اسے نظر انداز نہ کریں، ان کے درد میں برابر کے شریک بنیں!" 🚨غزہ کے بچے نہ صرف بموں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں بلکہ وہ شدید سردی اور کیچڑ کے سمندر سے بھی لڑ رہے ہیں۔اس تصویر کو اپنے اسٹوری یا پیج پر شیئر کر کے، آپ مزید لوگوں تک امداد کی فوری اپیلیں پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اب عملی قدم اٹھانے کا وقت ہے! #GazaFlood #SaveGazaChildren
مذاکرات کے نتائج کے اعلان کیلئے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا کا بے تابی سے انتظار۔
جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر صرف لانگ مارچ کے "کنٹینر" پر ہے۔۔
#عوامی_سمندر_سڑکوں_پر#سر_بکف_میدان_میں
🚨 اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس دُنیا سے انسانیت ختم ہو چُکی ہے اور اقوام متحدہ کا ادارہ اس دُنیا کا سب سے غیر موثر ادارہ ہے
فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہ کریں
27 ستمبر کا پاکستان تحریک انصاف کا اعلان کردہ لانگ مارچ اب 4 اکتوبر 2026 کو پشاور سے اسلام آباد روانہ ہوگا۔ پارٹی کے مطابق یہ احتجاج عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے جاری جدوجہد کا حصہ ہے۔ کارکنان عمران خان، پارٹی کارکنوں اور خاندان کے افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
آواز اٹھائیں 🚨
خبریں آرہی ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ٹھیک نہیں، سوشل میڈیا واریئرز فرض سمجھ کر مطالبہ کریں کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو علاج کے لئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا جائے۔
میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو 5 اگست کے بعد، 14 اگست کو بھی ملک بھر میں نکلنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حالیہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں ہوئی گرفتاریاں ہوں یا 9 مئی فالس فلیگ پر کینگرو کورٹس کی غیرمنصفانہ سزائیں، یہ فسطائیت ہے مگر اس سب کے باوجود آپ نے کسی صورت حوصلہ نہیں ہارنا۔ ظلم و بربریت کے اس طوفان کے سامنے ڈٹ جانا ہے۔ میں خود اس جیل کی کال کوٹھڑی میں قید رہ کر بھی اپنی قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، اور جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا۔
مجھ پر ایک بار پھر مکمل طور پر قید تنہائی نافذ کر دی گئی ہے۔ اہل خانہ اور وکلا سے بھی ملاقات بند کروا دی گئی ہے۔ جبکہ بیرونی دنیا اور حالاتِ حاضرہ سے بے خبر رکھنے کے لئے ہر ذریعہ معلومات، چاہے وہ ٹی وی ہو یا اخبار، مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہی غیرانسانی سلوک بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی روا رکھا جا رہا ہے-ہماری ملاقات بھی بند کروا دی جاتی ہے- میرے اہل خانہ کی طرف سے بھیجی گئی درجنوں کتابوں میں سے گزشتہ دو ماہ میں صرف چار کتابیں فراہم کی گئیں، باقی سب ضبط کر لی گئیں۔ ذاتی ڈاکٹر تک رسائی بھی طویل عرصے سے بند ہے تاکہ صحت کا میرا بنیادی انسانی حق بھی سلب کر لیا جائے۔
ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں! اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا-
ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے- اس مشکل وقت میں تمام قوم کو بڑھ چڑھ کر ریسکیو اینڈ ریلیف مہم کا حصہ بننا چاہیے-“
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کے دوران پیغام (19-08-2025)
کبھی پاکستانی علماء کو ایسے بات کرتے سُنا ہے؟
کسی کو ایسے مسلکی اختلافات کو ختم کر کے، بھائیوں کی طرح مل جُل کر رہنے کی باتیں کرتے دیکھا ہے؟
یہاں تو 25 ہزار دے کر ان سے جو مرضی بُلوا لو۔ یہ کافر، وہ کافر، یہ یہودی، وہ گُستاخ…
عمران خان صاحب کے ساتھ جیل میں ہونے والے ظلم کے خلاف ہم وکلاء نے لاہور مال روڈ جی پی او چوک پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دے دیا ہے۔ لاہور کی باشعور عوام سے اپیل ہے کہ حق اور انصاف کی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں اور شریک ہو کر آواز بلند کریں۔
⚠️اگر اپ اسے ری ٹویٹ نہیں کریں گے تو یہ ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوگی جو عمران خان کے لیے باہر نکلے ہوئے ہیں⚠️
انصاف یوتھ کے نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت پشاور ٹول پلازے پر احتجاج کے لئے جمع ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا ان کی آواز بنیں 🔥
عمران خان پر بڑھتی ہوئی مشکلات اور انکی صحت کے بارے میں لاپرواہی کے باعث کل سے موٹروے بند کرنے کا اعلان تمام کارکنان 11 بجے پشاور موٹروے پہنچے۔
ضلعی صدر پشاور انصاف یوتھ ونگ شاہ زیب خان