طالب علموں کو ایک لاکھ electric bike مفت ہم دینے جا رہے ہیں بس انہوں نے پندرہ ہزار ایڈوانس دینا ہے اور پھر دو ہزار مہینے کی قسط۔
اخے مفت:)
کہاں سے اتے ہیں یہ لوگ:))
ہم کبھی کبھی ہار مان لیتے ہیں اس لیے نہیں کہ ہم شکست کھا گئے ہیں بلکہ اس لیے کہ ہماری روحیں بھاگ بھاگ کر تھک گئی ہیں تو ہم کچھ دیر خاموش رہنے کا انتخاب کرتے ہیں اور زندگی کو اپنے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں جیسے اب ہمیں اس سے کوئی سروکار ہی نہ ہو اور جیسے ہم کبھی اس کا حصہ ہی نہ تھے پھر دھیرے دھیرے ہمیں یاد آتا ہے کہ ہمارے اندر کچھ ایسا ہے جو دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے لائق ہے
مجذوبؔ
" دولت اور عزت دل میں (بے قرار پرندوں یا لہروں کی طرح) گردش و پرواز کرتے رہتے ہیں، لیکن جب یہ دل کے کسی ایسے مقام پر پہنچیں جہاں توکل ہو، تو وہیں یہ ٹھہر جاتے اور سکون حاصل کرتے ہیں "
سفیان ثوری رحمہ الله
الحلية لأبي نعيم
تعجب ہے ایسے زمانے پر جس میں وفا عیب، سچائی شک اور مکاری ہنر بن گئی ہے، ہم بھروسے کے محل بناتے ہیں تو وہ ہمارے ہی سروں پر گر جاتے ہیں، اور محبت کے پھول بوتے ہیں تو وہ ہماری روحوں کو لہولہان کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں گمان تھا کہ وہ ہمارا دست و بازو بنے گا، اسی نے ہمیں چھوڑ دیا اور ان لوگوں کی صفِ اول میں کھڑا ہو گیا جنہوں نے ضد کی اور دوریاں اختیار کیں، نقاب الٹ گئے تو چھپا ہوا بدصورت چہرہ سامنے آ گیا، اور دل ایسے ٹوٹا کہ اب نہ کوئی تسلی کام آتی ہے اور نہ کوئی دیوار، ہم روشنی سے ڈرنے لگے ہیں کہ کہیں ہمارے زخم نہ ظاہر ہو جائیں، اور رات سے عشق کرنے لگے ہیں تاکہ وہ اپنے آنسوؤں میں ہمارے عیب چھپا لے۔
مجذوبؔ
ملبورن ۲۹ رمضان المبارک
صبح کے ۱۰ بجے
آپ نے سہیل آفریدی کو اجرک اور ٹوپی سی اور پھر ان کی زندگی اجیرن کر دی۔ ہم سندھیوں کی یہ اقدار نہیں ہیں، میں بطور سندھی تمام سندھیوں کی طرف سے سہیل آفریدی سے معافی مانگتا ہوں۔ ہم سارے سندھی ایسے نہیں آپ بھی جانتے ہیں آپ کے ساتھ یہ سب کس نے کیا، زورین نظامی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا زیر التوا 1 لاکھ 17 ہزارسے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم، ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری
تمہیں مجھے چھوڑنے میں ذرا ہچکچاہٹ نہیں ہوئی اور توقع رکھے ہوئے ہو کہ میں چپ چاپ یہ مان لوں
"کہ تمہارے جسم میں دھڑکتا جو اک گوشت کا ٹکڑا تھا،وہ دل میرے آنے کے بعد بنا۔"
کوئی بھی شخص اپنے حواس کھو سکتا ہے،کسی کی بھی عقل گُنگ ہوسکتی ہے اگر وہ مبتلائے محبت ہے۔
ویر کیفؔ