یہ تمام ٹویٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ 9 مئی کے بعد ہم کن مشکلات سے گزرے. ان تمام واقعات سے عمران خان مسلسل آگاہ تھے اور انہوں نے ہماری روپوشی کے دوران مسلسل ہمارا حوصلہ بڑھایا کیونکہ وہ ہمارے خلوص اور پارٹی سے وفاداری سے آگاہ تھے. ہم نے عمران خان سے وفاداری کی بھاری قیمت چکائی ہے. اپنے بچوں کی صحت سے لے کے کاروبار میں اربوں کا نقصان برداشت کیا ہے لیکن ہمارا ایمان تو تب بھی متزلزل نہ ہوا تو آج چند سازشیوں کی سازشوں سے بھی نہیں ہوگا. انشاءاللہ عمران خان اور بشری بیگم کی رہائی تک ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے
الحمداللہ عمران خان اور ورکرز نے ہمیشہ ہمیں بہت عزت دی یے. پریس کانفرنس کے بعد بھی عمران خان سمیت لیڈرشپ نے ہمیں کافی حوصلہ دیا بلکہ عمران خان نے تو ہمیں ٹکٹ دینے کا بھی کہا تھا. پریس کانفرنس کے بعد بھی ہم پر گواہی دینے کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا جس وجہ سے ہمیں روپوش ہونا پڑا. اسکے بعد دوبارہ 45 دن کی جیل بھی کاٹنی پڑی. یہ سب تلخ یادیں ہیں جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی. ابھی بھی ہمارا نام ECL میں ہے ہم نے بڑے بیٹے کا علاج کروانا یے مگر اسکی اجازت نہیں ہے
جب تک عمران خان اندر ہیں اور انہیں انصاف نہیں ملتا اس ملک میں خوشی نہیں آسکتی کیونکہ عوام کی عمران خان سے attachment بہت زیادہ ہے.مجھ سے جب بھی کوئی ملتا ہے تو سوال کرتا یے کہ عمران خان جیل سے باہر کیسے آئیں گے.عوام عمران خان کے بارے فکر مند ہیں اور ہر وقت ہی انکے لئے دعا گو ہیں
9 مئی سے پہلے کی عید اور اب کی عیدوں میں بہت فرق آگیا ہے. اب عید کے فرائض تو ادا کر رہے ہیں مگر اب پہلے جیسی خوشیاں نہیں رہیں. ان موقعوں پر ہم عمران خان، بشری بی بی سمیت تمام سیاسی اسیران کو بہت یاد اور مس کرتے جو اس وقت ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں.
جب بھی ٹرائل میں عمران خان سے ملاقات ہوتی تھی تو عمران خان تمام تر مشکلات کے باوجود ہمیں حوصلہ دیتے تھے. انکی ہمت کو دیکھ کر ہمیشہ حوصلہ ملتا تھا. عمران خان نے ہمیشہ ملک کی بہتری کی بات کی ہے اور اسکے لئے ہم سب کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے. ہمیں عمران خان کی طرح مثبت سوچنا ہے اور امید کا دامن تھامے رکھنا ہے. انشاءاللہ یہ برا وقت بھی گزر جائے گا.
تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک
اپنی خوشیوں میں ان طبقات کو ضرور شامل رکھیں جو مہنگائی اور حالات کی سختیوں کی وجہ سے عید کی خوشیاں منانے سے قاصر ہیں. اللہ تعالیٰ اس مقدس دن کے صدقے ہمارے ملک پر اپنا خاص رحم فرمائے، پاکستان کو استحکام عطا کرے اور ہر پاکستانی کے لیے آسانیاں اور خوشحالی پیدا فرمائے۔
امت مسلمہ کو حج مبارک
اللہ پاک اس بابرکت دن کے موقع ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہماری مشکلات دور فرمائے. اپنی دعاؤں میں قوم کے مقبول ترین لیڈر عمران خان, بشری بی بی اور تمام سیاسی اسیران کو ضرور یاد رکھیں. اللہ پاک انکی مشکلات آسان فرمائے اور جلد رہائی نصیب فرمائے آمین
جعفر ایکسپریس پر حملے سے معصوم جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے. اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم یے. اللہ پاک تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا کاملہ عطا فرمائے آمین
پچھلے چار سال سے ہم ائے روز عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں. پم پر درجنوں کے حساب سے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں. جس میں ہم پیش ہوتے ہیں. مگر ہم ان بوگس کیسز سے گھبرانے والے نہیں ہم انکا سامنے کریں گے اور انشاءاللہ ان کیسز میں سرخرو ہوں گے.
حکومت صرف دو فصلوں کا ریٹ طے کرتی ہے. کماد اور گندم، کسان کو کماد اور گندم دونوں کا حکومت سے مقرر کردہ ریٹ نہیں ملتا مگر عوام کو چینی اور آٹا مہنگا ملتا ہے مگر حکومت کہیں نظر نہیں آتی.
اس سال حکومت نے گندم کا ریٹ 3500 رکھا مگر جب کسان کی گندم فکس ریٹ سے کم 3000 پر بک رہی تھی تو حکومت کہیں نظر نہیں آرہی تھی ، اب جب 3500 سے اوپر گئی تو حکومت ایکشن میں آگئی اور دھمکیاں دے رہی ہے کہ کوئی 3500 سے زیادہ کی نہ بیچے.
