پچاس برس سے اس خطے پر مسلط جنگ کا عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصل ذمہ داروں کے نام لے کر ذکر کیا ہے۔ ہم آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔اگر واقعی قومی مفاہمت چاہیے تو صرف ایک نکتے پر اتفاق کافی نہیں، ماضی کی غلطیوں کا اعتراف بھی ضروری ہے۔ حکومتیں بدلتی رہیں، مگر اختلافِ رائے کو دبانے اور انسانی حقوق کی آواز خاموش کرنے کی پالیسی نہیں بدلی
احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #IhsanUllahKhan | #ANP4Peace
قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز کے اجلاس میں ارباب محمد عثمان خان نے سرکاری گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس وصولی اور ریکارڈ کی شفافیت سے متعلق اہم سوالات اٹھائے۔ قانون کے مؤثر نفاذ، جوابدہی اور عوامی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا.
صوبائی حکومت کی معاونت سے بنوں میں ملٹری آپریشن جاری ہے ، وزیر اطلاعات شفیع جان
موصوف لوگ پہلے سے کم تنحوا پہ راضی ہے
اور ساری عمر اے این پی کو اس لئے بدنام کیا کہ اس نے اپریشن کی حمایت کی تھی
ورنہ پختونخوا کیلے اے این پی کے جو کام کئے ہیں شائد کوئی کرے
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سوات ممتاز علی خان کے گھر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
⬛️ اگر دہشت گردی کے ان واقعات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو یہ آگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،
⬛️ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ دہشت گردوں نے ممتاز علی خان کو نشانہ بنایا، مگر انتظامیہ ان کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی
⬛️ گھر کا محاصرہ کرکے دو گھنٹے تک مسلسل فائرنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی بدترین ناکامی ہے
⬛️ ممتاز علی خان پہلے ہی اپنے خاندان کے 17 افراد کی قربانی دے چکے ہیں، پھر بھی دہشت گرد انہیں مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں
⬛️ آخر عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت ہی دہشت گردوں کے مسلسل نشانے پر کیوں ہے؟
⬛️ دنیا میں امن کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو اعزازات ملتے ہیں، ہمارے ملک میں امن کا پرچم بلند کرنے والوں کو گولیوں اور دھماکوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے
⬛️ خیبر پختونخوا کے عوام کو تحفظ آخر کب ملے گا؟ صوبائی حکومت دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
⬛️ دن دیہاڑے حملے کرنے والے کون ہیں؟ ریاستی اداروں کے پاس ریکارڈ ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونا بڑا سوالیہ نشان ہے
⬛️ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ٹیم پر بھی حملہ کیا گیا، یہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے
⬛️ میاں افتخار حسین کی حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
⬛️ آخر یہ کون لوگ ہیں جو دن دیہاڑے حملے کرکے فرار ہو جاتے ہیں؟ صوبائی حکومت، سیکیورٹی ادارے اور وفاقی حکومت جواب دیں
⬛️ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے پر مرکز اور صوبے دونوں کی خاموشی ناقابلِ فہم اور ناقابلِ قبول ہے
⬛️ واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں
⬛️ عوام کو بتایا جائے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے کون عناصر ہیں اور ان کے خلاف کیا کارروائی کی جا رہی ہے
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #ANPSwat
🟥 عوامی نیشنل پارٹی سوات کے سینئر نائب صدر ممتاز علی خان 2008 سے مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں
🟥 وہ اپنے خاندان کے 17 افراد کی قربانی دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود دہشت گردوں کی جانب سے انہیں مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے
🟥 گزشتہ چند ماہ کے دوران یہ تیسرا حملہ ہے۔ گزشتہ روز دہشت گردوں نے ان کے گھر کا دو گھنٹے تک محاصرہ کیے رکھا اور مسلسل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ممتاز علی خان کے خاندان کے تین افراد اور ریسکیو 1122 کے تین اہلکار زخمی ہوئے
🟥 2008 سے لے کر 2026 تک عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ آخر کیوں صرف عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت دہشت گردوں کے مسلسل نشانے پر ہے؟
