زندگی میں چار چیزیں کبھی نہ چھوڑنا :
شکر تاکہ نعمتوں کےہ اضافے سے محروم نہ رہو ، ذکر تاکہ اللہ کی یاد سے محروم نہ رہو، دعا تاکہ قبولیت سے محروم نہ رہو ، اور استغفار تاکہ اللہ کی پناہ اور نجات سے محروم نہ رہو،
اس کی تفصیل درج ذیل آیات کریمات میں ہیں
1۔ شکر (نعمتوں میں اضافے کا ذریعہ)
شکر کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے دل، زبان اور اعمال سے اللہ کی نعمتوں کا اعتراف کرے۔ یہ موجودہ نعمتوں کی حفاظت کا ضامن اور نئی نعمتوں کو کھینچ لانے کا ذریعہ ہے۔
قرآنی آیت: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ}
ترجمہ: "اور (وہ وقت یاد کرو) جب تمہارے رب نے صاف فرما دیا تھا کہ اگر تم شکر گزاری کرو گے تو میں تمہیں یقیناً اور زیادہ دوں گا، اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے۔" (سورہ ابراہیم: 7)
2۔ ذکرِ الٰہی (اللہ کی معیت اور قربت کا ذریعہ)
اللہ کا ذکر دلوں کی غذا اور بندے کی اپنے رب سے محبت کی نشانی ہے۔ اس کا بدلہ ویسا ہی ہے جیسا عمل: جو اللہ کو تنہائی میں یاد کرتا ہے، اللہ اسے تنہائی میں یاد فرماتا ہے، اور جو اسے محفل میں یاد کرتا ہے، اللہ اسے فرشتوں کی بہتر محفل میں یاد کرتا ہے۔
قرآنی آیت: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ}
ترجمہ: "پس تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، اور میرا شکر ادا کرتے رہو اور میری ناشکری نہ کرو۔" (سورہ البقرہ: 152)
3۔ دعا (قبولیت اور حاجت روائی کا ذریعہ)
دعا خود ایک بہترین عبادت ہے، اور یہ بندے کا اپنے خالق سے براہِ راست رابطہ ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے خود وعدہ فرمایا ہے کہ جو بھی سچے دل اور یقین کے ساتھ اس سے مانگے گا، وہ اس کی دعا ضرور قبول کرے گا۔
قرآنی آیت: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ}
ترجمہ: "اور تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ تم مجھے پکارو (مجھ سے دعا کرو)، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ بیشک جو لوگ میری عبادت (ودعا) سے تکبر کرتے ہیں، وہ عنقریب ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔" (سورہ غافر: 60)
4۔ استغفار (عذاب سے نجات اور امان کا ذریعہ)
استغفار گناہوں کو مٹانے والا ہتھیار ہے اور نبی کریم ﷺ کی دنیا سے رخصتی کے بعد امت کے لیے عذابِ الٰہی سے بچنے کا سب سے بڑا قلعہ ہے۔ یہ نہ صرف عذاب کو روکتا ہے بلکہ رزق، اولاد اور برکتوں کے دروازے بھی کھولتا ہے۔
قرآنی آیت: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ}
ترجمہ: "اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ انہیں عذاب دے جبکہ (اے حبیب!) آپ ان کے درمیان تشریف فرما ہیں، اور نہ ہی اللہ انہیں عذاب دینے والا ہے اس حال میں کہ وہ (اپنے گناہوں کی) معافی مانگ رہے ہوں (استغفار کر رہے ہوں)۔" (سورہ الانفال: 33)
یا اللہ ھمیں شکر گزار لوگوں میں شامل کریں اور ہماری دعائیں قبول فرما ۔ آمین ثم آمین
@Markhor3133 میرا خود کا آذمودہ طریقہ ھے۔، بہت فرق پڑتا ھے: رات کو سونے سے پہلے۔، خشخاش دودھ میں ابال لیں۔ دودھ اچھی طرح کاڑھیں۔ دودھ پی لیں۔ ریشہ ختم ھو جاۓ گا۔
@mog_russEN Lets wait for Monday. There would be new statement and stance on re opening of markets. Keeping pattern in mind., Friday, the closure of markets times statement cant be trusted.
This double-height foyer is a masterclass in transitional elegance — where classical architectural bones meet refined contemporary styling. Crisp white panelled walls with intricate wainscoting and crown moulding create a canvas of restrained luxury, while the sweeping staircase with its ornate wrought-iron balustrade and patterned stair runner steals the show as the room’s undisputed centrepiece. Dark-stained hardwood floors and ebonised timber details on the console table and newel posts provide a dramatic contrast that grounds the otherwise light and airy palette. Layered ambient lighting — from the statement chandelier overhead to the soft glow of wall sconces — adds warmth and depth at every level. Curated accessories, fresh white florals, gallery-hung artwork, and lush greenery complete the composition with a lived-in grace that never tips into clutter. This is the kind of entrance hall that doesn’t just welcome guests — it impresses them.