پچھلے کئی سال سے مڈل مین کسان سے گندم سستی خریدتا رہا اور بعد میں ڈبل قیمت میں بیچی گئی. جبکہ عوام کو آٹا بھی مہنگا ملا. مگر حکومت خاموش تماشائی بنی رہی، کسانوں کو فصلوں کا مناسب رہٹ نہ ملنے اور عوام کو چینی اور آٹا مہنگا ملنے سے سوا کروڑ کسان گھرانہ اور پچیس کروڑ عوام دونوں suffer کر ریے. مگر سارا منافع مڈل مین کما رہے.. حکومت یہ سہولت کاری بند کرے اور فصلوں کے رہٹ کو مارکیٹ پر چھوڑ دے......
1000 دن عمران خان کو پابند سلاسل رکھنے کے باوجود نہ عمران خان کو توڑ سکے اور نہ ہی عمران خان کی مقبولیت میں کمی لا سکے. عمران خان آج بھی اس قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور یہ نظام اتنا کمزور ہے کہ عمران خان کی ایک جھلک سے بھی خوفزدہ یے. جس دن عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یہ سسٹم زمین بوس ہوجائیگا اسی لئے زیادہ سے زیادہ دیر قید میں رکھنے کے لئے کیسز کو لٹکایا جاتا
فارم 47 کی پیداوار حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کر کے مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔یہ ہے سوکالڈ تجربہ کاروں کی کارکردگی جنہیں ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر معیشت ٹھیک کرنے کے بہانے لایا گیا تھا
ایثار رانا ایک محنتی اور اعلی صلاحیت کا کمال صحافی ہے۔اپ اس نے نقطہ نظر سوچ اور فکر سے اختلاف کر سکتے ہیں اور کھل کر تنقید بھی کی جا سکتی ہے۔لیکن ان کے بارے میں یا ان کے خاندان کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کرنا یا ان کی تضحیک کرنا کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے۔
قید تنہائی نہ صرف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی بلکہ عالمی قوانین کے خلاف ہے عمران خان اور بشری بی بی پانچ ماہ سے مسلسل قید تنہائی میں ہیں اور علاج جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں. عمران خان کی 85 فیصد آنکھ متاثر ہو چکی یے جبکہ بشری بی بی کی آنکھ کا پردہ متاثر ہوا ہے. اس ظلم کے خلاف عمران خان کے وکلاء بار بار عدالتوں کی توجہ دلا رہے مگر اسے مکمل نظرانداز کیا جا رہا یے جو کہ ہمارے انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے
اج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہے. عمران خان اور بشری بی بی اس بوگس کیس میں ایک پائی کا مالی فائدہ نہ اٹھانے کے باوجود ناحق سزا کاٹ رہے ہیں. انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ اس کیس کو فوری فیصلہ کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے. اس کیس میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے جو انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں
عوام کے لئے مفت علاج کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں. اج بھی خیبرپختونخواہ کی عوام کو مفت علاج کی سہولت موجود ہے جبکہ ن لیگ نے حکومت میں آتے ہی پنجاب کی عوام سے مفت علاج کی سہولت چھینی تھی، اب عوام کے لئے نہ مفت علاج کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں. جبکہ ان حکمرانوں کو چھینک تک اجائے تو بیرون ممالک علاج کے لئے چلے جاتے ہیں.
عمران خان کو ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں فیملی کو اطلاع دئے بغیر ہسپتال لے جایا گیا. عمران خان اس وقت قید تنہائی میں ہیں اور انکی صحت سے متعلق کسی کو علم نہیں اور نہ ہی حکومتی علاج سے کوئی مطمئن ہے. پوری قوم عمران خان کی صحت کے حوالے سے اضطراب کا شکار ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ ذاتی معالج سے چیک اپ کروایا جائے اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ عمران خان کی صحت کے لیے بارے قوم کو حقائق معلوم ہو سکیں.
اگر ہم بجلی کی قیمتوں اور ماہانہ اوسط آمدن کا اپنے ہمسایہ ممالک سے موازنہ کریں تو ہماری ماہانہ اوسط آمدن سب سے کم ؛ور بجلی کے فی یونٹ کا ریٹ کئی گنا زیادہ ہے. اسکی سب سے بڑی وجہ آئی پی پیز کے مہنگے معائدے ہیں. صرف اشرافیہ کو نوازنے کے لئے یہ مہنگے معائدے کئے گئے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی آٹا، دال چاول چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے. پیٹرول، بجلی کے بل، گیس کے بل، اور روز مرہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اتنی بے حس حکومت آج تک نہیں دیکھی جن کو عوام کی رتی بھر بھی پرواہ نہیں. اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ نہ یہ عوام کے ووٹس سے اقتدار میں آئے اور نہ ہی عوام کو اپنا جوابدہ سمجھتے ہیں
پوری قوم کو تحریک انصاف کا تیسواں یومِ تاسیس مبارک ہو. اج عمران خان ناحق قید کی صعوبتیں برداشت کر ریے مگر اپنے نظریے اور موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں. یہ جدوجہد اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اس قوم کے بہتر مستقبل کی خاطر ہے. یہ وقت بھی گزر جائے گا مگر وہ وقت دور نہیں جب ملک حقیقی معنوں میں آزاد ہو گا.
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا. یہ وہی حکمران ہیں جو 150 کے پیٹرول پر مہنگائی مارچ کر کے سڑکوں پر عوام کے درد کا ڈھونگ رچایا کرتے تھے اب نہ انہیں عوام کا درد جاگ رہا یے اور نہ ہی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جا رہے