اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
یارب ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما، ہمیں حاسدین کے حسد اور ہر قسم کے شر سے محفوظ فرما.
آمین یا رب العالمین.
صبح بخیر
معصوم منتہا کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ۔ 😭😭
سات سالہ منتہا چینی لینے قریبی دکان گئی, جب ایک دو گھنٹے تک گھر واپس نہ آئی تو اہل خانہ کو پریشانی لاحق ہوئی , انہوں نے تلاش شروع کی،
دکان میں دیکھا لیکن منتہا کا کوئی پتا نہیں چلا,
پولیس سے رابطہ کیا, پولیس نے قریبی کاروباری مراکز سے cctv فوٹیج کی جانچ شروع کی, کیمروں نے منتہا کو گروسری اسٹور میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا لیکن اسکے وہاں سے نکلنے کی کوئی فوٹیج نہیں تھی تفتیش کاروں نے فوراً اپنی توجہ عمارت پر مرکوز کر دی، بعد ازاں بچی کی لاش اسی دکان کی تیسری منزل سے برآمد ہوئی ۔
آپ لوگوں سے درخواسـت ہے کہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں, بچوں کے معاملے میں کسی پر بھی اعتبار نہ کریں, خاص طور پر اپنی بچیوں کے معاملے میں بہت احتیاط برتیں، انھیں گھر سےتنہا باہر نہ نکلنے دیں، ان کے ساتھ گھر کا کوئی بڑا یعنی باپ، بھائی یا کوئی بھی گھر کا فرد ہونا چاہئے۔۔!🙏🥺