کتنے مشکل ہو تم لوگ عادتیں بِگاڑتے ہو، عادتیں ڈالتے ہو، وقت نِکال کر باتیں کرتے ہو، پھر وقت سے نِکال دیتے ہو، انتظار کرتے ہو، پھر انتظار کرواتے ہو، پھر مسئلہ ہو تم کہہ کر چھوڑ دیتے ہو۔ کتنے مشکل ہو تم لوگ۔
ہو سکتا ہے جیسا بتایا جا رہا ہو
ویسا ہو ہی نہ
ہو سکتا ہے کہ رب سے ملاقات کا احوال یکسر مختلف ہو
ہو سکتا ہے وہ مہربان یہ نہ پوچھے کہ
زندگی کیسی گزری۔۔؟
ہو سکتا ہے وہ مہربان یہ پوچھ لے کہ
بتا زندگی تم پہ کیسی گزری۔۔؟
کام آ کر بھی ہر شخص کے تنہا ہونا
میں نہ کہتا تھا کہ اچھا نہیں اچھا ہونا
ٹال دیتا ہوں بہانے سے سبھی لوگوں کو
مجھ کو آیا نہ ترے بعد کسی کا ہونا
ترے حصے کی محبت تو تجھے ملنی تھی
مرے ذمے تھا فقط اس کا وسیلہ ہونا
لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے
ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا