آج - 31؍اکتوبر کو خوبصورت لب و لہجے کے معروف شاعر ”وفاؔ_حجازی صاحب“ کا یومِ وفات ہے،
نام عطاءالرحمٰن اور قلمی نام وَفاؔ_حجازی ہے۔
آپ کی والدہ محترمہ کا تعلق حجاز سعودی عرب سے تھا۔ آپ کے والد کا نام فضل الرحمٰن ہے۔ آپ امرتسر میں پیدا ھوئے اور ابتدائی تعلیم وھیں حاصل کی ۔ تقسیمِ ہند کے بعد آپ کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا ۔ شروع میں آپ کے خاندان نے جہلم میں سکونت اختیار کی ۔ شادی کے بعد آپ کبیروالا منتقل ھو گئے ۔ کبیروالا کی ادبی فضا انہیں ایسی راس آئی کہ پھر وہ یہیں کے ہو رہے۔
آپ حکمت کے شعبہ سے وابستہ تھے شاعری کا شوق شروع ہی سے تھا اس لئے وفاؔ تخلص رکھا ۔ حجاز سے تعلق ھونے کی وجہ سے حجازی مشہور ھوئے۔ تو پھر یہ نام کا حصہ ھی بن گیا ۔
وفاؔ حجازی کی ساری زندگی حرف و معنی کی آبیاری میں صرف ھوئی ۔ سادہ لفطوں میں اپنی بات کو شعر میں بیان کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔ وفا حجازی کیونکہ ایک درویش منش انسان تھے اس لئے کبھی ذاتی نمود نمائش کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے ۔ ان کی شاعری کا مجموعہ بھی ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔ ابھی بھی ان کے کلام کا بہت سا حصہ شائع نہیں ہوا۔ جس کی اشاعت کیلئے ان کے کچھ دوست احباب اور شعراء کوشش کر رھے ھیں۔
وفاؔ حجازی آخری عمر میں کافی علیل رھے اور اسی حالت میں 31؍اکتوبر 1984ء کو نشتر ہسپتال ملتان، پاکستان میں انتقال فرما گئے۔
کتابیات :- میلے جسموں کی چاندنی
✦•───┈┈┈┄┄╌╌╌┄┄┈┈┈───•✦
💐 معروف شاعر وفاؔ حجازی کے یوم وفات پر منتخب کلام بطور خراجِ عقیدت... 💐💐
فصلِ جنوں میں زنجیروں کا حلقہ دیکھنے والا تھا
دیوانے جب گرمِ سفر تھے صحرا دیکھنے والا تھا
وہ مٹی کا کچا گھڑا تھا لے ڈوبا جو مانجھی کو
ورنہ دریا پار کا یارو میلہ دیکھنے والا تھا
تو کہ میری خاطر ایک ذرا سا موڑ نہ کاٹ سکا
میں تو روزِ ازل سے تیرا رستہ دیکھنے والا تھا
شیشے ، پتھر ، طوق ، سلاسل ، زنداں ، مقتل ، دار ، صلیب
اہلِ جنوں نے کل جو کھینچا ، نقشہ دیکھنے والا تھا
رات کا سینہ دھڑک اٹھا تھا جس کی روشن لہروں سے
ٹوٹنے والے اس تارے کا شعلہ دیکھنے والا تھا
شہرِ وفاؔ کی ساری کرنیں پھوٹ رھی تھین ماتھے پر
مقتل میں اس نووارد کا چہرہ دیکھنے والا تھا
✿❀
لے کے پلکوں پہ ستاروں کے الم آتے ھیں
آج کل جشن کی صورت تیرے غم آتے ھیں
رہ میں کس کی ملاقات کا سورج ابھرا
قافلے نغمہ بہ لب ، ساز بہ دم آتے ھیں
میری آنکھوں میں تو پھیلا ھے بیاباں کا غبار
لوگ کیوں شہر سے بادیدۂ نم آتے ھیں
بس وھیں رات کی ترتیب بگڑ جاتی ھے
رخِ زیبا پہ جہاں زلف کے خم آتے ھیں
سارا ماحول صلیبوں میں بدل جاتا ھے
جب کبھی تیرے مضافات میں ھم آتے ھیں
منزلِ صبحِ طرب ان کا مقدر ھے وفاؔ
جن کے دامن پہ ستاروں کے قدم آتے ھیں
✿❀✿
ایک پتہ سا جو خون میں تر لگتا ھے
ڈار سے بچھڑی ھوئی کونج کا پر لگتا ھے
پھر ھوا جھومی ھے راھوں میں شجر جھومے ھیں
پھر مجھے آج وہ مصروفِ سفر لگتا ھے
میرے ھونٹوں پہ تبسم بھی گلہ ھو جیسے
آپ کی آنکھ میں آنسو بھی گہر لگتا ھے
کوئی پتھر سے ھے مانوس کوئی شیشے سے
مجھ کو ھر شخص یہاں اہلِ ھنر لگتا ھے
تم نے پھینکا ھے جسے زیست کی پچھلی صف میں
سب سے اونچا تو اسی شخص کا سر لگتا ھے
جس پہ الزام ھے اب کور نگاھی کا وفا
وہ تو اک حلقۂ اربابِ نظر لگتا ھے
✿❀✿❀
خطرے میں خود پہرے دار کی جان نہ ھو
گھر ھو لیکن اتنا عالی شان نہ ھو
اور تو سارے دکھ مجھ کو منظور وفاؔ
مولا میرا بیٹا نافرمان نہ ھو ۔۔۔۔ !
●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●
وفاؔ حجازی
سیلاب کا پانی آہستہ آہستہ اترنے لگا ہے
اصل تباہی آنکھوں کے سامنے آ رہی ہے۔
کھیتوں میں اب صرف ریت بچی ہے، جسے صاف کرنے میں وقت لگے گا۔ تب کہیں جا کر زمین قابلِ کاشت ہو گی۔
چند ہفتوں بعد ایک ایسا بحران آنے والا ہے جس کی شدت کا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے
نہ گندم ہو گی، نہ چاول، نہ کپاس، نہ چارہ
وہ کسان جن کے جانور بہہ گئے، گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، فصلیں برباد ہو گئیں، اب ریلیف کیمپوں میں بیماریوں اور بھوک کے دہانے پر ہیں۔
یہ وقت ہے وقتی کھانے بانٹنے سے آگے بڑھنے کا
یہ وقت ہے ایک جامع، مستقل، اور مؤثر ریسکیو پلان کا۔
یہ وقت ہے قوم کے ہر فرد کے متحد ہونے کا، اپنے بھائیوں کے لیے ڈھال بننے کا۔
خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے
یہ آزمائش کا وقت ہے، آئیں اور پوری قوت، جذبے، اور وسائل کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
یہ محض مدد نہیں یہ ہماری انسانیت کا امتحان ہے
جو آج ساتھ کھڑے ہوں گے، کل تاریخ ان کا نام عزت سے یاد رکھے گی۔
منقول
Dutch MP Esther Ouwehand was told to change her outfit after wearing the colours of the Palestinian flag during a debate in parliament, she later returned in a watermelon print.
______________________________________
Kabhi Mujh Pe, Kabhi Meri Baaton Pe Hansti Hogi
Kabhi Mere Din, Aur Kabhi Raaton Pe Hansti Hogi
Kehti Thi, Hansta Dekhna Chahti Hoon Tumhein Bhi
Dil Hi Dil Mein, Meri Nam Aankhon Pe Hansti Hogi