اپ دہشت گردی لانے والے ہیں۔ آج ڈی ایس پی عمران الدین کی شہادت کی خبر سُن کر فخر بھی ہوا اور افسوس بھی۔ عاصم منیر کی اس مسلط کردہ میڈ اپ دہشت گردی کا ایندھن اور کتنے گھرانے، کتنے بہادر سپوت بنیں گے اور کتنے بے گناہ ان کی ہوس کی قیمت چکائیں گے، اللہ بہتر جانتا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو حراست میں لینا آئینی بالادستی، پارلیمانی خودمختاری اور جمہوری اقدار پر کھلا وار ہے۔ جب اسمبلی قائم ہے، تحلیل نہیں ہوئی، تو اسپیکر کو گرفتار کرنے کا جواز کیا ہے؟ کیا اب آئینی عہدوں کا احترام بھی ریاستی طاقت کے سامنے بے معنی ہو چکا ہے؟
پارلیمان کو دباؤ سے خاموش نہیں کیا جا سکتا، منتخب نمائندوں کو گرفتاریوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا، اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔۔
Now, as Pakistanis have taken to the streets to protest my father’s release, Asim Munir’s regime imposes emergency rule in Khyber Pakhtunkhwa (my father’s political stronghold).
Having failed to secure Balochistan or Azad Kashmir, Munir once again invokes terrorism to justify another military operation in Pashtun lands. Yet again sacrificing lives in an attempt to cling on to power.
Khyber Pakhtunkhwa’s democratic mandate must be restored. My father, our detained family members, PTI representatives and all political prisoners must be released immediately. The people’s right to peaceful protest must be respected.
Pakistan belongs to its people, not its military.
⚠️ انتہائی اہم اپ ڈیٹ
پشاور کے عوام تیار رہیں!
کچھ دیر میں دیے جانے والے لائحہ عمل اور نامزد مقامات پر بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ ہم نہ ڈرے ہیں اور نہ ڈریں گے۔ کے پی میں صرف عمران خان کا ویژن اور راج قائم رہے گا۔
عرفان سلیم
صدر، پشاور
ضروری اعلان!
کل پیر کے دن تمام صوبے کی تنظیموں سے گزارش ہے کہ وہ ہر ڈسٹرکٹ میں پرامن احتجاج ریکارڈ کرے اور اگلے ھدایات کا انتظار کریں۔ شکریہ۔
ایم این اے اقبال آفریدی
ہمارے ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں۔ ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے۔ جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔ ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئی قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔ یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔
ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔
عمران خان کے نام پر اور پختونوں کے سر کاسودانہیں کیا ۔ اور حکومت قربان کر دی ۔
عمران خان کے الفاظ کی لاج رکھ لی۔
آپ کے لڑکوں نے آپ کو دھوکہ نہیں دیا ۔
Tomorrow marks 19 days since my mother, Aleema Khan @Aleema_KhanPK, was abducted after leaving her home, and 18 days since my aunts, Dr Uzma Khan @DrUzma_KhanPK and Noreen Niazi @Noreen_KhanPK were abducted from theirs. They have been arbitrarily detained under the colonial-era 3 MPO law.
As if detaining three sisters for standing by their brother, Imran Khan @ImranKhanPTI , were not enough, the authorities detained their cousin Qasim Zaman, under the very same law.
We have once again approached the Lahore High Court, challenging the illegal detention of my mother and aunts, while renewing our request for court orders granting them access to their families and legal counsel.
The matter is scheduled for hearing on Friday, 9th October.
Currently, my Aunties are still abducted. Family and lawyers have received no update on how they are, nor why they are incarcerated. Concerning my father, there is complete silence.
My brother and I have had no contact with him for more than six months. We do not even know the true state of his health.
Meanwhile, thousands of Pakistanis are peacefully taking to the streets to protest against his illegal and politically motivated imprisonment.
However, the people of Pakistan have not given up. No barricade, intimidation or repression can muzzle the people’s demand for justice and their democratic right to be heard.
There can be no lasting peace or stability while their democratic will is suppressed and their chosen leader remains behind bars.
۱۱ اکتوبر کو پورے پاکستان سے لوگ صوابی انٹرچینج پر آئینگے۔ پورے پاکستان سے پارلیمینٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار ورکرز کو صوابی انٹرچینج تک پہنچائے۔ کل سے کسی بھی طریقے سے اُن کا پہنچنا شروع کریں۔ تمام پاکستانی بھی اُسی دن پہنچے۔
۱۳ اکتوبر کو خیبرپختونخواہ کا پشاور ریجن، ملاکنڈ ریجن اور کوہاٹ ڈویژن بشمول کرک صوابی انٹرچینج پر پہنچے گا۔ تمام پارلیمینٹیرینز اور تنظیم کو میں نے ہدایت دے دی ہے کہ وہ ورکرز کو صوابی انٹرچینج پر پہنچائے۔
ہزارہ ریجن، بنوں ڈویژن اور ڈی آئی خان ڈویژن ۱۴ اکتوبر کو وہاں آئینگے جہاں ہم صوابی انٹرچینج سے آگے کا لائحۂ عمل دیں گے۔
انشاءاللہ ۱۴ اکتوبر کو ہم صوابی سے آگے پیش قدمی کریں گے۔
حالات جیسے بھی ہوں، قید و بند کی صعوبتیں سامنے آئیں تو گھبرایا نہیں جاتا بلکہ عزم اور حوصلے کے ساتھ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا ہے۔
76 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد عزم، ہمت، جرات اور استقامت کی ایک زندہ و جاوید مثال ہیں۔ انہوں نے اس قید و بند کو بھی نہایت صبر، وقار اور بلند حوصلے کے ساتھ برداشت کیا جس کا وہ خود کو کبھی مرتکب نہیں سمجھتی تھیں۔
قید کی سلاخیں ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں، اور نہ ہی حالات ان کے حوصلے کو شکست دے سکے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دکھایا کہ جسموں کو تو قید کیا جا سکتا ہے، مگر فکر، نظریے، تخلیق اور عزم کو کبھی قید نہیں کیا جا سکتا۔
"Beyond the Bars" کے عنوان سے ان کا یہ تخلیقی سفر اور فنپارے اس بات کی گواہی ہیں کہ قید کے سخت ایام میں بھی ان کی روح آزاد اور فکر روشن رہی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ صبر اور استقامت تاریخ کا وہ روشن باب ہے جسے ان شاء اللہ آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔۔۔
پنجاب اسمبلی میں ان کے فیلڈ مارشل کے ساتھ وہ رح ،امیرالمومنین تک لگانے کو تیار ہیں جبکہ کے پی سپکر نے تو
فیلڈ مارشل کی اچانک ہی تنزلی کر کے تین درجے نیچے کردیا گیا۔
لیفٹینٹ جرنل، فل جرنل، فیلڈ مارشل سے ڈائرکٹ میجر جرنل 😁
https://t.co/htSDMdBNDV