نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان لالا صوبائی ترجمان انجنیر ایمل خان ناصر اور ضلع صدر ایڈوکیٹ شریف کاکڑ نے لورالائی بار ایسوسیشن کے وکلاء سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
آج نینشل ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع لورالائی ، کلی باور اور پھٹانکوٹ ابتدائی یونٹوں کا ورکر کنونشن منعقد ہوا ۔ ورکر کنونشن سے این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمد جان ، صوبائی جنرل سیکرٹری اسفندیار خان اور صوبائی ترجمان انجینئر ایمل خان نے خطاب کیا
غیر منصفانہ حلقہ بندیوں ، امن و امان کی بگڑتی صورتحال ، دہشتگردی و بھتہ خوری ، واپڈا اور نادرا کی عوام دشمن رویوں کے خلاف کوئٹہ میں این ڈی ایم ، اے این پی اور پشتونخوا میپ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں اجتجای جلسوں کا اعلان کیا گیا۔
لورالائی: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، پٹھانکوٹ اور باور یونٹ صدور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 6 اکتوبر بروز جمعہ 3 بجے اس علاقے کے ورکرز کنونشن کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔
صوبے کے عوام کو جبر اور بدامنی سے نجات دلانے اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سیاسی پارٹیوں کے مشاورتی اجلاس زیر صدارت جے یو آئی پاکستان کے سربراہ مولوی محمدخان شیرانی منعقد ھوا۔جس میں این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمدجان خان اور صوبائی ترجمان انجینئر ایمل خان ناصر نے شرکت کی
9 مئ واقعات کے بعد سیاسی جماعت کے کارکنان کو چند دنوں میں گرفتار کر کہ سزائیں تک سنا دی گئی لیکن 6 سال قبل کویٹہ میں وکلاء کی پوری جنریشن کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کو آج تک انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا۔ شاید انصاف کا حصول ایک مخصوص ادارے یا صوبے سے منسلک ہے
آج پھر ایک سیاستدان کی نا اہلی ہوئی مگر ان جرنیلوں اور ججوں کا کوئی احتساب نہیں ہوا جنہوں نے پچھلے کئی سالوں سے اس پراجیکٹ کو پروان چڑھایا۔ جب تک ججوں اور جرنیلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جائے گا تک تب نہ ملک اگے بڑھے گا اور نہ جمہوریت پروان چڑھے گی
ریاستی اداروں کی چھتری تلے پنپنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے زریعے بلوچ قوم پرست رہنما سردار اختر مینگل کو خاموش کرنے کی سفاکانہ کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ملکی میڈیا اور اسلام آباد میں بیٹھے نمایندہ گان کی خاموشی ریاستی رٹ، آئین و قانون کی بالادستی پر ایک سوالیہ نشان ہے
اگر ریاست اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نا کر سکے تو اس کے وجود میں رہنے کا کوئی مقصد نہیں رہ جاتا۔ خالد بیٹنی کا اغوا ریاستی اداروں کی رٹ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہمیں ریاستی ترجیحات کا بھی اندازہ ہو جاتا ہے جب اداروں کی موجودگی میں موغوی کو بازیاب کروانے کے لیے دھرنے دینے پڑتے ہیں۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ، چمن شہر میں این ڈی ایم صوبائی کمیٹی ممبر جاوید افغان پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد اور ناروا گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور اعلیٰ افسران سے وردی میں ملبوس غنڈہ گرد عناصر کے خلاف کاروائی اور جاوید افغان کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے