8 اکتوبر کی شب مرکز پر ریاستی حملے کے بعد مرکزی رکنِ شوریٰ علامہ مولانا فاروق الحسن قادری نے تمام تر ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ کر حقائق قوم تک پہنچا دیے، تاکہ تاریخ گواہ رہے اور سچ کو کبھی دبایا نہ جا سکے۔
کربلائے عصر سانحہ مریدکے میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے ہمارے بھائیوں کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔
تمام کارکنان و ذمہ داران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ شہدائے مریدکے کے پہلے عرسِ مبارک کے سلسلے میں ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھرپور اہتمام کریں۔