صوفیاء کی تعلیمات امن، بھائی چارہ اور رواداری کی ضمانت ہیں جوبرداشت کا سبق دیتی ہیں،
ادارۂ فروغ قومی زبان میں دو رزہ "مولانا رومیؒ و حضرت سلطان باھوؒ : انسان دوستی، امن و محبت اور رواداری کے پیامبر" کے عنوان سے قومی کانفرنس کا آغاز
خواتین یونیورسٹی ، راولپنڈی کی شعبۂ ابلاغ عامہ کی طالبات کا دورۂ ادارۂ فروغِ قومی زبان
خواتین یونیورسٹی راولپنڈی شعبۂ ابلاغ عامہ کی طالبات کا شعبے کے اُستاد ڈاکٹر ریاض عادل کی قیادت میں ادارۂ فروغِ قومی زبان کا مطالعاتی دورہ۔ وفدنے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرمحمد سلیم مظہر سے ملاقات کی۔
ادارۂ فروغِ قومی زبان کے زیر اہتمام ” یکجہتی کشمیر“،قومی کانفرنس اوریکجہتی واک کا انعقاد
اسلام آباد۔ادارۂ فروغِ قومی زبان کے زیر اہتمام ”یومِ یکجہتی کشمیر“ کی مناسبت سے قومی کانفرنس منعقد ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر یکجہتی کے طور پراظہارِ یکجہتی واک بھی کی۔
ادارۂ فروغِ قومی زبان کے زیر اہتمام تین روزہ خطاطی نمائش کا افتتاح
فن خطاطی اسلامی تاریخ کا اہم اورقابلِ فخر حصّہ ہے۔ اُردو زبان اور فن خطاطی ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں۔ اس سے نوجوانوں میں اُردو زبان و ادب کا ذوق و شوق نکھرتا ہے۔
ادارۂ فروغِ قومی زبان
کے زیر اہتمام
جناب محمد اظہار الحق
کے اعزاز میں یادگاری نشست
بدھ، ۱۰۔جنوری ۲۰۲۴ء ، ۱۱:۳۰ بجے دن
صدارت: پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر
کلماتِ نشکر: پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر
ڈائریکٹر جنرل، ادارۂ فروغِ قومی زبان
مقام: ادارۂ فروغِ قومی زبان، ایچ ۔۸/۴، اسلام آباد
اردوسائنس بورڈ میں کتابوں کی تقریب پذیرائی کا انعقاد
لاہور، 18دسمبر2023ء اردوسائنس بورڈ کی شائع کردہ تین کتابوں کی تقریب پذیرائی ادارے کے کتاب گھر میں منعقد ہوئی۔ان کتابوں میں سموگ، فضائی آلودگی اور ابلاغی معاونت برائے ترقی شامل ہیں۔
پریس ریلیز
اردوسائنس بورڈ میں کتابوں کی تقریب پذیرائی کا انعقاد
لاہور، 18دسمبر2023ء( )اردوسائنس بورڈ کی شائع کردہ تین کتابوں کی تقریب پذیرائی ادارے کے کتاب گھر میں منعقد ہوئی۔ان کتابوں میں سموگ، فضائی آلودگی اور ابلاغی معاونت برائے ترقی شامل ہیں۔
اُردو فورم، ادارۂ فروغِ قومی زبان ،قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے زیر اہتمام اُردو سرائیکی اور پنجابی زبان کے ممتاز صوفی شاعر، ادیب اور سجادہ نشین آستانۂ عالیہ گڑھی اختیار خان، رحیم یار خان خواجہ غلام قطب الدین فریدی کے ساتھ شعری نشست ادارے کے ہال میں منعقد ہوئی۔
گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج، باغ آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات مورخہ 6 تا 11 نومبر 2023 منعقد کی گئیں جس میں ایک کتاب میلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد نے اس میلے میں شرکت کی۔شائقین کتب ،اساتذہ اور طلباء نے مطبوعات ادارہ میں بہت دلچسپی لی۔