*ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان* کے محنتی ورکرز شدید گرمی کے باوجود بھرپور جذبے کے ساتھ سڑکوں پر صفائی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کچرا، مٹی بروقت اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا، تاکہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
#CommissionerMultan
ستھرا پنجاب ٹیم ملتان کے محنتی ورکرز نے صبح سویرے شہر بھر میں صفائی آپریشن کیا۔ اس دوران سڑکوں پر جھاڑو دیا گیا، کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا اور گرد و غبار کم کرنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا، تاکہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
خانیوال میں ستھرا پنجاب کے گلبرگ آفس میں آپریشن منیجر خضر عباس کی زیرِ صدارت سپروائزرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹیشن بلوں کی بروقت تقسیم، صرف متعلقہ فرد سے تصدیق لینے اور کسی بھی صورت نقد رقم وصول نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی۔
ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کے محنتی ورکرز نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے دوران گھروں سے کوڑا کرکٹ بروقت اکٹھا کرکے محفوظ طریقے سے مقررہ مقام پر منتقل کیا، تاکہ شہر کی صفائی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز ملتان شہر کی سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات کی باقاعدگی سے صفائی کر رہے ہیں۔ وہ کچرا اٹھا کر شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی محنت سے صفائی کے بہتر نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
"منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان، ذوالفقار احمد نے آپریشن منیجر انوار الحق کے ہمراہ فیلڈ کا دورہ کیا، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، ورکرز کو مزید مؤثر انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں اور شدید گرمی میں ان کی انتھک محنت، لگن اور خدمات کو بھی سراہا۔"
محرم الحرام کے موقع پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے امام بارگاہوں کی مکمل صفائی اور جلوس کے روٹس کی بھرپور صفائی کو یقینی بنایا۔ اس بہترین انتظام پر عوام نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا