Official twitter account of Naya Pakistan with @ShahzadIqbalGEO - show based on robust discussions on news events and pressing public issues. Fri-Sun, 08:05pm
روڈا کےماسٹرپلان کی بنیاد ہی غلط ہے۔۔ ماسٹر پلان کے لیے سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے اداروں ۔۔ پاکستان کمیشن فار انڈس واٹر اور فیڈرل فلوڈ کمیشن سے مشاورت ہی نہیں کی گئی۔۔
سی ای او روڈا عمر امین کا موقف
مکمل پروگرام دیکھئے ہمارے یوٹیوب چینل پر؛
https://t.co/p2pUNd2Tio
روڈا کے سی ای او عمران امین نے سیلاب سے بچاؤ کی ذمہ داری سوسائٹیز پر ہی ڈال دی۔
"ہم نے سوسائٹیز کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ جب تک ہم بند بنانے میں کامیاب نہیں ہوتے، تب تک سوسائٹیز خود بند بنا کر اپنا بچاؤ کریں۔ ہماری ذمہ داری نہیں ہے"، عمران امین
دریائےراوی کےبیڈ پر کسی تعمیرات یا سوسائٹی کا این او سی جاری نہیں کیا گیا۔۔ دریا کے اندر جو تعمیرات ہیں وہ سب غیرقانونی ہیں۔۔ سوسائٹیز کےوہ حصےجوڈوبےہیں وہ این او سی کے بغیر قائم کیے گئے۔۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمران امین کا بڑا دعوی
راوی کےکنارےکسانوں سےانتہائی کم قیمت پرزمینیں لی گئیں۔۔ سپریم کورٹ نےحکومت کومزید زمین اپنےقبضےمیں نہ لینےکاحکم دیااس کےبعد بھی دباو ڈال کرزمینیں لینےکاسلسلہ جاری ہے۔۔
سی ای او روڈا عمران امین کا مؤقف
دریائےراوی کےبیڈ پر کسی تعمیرات یا سوسائٹی کا این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ دریا کے اندر جو تعمیرات ہیں وہ سب غیرقانونی ہیں اور این او سی کے بغیر قائم کی گئی ہیں، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمران امین کا دعویٰ
میری، میری جماعت کی اور میرے پارلیمنٹ میں کولیگز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ آبی گزرگاہوں پر جن تجاوزات کی میں نشاندہی کر رہا ہوں، انھیں ختم کیا جائے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب آئندہ بھی آئیں گے۔ پنجاب حکومت ان سیلابوں سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کرے گی؟ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے حکمت عملی بتادی
خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ بھارت کی جانب سے مزید پانی آنے کا پورا خدشہ ہے اور شاید ایک مہینے تک یہ خدشہ برقرار رہے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے خطرے کی گھنٹی بجادی
سیلاب سے بچنے کے لئے بالائی علاقوں میں واٹر شیڈز اور ڈیمز بنانے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنانی ہوگی، ماہر آبی وسائل مہر علی شاہ
موسمیاتی تبدیلی پر عالمی سطح پر دوغلاپن چل رہا ہے۔ دنیا میں گرمی بڑھنے میں صرف دو ممالک 45سے47 فیصد حصہ ڈال رہے ہیں، پاکستان کیلیےفنڈزکےوعدےہوتےہیں مگر ملتا صفر ہے، وفاقی وزیر مصدق ملک
سیلابی تباہی میں ہمارےگورننس کی ناکامی کا کوئی جواب نہیں۔ فیصلےوفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گےتومسائل حل نہیں ہوں گے، ماہر ماحولیاتی تبدیلی علی توقیر شیخ
جوواقعات پہلےشازونادرہوتےتھےاب مسلسل ہورہےہیں۔ اس لیے ہمیں پانی کو ریگولیٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ غیرمتوقع طور پر بڑی مقدار میں پانی آجائے تو اسے ذخیرہ اور کنٹرول کرسکیں، ماہرآبی وسائل مہرعلی شاہ
2017میں ہم نے ارلی وارننگ سسٹم لگاناشروع کیا تھا۔ 300سسٹم لگنےتھے لیکن چار مہینے پہلے میرے وزیربننےتک صرف 12 سسٹم لگے ہوئے تھے، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک
کچھ دن پہلے پتا چلا کہ پلاسٹک کی ریسائکلنگ کیلیے ہمارے پاس 4لاکھ ڈالر ہیں۔ میں وفاقی وزیر ہوں لیکن لیکن مجھے پتا نہیں چل سکا کہ وہ 4لاکھ ڈالر کہاں گئے؟ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک
دیہی اور شہری علاقوں میں آبی گزرگاہوں پرتجاوزات کاخمیازہ بھگت رہےہیں، کراچی میں 550 نالے ہیں، ان سے تجاوزات ختم کرانا عملی طور پر ممکن نہیں، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب
مستقبل میں سیلاب کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمارے پاس ڈیٹا ہونا ضروری ہے۔ ڈیٹا سے ہم بارشوں میں سیلاب کی پیش گوئی کرسکتے ہیں، ماہر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر عمران احمد