محقق عالم دین مصنف کتب کثیرہ فضیلۃ الشیخ حافظ محمد عباس انجم گوندلوی رح قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی مولانا کو غریق رحمت کرے، جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل دے آمین
قیام پاکستان سے لے کر اب تک وطن عزیز کی بہت سی نمایاں شخصیات دہشت گردی کا نشانہ بن چکی ہیں۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو ایک جلسے میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ لیاقت علی خان کی وفات بہت بڑا المیہ تھی۔ افسوس کہ ان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔ بعدازاں صدرِ مملکت جنرل ضیاء الحق کا طیارہ ایک حادثے کا نشانہ بنا۔ میرے والد گرامی علامہ احسان الٰہی ظہیر کو بھی مینارِ پاکستان کے عقب میں راوی روڈ پر سیرت النبیﷺ کے ایک جلسے میں بم دھماکے ۔۔۔۔ پڑھیے دنیا اخبار میں آج کا مکمل کالم:
https://t.co/2AfnW2gnMi
انعام یافتہ طبقات یقینا اللہ کی رحمتوں کے حقدار ہیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نیکو کار شخص شہدا کی عظمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسی طرح شہدا کے مقابلے میں صدیقین کا مقام اعلیٰ ہے جبکہ صدیقین انبیاء کرام کی عظمت کا مقابلہ نہیں کر سکتے جن کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم کلام ہوئے۔ انبیاء کرام علیہم السلام میں سے صاحبِ شریعت رسل اللہ کا مقام اعلیٰ اور افضل ہے۔ رسل اللہ میں سے اللہ تبارک وتعالیٰ نے اولوالعزم رسل اللہ کو سب سے بلند مقام عطا کیا اور اولوالعزم رسل اللہ میں سے محمد رسول اللہﷺ کا مقام سب سے بلند وبالا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو کائنات میں بھیجنے کا مقصد سمجھاتے۔۔۔ پڑھیے @roznamadunya میں لکھا گیا کالم:
https://t.co/LrqVizamin
تقرری؛ مولانا قاری محمد اسقد ربانی صاحب کو قرآن و سنہ موومنٹ ڈویژن لاہور کا ناظم تبلیغ مقرر کردیا گیا ہے۔
0300-4256407
#qsmpakistan#quranosunnahmovement
مولانا ضیاءالرحمن رحمہ اللہ کی شہادت نے ہمارے دلوں کو چھلنی کردیا ہے۔ انہوں نے جس عظیم مشن پر اپنی جان قربان کی، وہ مشن ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے اور ان شاءاللہ ہم بھی دفاع صحابہؓ کے اس مشن پر جانیں نچھاور کرنے کا جواں جذبہ رکھتے ہیں۔ مولانا ضیاءالرحمان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس وقت معاشرے میں باقاعدہ طور پر علماء کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، حکام بالا کو علماءکرام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کرنے ہونگے۔
جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما @iHafizHamdullah صاحب پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ اللہ تبارک وتعالی مولانا کو جلد شفایاب کرے اور معاشرے میں موجود امن کے دشمنوں کو تباہ برباد کرے آمین