@__Mohtarma_ ساس سسر، بہو اور داماد کو ایک دوسرے کی جگہ دینے کے بجائے ایک دوسرے کا مقام سمجھنا چاہیے۔ جہاں توقعات کم اور احترام زیادہ ہو، وہاں دل آزاری بھی کم ہوتی ہے اور رشتے بھی سکون سے نبھتے ہیں
@ArshadNiazzi جب دل اور ذہن دونوں بوجھل ہوں تو مجھے سب سے زیادہ سکون تنہائی میں ملتا ہےخود کو وقت دیتی ہوں اور اللہ سے دل کی بات کرتی ہوں۔
ہر دکھ کا علاج شور مصروفیت یا لوگوں کی محفلوں نہیں ہوتی کبھی کبھی خاموشی، دعا اور اپنے رب پر چھوڑ دینا ہی انسان کو اندر سے دوبارہ سنبھال دیتا ہے!!
چائے کے بغیر صبح شروع کرنا مشکل ہے…
یا صبح ہوتے ہی انسان خود ہی ایک مشکل بن جاتا ہے؟ 😂☕
سچ سچ بتائیں، پہلی چائے سے پہلے آپ بھی انسان ہوتے ہیں یا صرف ایک خاموش سا مسئلہ؟ 😭😂
@Zamra88 یہ شعر تو ظلم کے خلاف کھڑی ہوئی ایک خاموش صدا ہے۔
جب حاکم بھی مخالف ہو اور سپاہی بھی، تب بھی سچ کی گواہی وقت خود دیتا ہے
تاریخ گواہ ہے، جبر کے سائے عارضی ہوتے ہیں، مگر حق کی آواز دیر تک زندہ رہتی ہے۔ 🖤✍️
🌿 السلام علیکم و صبح بخیر 🌿☀️
دعا ہے کہ آج کا دن
آپ کے لیے آسانیوں، خوشیوں اور خوبصورت خبروں کا دن ہو۔ 🌸
اللہ آپ کو ہر پریشانی سے محفوظ رکھے،
ہر قدم پر اپنی رحمت کا سایہ عطا فرمائے
اور دل کو وہ سکون دے جس کی اسے مدت سے تلاش ہے۔ 🤲🏻🤍
آمین ثم آمین 🌹
جب انسان کے پاس اختیار ہو مگر پھر بھی وہ اپنے وعدے، اپنی محبت اور اپنے شریکِ حیات یا محبوب کا انتخاب کرے تب اس کی محبت سچی ثابت ہوتی ہے۔
وفادار لوگ نئے چہروں کی تلاش نہیں کرتے وہ اسی ایک چہرے میں اپنی پوری دنیا تلاش کرتے ہیں کیونکہ محبت کی خوبصورتی انتخاب میں نہیں ❤️
@aikcupchay کمانیں اغیار کے ہاتھ میں تھیں، نشانہ ایک ہی تھا…
مگر وہ شخص آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہے۔
وقت گزرتا رہے، کردار نہیں مرتے۔کچھ لوگ اقتدار سے نہیں، اپنے کردار اور اپنے نظریے سے تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔ ❤️🇵🇰
#عشق_مرشد
@Zamra88 وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُهٗ
ماشاءاللّٰہ 🤍 اصل کامیابی واقعی یہی ہے کہ زندگی ایمان پر گزرے اور خاتمہ ایمان پر ہو۔ اللہ ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲🏻🌸
محبت زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ضرور ہے، مگر جب یہی محبت انسان کو اپنی عزتِ نفس سے سمجھوتہ کرنا سکھا دے تو وہ محبت نہیں، ایک آزمائش بن جاتی ہے۔
@Nainagull97
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے بچے پیدا کیے، کتاب لکھی سڑک پر پین کیکس بیچے یا ملین ڈالر کا معاہدہ کیا، فرق یہ ہے کہ آپ اندر سے خوش اور مطمئن ہیں۔
ایلف شفق