حکمرانو !! لوگوں پر رحم کرو ورنہ یہ تم پر رحم نہیں کریں گے۔ کراچی میں پیش آنے والا واقعہ انقلاب کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ ٹینکرز کا گندہ پانی، ٹوٹی سڑکیں، سڑکوں پر موت کا راج، تھانوں اور سرکاری دفتروں میں فرعونیت کا راج، کرپشن اور بدعنوانی کا راج۔۔۔ اس سب کا ایک ہی علاج ہے۔۔۔۔ عوام راج۔
کبھی آپ نے سُنا کہ آئی ایم ایف نے حکمرانوں، ججوں یا جرنیلوں کے پروٹوکول اور عیاشیاں کم کرنے کا کہا ہے؟ آئی ایم ایف ہو یا عالمی جنگ۔۔۔ قیامت صرف غریب پر ہی کیوں ٹوٹتی ہے؟
پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ اور اُس کا حل۔۔۔۔
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اقرارالحسن کا اس تحریک سے کیا فائدہ وابستہ ہے؟
اگر وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے روضۂ رسول ﷺ پر لے جا کر حلف لے لیں کہ زندگی میں کوئی عہدہ اور فیصلے کا کوئی اختیار اپنے پاس نہیں رکھوں گا۔ اگر وہ کہہ رہا ہے کہ عوام کی ملکیت میں ایک سیاسی جماعت بناتے ہیں جو مڈل کلاس کو میرٹ اور جمہوریت پر مبنی نظام کے ذریعے آگے لائے، جو عام لوگوں کو مسندِ اقتدار پر بٹھائے، جو مزدوروں اور کسانوں کو کوآپریٹو کلچر کے ذریعے کارخانوں اور ملز کا مالک بنائے۔۔۔ جو عوام کا راج لگائے
گذشتہ روز تونسہ اور وہوا میں عوام راج تحریک کے ورکرز کنونشن۔۔۔ اسٹیج کے دائیں جانب، آڈیو والے کے پیچھے کی خالی کرسیاں دکھا کر یوٹیوبرز نے خوب ہنگامہ کیا لیکن یہ یاد رکھیں تین مہینے پہلے شروع ہونے والی مڈل کلاس کے اقتدار کی تحریک پنجاب کے آخری ضلعے اور آخری تحصیل میں بھی منظم ہو رہی ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ عوامی اجتماعات نہیں ہیں۔ انشاء اللہ جب عوام راج تحریک جلسے کرے گی، تو تاریخ رقم ہو گی۔ عام آدمی کا راج پورے زور و شور سے لگے گا۔۔۔
پہلے صدیق جان، اب ذیشان عزیز… دونوں کسی نہ کسی بہانے لائیو کیمرے سے پیچھے ہٹ گئے۔ سوال صرف اتنا ہے، کیا واقعی پی ٹی آئی میں کوئی ایسا یوٹیوبر نہیں جو اقرار بھائی کے سامنے لائیو بیٹھ کر اپنے مؤقف کا دفاع کر سکے؟
@iemziishan@iqrarulhassan
نکالو غصہ، کہو بُرا بھلا۔۔۔ لیکن یہ سوچو کہ اب کرنا کیا ہے؟ بڑھکیں نہیں، دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ عمران خان اور پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ ابھی سنبھل جاؤ گے تو ٹھیک ورنہ یہ لوگ تمہاری نسلیں کھا جائیں گے۔۔۔
مجھ سے اختلاف ہے تو خود آگے بڑھو اور عوام راج تحریک کو لیڈ کرو۔
دو سال پہلے شُف شُف کی جانب سے مذہب کو استعمال کر کے چلائی جانے والی گھٹیا اور جھوٹی مہم اب پی ٹی آئی کے دوست دوبارہ چلا رہے ہیں۔۔۔ افسوس شُف شُف اور عمران خان کے فالوورز میں کوئی فرق نہیں رہا۔
جعلی ہی سہی لیکن یہی تو ان کا بیانیہ ہے کہ کسی وردی والے کو سیاست نہیں کرنے چاہئے لیکن خود ایف آئی اے کی وردی پہن کر میری فیملی کے سامنے آپ گالی دے کر تضحیک آمیز سیاسی جملے کسیں گے تو جواب تو ملے گا۔
چند گھنٹے میں تفصیلی ویڈیو میں ثبوتوں کے ساتھ سب بتاؤں گا۔
ذرا اپنے دل سے پوچھئیے:
کارخانے والا اقتدار میں آ کر مزدور کے مسائل کیوں حل کرے گا؟
جاگیردار اقتدار میں آ کر کسان کی تکالیف کا احساس کیوں کرے گا؟
عالیشان محلات والے جھونپڑی والوں کی پریشانیاں کیا جانیں؟
عوام کے مسائل تب حل ہوں گے جب عوام کا راج ہو گا۔
#عوام_راج
