اسلام و علیکم
میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج میں زندہ اور صحیح سلامت ہوں تو یہ سب اللہ رب العزت کی مہربانی اور آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔ اللہ رب العزت کے کرم اور فضل سے میں ابتک کافی ریکور کر چکا ہوں اور انشاءاللہ بہت جلد واپس آؤں گا۔ دعاؤں کے علاوہ ایک درخواست اور ہے کہ کچھ بھی ہوجائے “دل نہیں چھوڑنا”
پاکستان زندہ باد
#دل_نہیں_چھوڑنا
نواز شریف جدید انسانی تاریخ کا پہلا سزا یافتہ قیدی ہے جو بغیر سزا پوری کئے چھ ہفتے کی عدالتی اجازت سے جیل سے بیرون ملک گیا، اس حُکم کا تمسخر اڑاتے ہوئے چار سال باہر رہا اور مفروری کا “مرتبہ” حاصل کیا،جس شخص نے واپسی کی ضمانت دی تھی اس کو وزیر اعظم بنوایا اور جب واپس آیا تو جو ادارے اسے مجرم بنانے کے “جرم” میں شریک تھے یوں گناہگاروں کی طرح دست بستہ کھڑے ہیں کہ کہیں ذرا سی عزت دینے میں کوتاہی نہ ہوجائے ۔ لیکن ڈھٹائی یہ ہے کہ چوبیس کڑور عوام کو میڈیا پر یہ چورن بیچا جا رہا ہے کہ اس وطن پر پجھتر سال سے مسلط ایسے تمامُ گروہوں کی عزت کرو