جناب چئیرمین "احتساب" بیورو،
امبور میں تو کیا پورے آزادکشمیر میں میرے نام پر الاٹ شدہ زمین موجود نہیں۔۔۔۔۔۔
تاہم ایک عاجزانہ مشورہ ہے کہ ادھر توجہ دینے کے بجائے اپنی بند فائلوں کو بند رکھنے پر توانائیاں صرف کریں
وہ فائلیں کھل گئی تو آپکو بچانے والا کوئی سامنے نہیں آئیگا۔
اپنی مشکوک تقرری کے ساتھ چیئرمین احتساب بیورو کا "کڑے احتساب" کا عندیہ
جبکہ جناب چیئرمین خود ماضی میں بطور سینیئر مدرس بوجہ پیشہ وارانہ غیر ذمہ داری "جبری ریٹائرڈ" کیے گئے تھے۔
( ریچینگ اوٹ اف اسکول چلڈرن پروجیکٹ اسکینڈل )
22 ملین ڈالر پروجیکٹ ،حکومت آزادکشمیر کا بلیک لسٹ تنظیم کو دینے کے لیے کام جاری ، مکمل دستاویزی ثبوت کچھ دیر میں _
انوار حکومت کا بڑا اسکینڈل ؟؟؟
آزادکشمیرمیں انوار الحق کی حکومت ریچینگ اوٹ اف اسکول چلڈرن پروجیکٹ ایک ایسی امریکی تنظیم (الائیٹ) کو دینے کی تیاری کر رہی ہے جو پہلے ہی پاکستان میں بلیک لسٹ ہوئی ہے اور اب بھی اس کے پاس محکمہ داخلہ کی طرف سیکورٹی کلیرنس نہیں ہے_
ریاست ( ماں ) سے زندہ رہنے کے لیے بنیادی حقوق سستی بجلی اور آٹے کی فراہمی کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ایک ماں اپنی بیٹی سمیت احتجاج میں شریک ہیں
#Two Mothers
#Two face
بلات دریا برد کرنے پر درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب شوکت نواز میر
احتجاج میں پہنچ گئے
اگر پولیس گرفتاری کی کوشش کرے گی تو بڑے تصادم کا خطرہ ہو سکتا ہے _
شکل مومناں۔کرتوت کافراں
یہ کیسا وزیراعظم کیسی حکومت ہے جو بچوں,خواتین سے ڈر گی؟
احتجاج میں خواتین،بچوں کی آمد کا سن کر پولیس کی چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کر کے شوکت نواز کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کی کوشش؟اتنا ڈر اتنا خوف؟
کیا ہم واقعی آزاد کشمیر کی "آزاد" ریاست میں ہیں؟
پولیس کا دارالحکومت کی عوام پر لاٹھی چارج
حقوق مانگنا جرم :
لگا کر آگ شہر کو بادشاہ نے کہا
اُٹھا ہے دل میں تماشے کا آج شوق بہت
جھکا کر سر سبھی شاہ پرست بولے حضور! شوق سلامت رہے شہر اور بہت
حکومت آزاد کشمیر کا عوامی احتجاج کو طاقت سے کچلنے کا فیصلہ
ایکشن کمیٹی مظفرآبادکا آزادی چوک میں علامتی دھرنے کا اعلان،پولیس اور مظاہرین کے ٹکراؤ کا شدید خطرہ۔ کمیٹی نے آزادی چوک میں دھرنہ دینے کا اعلان کیا ہے۔پولیس کسی بھی صورت مظاہرین کو آزادی چوک میں نہیں بیٹھنے دے گی۔ذرائع۔