🟥 مولانا خانزیب شہید کی پہلی برسی قریب آ چکی ہے مگر ریاست کی جانب سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے نہ ان کے قاتل گرفتار کیے گئے نہ ہی ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔ وزیرِاعظم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود تاحال جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا گیا۔
🟥 عوام کے جان و مال کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے اور متعلقہ ادارے اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کیوں ناکام ہیں؟
🟥 صوبائی حکومت عوام کو فوری اور مؤثر تحفظ فراہم کرے جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور سنجیدہ اقدامات کرے۔
🟥 سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے واقعات روکنے میں کیوں ناکام ہیں؟
🟥 دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری اور مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #NisarBaazKhan
جس ریاست میں خود ریاست اپنے عوام سے کیے گئے وعدوں سے منحرف ہو جائے، وہاں وہ عوام سے اپنی وفاداری، اعتماد اور احترام کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے؟
دنیا بھر میں ریاستیں اپنے شہریوں کے ساتھ آئینی، قانونی اور سیاسی معاہدے کرتی ہیں۔ جب ریاستیں ان معاہدوں کی پاسداری کرتی ہیں تو عوام کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے، لیکن جب ریاست خود اپنے وعدوں سے پھر جائے تو عوام کے دلوں میں ریاستی اداروں کے بارے میں بداعتمادی اور بے یقینی پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام پر ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ ریاست کی طرف سے اپنے تاریخی اور آئینی وعدوں سے انحراف ہے، جسے عوامی نیشنل پارٹی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ یہ فیصلہ صرف ایک ٹیکس نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان موجود اعتماد کو مجروح کرنے کی کوشش ہے۔
میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی تنظیم کو ہدایت کرتا ہوں کہ ملاکنڈ ڈویژن کی تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی، نوجوانوں اور ہر طبقۂ فکر سے فوری رابطہ کرکے اس عوام دشمن فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کی تیاری شروع کرے۔ عوامی نیشنل پارٹی اس غیرمنصفانہ فیصلہ واپس لیے جانے تک ہر سطح پر سیاسی، عوامی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔
میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے حکومتی اراکین، وزراء، مشیروں اور دیگر سرکاری عہدوں پر فائز نمائندوں سے بھی پوچھتا ہوں: کیا آپ کو اپنے ہی عوام کی جیبوں پر ڈالا جانے والا یہ ڈاکہ نظر نہیں آ رہا؟ کیا آپ یہ نہیں دیکھ رہے کہ ریاست اپنے ہی کیے ہوئے وعدوں سے دستبردار ہو رہی ہے؟ اگر آج آپ خاموش رہے تو کل ملاکنڈ کے عوام کے سامنے کس اخلاقی جواز کے ساتھ ووٹ مانگنے جائیں گے؟
امید ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اپنے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اور عوامی نیشنل پارٹی اس جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ہم اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے
🟥 اگر اپنی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے میری جان بھی چلی جائے تو میں اس کے لیے
تیارہوں
#nisarbazzMPA on fire 🔥🚩
عوامی نیشنل پارٹی نے مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں وفاق کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کردیا
🟥مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ عوام دشمن، غیرمنصفانہ اور زمینی حقائق سے متصادم ہے، میاں افتخار حسین
🟥عوامی نیشنل پارٹی ان اضلاع میں ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے
🟥جن علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، صنعت، تجارت اور روزگار کے مواقع تک نہ ہوں، وہاں نئے ٹیکس عائد کرنا کسی بھی طور انصاف نہیں
🟥وفاقی حکومت مالاکنڈ ڈویژن اور ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے
🟥پہلے ان علاقوں کو ترقی، سرمایہ کاری، بنیادی سہولیات اور معاشی مواقع کے اعتبار سے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لایا جائے، اس کے بعد وہاں کے عوام بھی دیگر پاکستان کی طرح ٹیکس ادا کرینگے
🟥ایک طرف وفاق خیبر پختونخوا کے آئینی و مالی حقوق دینے سے گریزاں ہے اور دوسری طرف صوبائی حکومت ان حقوق کے حصول کے لیے مؤثر آواز اٹھانے میں مسلسل ناکام رہی ہے
🟥صوبے کے عوام مرکزی اور صوبائی حکومت کی نااہلی اور بے حسی کی قیمت چکارہے ہیں