ملائیشیا، کوالالمپور میں پاکستانیوں کی محبت اور استقبال ۔۔۔ مڈل کلاس نوجوانوں اور عوام لوگوں کو برسرِاقتدار لانے کی تحریک اب پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں تک پہنچ رہی ہے۔۔۔ انشاء اللہ عوام کا راج لگنے والا ہے۔
عوام راج تحریک سے اختلاف بتائیے:
ہم اسٹیبلشمنٹ کے آج اور ماضی کے ہر ٹاؤٹ پر لعنت بھیجتے ہیں
شخصیت پرستی اور موروثیت کا خاتمہ چاہتے ہیں
ہم ایسی جماعت کی جدوجہد کر رہے ہیں جس میں جمہوریت اور میرٹ ہو
ہم ایسی جماعت کے ذریعے مڈل کلاس کو خوشامد کی بجائے قابلیت کی بنیاد پر آگے لانا چاہتے ہیں
میں حلفاً کہتا ہوں کہ کبھی کوئی پارٹی یا حکومتی عہدہ نہیں لوں گا
ہم سیاسی اور فوجی اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ختم کر کے اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کا راستہ روکنا چاہتے ہیں
آپ کو ان نکات میں سے کس بات پر اختلاف ہے؟
سندھ پولیس کی بے شرمی کی انتہا۔ کورنگی سے عوام راج تحریک کا کیمپ اکھاڑنے کے بعد اٹھائے جانے والے دو کارکنان پر گٹکے کا مقدمہ درج کر دیا۔ پرامن طور پر ایک سیاسی ایکٹویٹی کرتے ہوئے کارکنان پر ایسا جھوٹا اور بیہودہ مقدمہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے لیے شرم کا باعث ہونا چاہئے۔
کراچی میں زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے عوام راج تحریک کا کیمپ اکھاڑ دیا اور عوام راج تحریک کے دو کارکنان کو اغواء کر لیا ہے جو تاحال کسی تھانے میں نہیں ہیں۔۔۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے۔
@MuradAliShahPPP
اللہ کریم کسانوں کے رزق میں برکت عطا فرمائے 🤲
تمام تر مشکلات، سخت حکومتی پالیسیوں، مفاد پرست عناصر اور منڈیوں میں بیٹھے منافع خور تاجروں کے باوجود کسان ثابت قدم ہے
بے وقت بارشوں نے جو نقصان پہنچایا، اللہ اس کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔
کسان مضبوط ہوگا تو ملک مضبوط ہوگا 🌾🇵🇰
”منہاج“؛ شرعی اعتبار سے قابل اعتماد، ادارہ جاتی سرپرستی کا حامل، اور امت کے نامور علمائے کرام کی تائید کے ساتھ... ایسی خدمات کے لئے جو ہر جگہ مسلمانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
ایپلی کیشن ابھی یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں:
عوام راج میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شمولیت جگہ کم پڑ گئی، مگر حوصلے اور جذبے آسمان سے بھی بلند ہیں
بلوچستان کے لوگ بتا رہے ہیں کہ اب خاموشی ختم اور حق کی آواز بلند ہو چکی ہے۔
اقرار الحسن کا پیغام اب صرف الفاظ نہیں، ایک تحریک بن چکا ہے
اور یہ تحریک اب رکنے والی نہیں #عوام_راج
عوام راج تحریک کسی فرد کو نہیں بلکہ عام لوگوں اور مڈل کلاس کو اقتدار میں لانے کی تحریک ہے اور وہ بھی خوشامد یا چاپلوسی کے ذریعے نہیں بلکہ میرٹ اور انٹرنل الیکشن کے ذریعے۔ مستقبل صرف “عوام راج” کا ہے۔ شخصیات اور خاندانوں کی حکمرانی ختم ہونے کو ہے۔
کیا میں نے کچھ غلط کہا ہے صدیق بھائی ؟ آپ گلی کے گندے بچوں کی طرح پکوڑوں سموسوں والی جگتیں مارتے رہتے ہیں۔۔۔ بھائی کیوں نہ کیمرے کے سامنے میرا انٹرویو کر کے یا مجھے انٹرویو دے کر عوام راج تحریک کے نظریے کو غلچ اور اپنے بیانئیے کو درست ثابت کریں۔ گھبرائیں مت۔ ہمت کریں۔
@SdqJaan
صدیق جان پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دانشور ہیں اگر وہ میرے ساتھ کیمرے کے سامنے بیٹھ کر پی ٹی آئی کے بیانئیے اور عوام راج تحریک کے نظریے کا موازنہ کرتے ہیں تو بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی۔۔۔ صدیق جان صاحب، گھبرا کیوں رہے ہیں؟
@SdqJaan