🟥وفاقی حکومت پہلےنئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراء کرے، خیبر پختونخوا کو پانی اور بجلی کے خالص منافع سمیت تمام آئینی و مالی واجبات ادا کرے
🟥تمباکو کی فصل پر صوبے کے قانونی حق کو تسلیم کرے اور ضم اضلاع کے ساتھ سالانہ 100 ارب روپے کے وعدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے
🟥آئین پر مکمل عملدرآمد، مالی اور انتظامی حقوق کی فراہمی تک متاثرہ علاقوں پر نئے مالی بوجھ ڈالنے کا کوئی جواز موجود نہیں
🟥عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع کے عوام کے آئینی، معاشی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی
🟥اے این پی کسی بھی ایسے فیصلے کی بھرپور مخالفت کرے گی جو پہلے سے محروم عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا سبب بنے
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (فیڈرل) کے احتجاج میں شرکت۔ مرکزی صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے جائز اور آئینی مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی نیشنل پارٹی ملازمین کی آئینی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
#ANP | #AimalWaliKhan
2018ء انتخابات سے پہلے اے این پی کو پیغام پہنچایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کر لے، جو ہم نے نہیں کی۔ ان انتخابات میں ہم سے 15 یا 16 نشستیں چھینی گئیں۔
سابق مشیر برائے بجلی و توانائی حمایت اللہ خان نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو میں نے بتایا کہ اس صوبے کے لوگوں نے آپکو ووٹ دیا تو صوبے کو حق دیں ۔۔۔۔اس پر خان صاحب نے کیا جواب دیا ۔۔۔زرا سنئیے گا ۔۔۔
اس لئے ہر وقت دونوں اطراف کو کہتی ہوں ۔۔پورا سچ بولیں ۔۔ اور سچ یہی ہے کہ جب اختیار تھا تو حق دیا نہیں لیکن اخیتار چھننے کے بعد اب نعرے بازی ۔۔۔۔
شکریہ شاھی سید شکریہ۔
شرم 8 سو چور کے نام پر ووٹ لینے والے
بزدل اور کرپشن کی فیکٹریاں لگانے والے
بیغیرت حکمران شرم 8 سو چور کے پیچھے
پڑھکر مظلوم پختونوں کے زحموں پر نمک
ڈال رھے ھیں
مگر پختونوں کے وارث جھاں بھی ھیں
مظلوم پختونوں کے ساتھ ھیں
@ANPMarkaz@MianIftikharHus@AimalWali
In all this lawlessness, can you point out a single fault of the innocent people who are dying every day? & wht possible justification could be for killing that innocent child in Bajaur? book, pen, child, hope.... ? this image drives a person traumatized. Enough is enough!
چیف منسٹر سہیل افریدی صاحب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نشاندہی پر کرپشن کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جس پر ہم چیف منسٹر سہیل افریدی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہے اور امید کرتے ہے کہ اس پر بہت جلد عمل ہوگا۔
#حیات_آباد_میڈیکل_کمپلیکس_کرپشن
ابھی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو نظر سے گزری، جس میں ایک بے بس ماں آہ و پکار کے ساتھ یہ فریاد کررہی تھی کہ اُس کی معصوم بیٹی کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔ ایک ماں کی بے بسی، اُس کی چیخیں اور اپنی بچی کیلئے تڑپ شاید کسی بھی انسان کے دل کو ہلا دینے کیلئے کافی ہیں۔
انشاء اللہ، ہم سے جتنا ممکن ہوسکا اس معصوم بچی کو اُس کی ماں سے ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
سندھ حکومت اور بالخصوص بلاول بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ اس ماں کی فریاد سنی جائے اور فوری طور پر اس بچی کی بازیابی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
اللہ تعالیٰ اس بچی کو جلد اور خیریت کے ساتھ اُس کی ماں سے ملائے۔ آمین۔@CMSindh@BBhuttoZardari
وزیراعلی سہیل آفریدی صاحب اپ نے کہا تھا کہ کسی کے پاس کسی کے خلاف کسی کرپشن یا غلط اختیارات کے ثبوت ہو تو میرے پاس لے آئے۔ آج ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر نورالایمان کھلے عام میرٹ کا قتل، اختیارات کا ناجائز استعمال اور ادارے کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر دن رات مریضوں کی خدمت میں اپنی زندگیاں قربان کر رہے ہیں، مگر دوسری طرف ہسپتالوں میں کرپشن، اقربا پروری اور ناانصافی اپنے عروج پر ہے۔ اگر واقعی احتساب سب کیلئے برابر ہے تو پھر ان الزامات کی فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ سچ کون بول رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہر ظلم، کرپشن اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی، کیونکہ خاموشی اب جرم بن چکی ہے۔