آپ نے تو خود ہی کچھ دن پہلے چیلنج دیا تھا کہ جس کے پاس بھی بدعنوانی کے ثبوت ہوں وہ میرے پاس لائے، مجھے بلائیں میرے پاس آپ کی بدعنوانی کے ثبوت ہیں، سابق صوبائی وزیرکاشف اعظم کا سہیل آفریدی کو کھلا چیلنج
During his visit to Russia, Awami National Party Central President Senator Aimal Wali Khan paid a historic visit to the city of Bakhchisarai.
The delegation led by Aimal Wali Khan was warmly received by Dmitry Skoblikov, Head of the Bakhchisarai City Administration, and Olga Kulinchenko, Chairperson of the Bakhchisarai City Council. Senior Vice President of Awami National Party Balochistan Senator Arbab Umar Farooq Kasi, Director of the Pashtun Center Russian Federation Naveed Muhammad, and other members also accompanied the delegation. Officials of the administration, representatives of subordinate institutions, members of the Bakhchisarai City Council, and various social activists were also present on the occasion.
During a ceremony organized by the City Administration, the efforts of Aimal Wali Khan in strengthening relations between Pakistan and Russia were highly appreciated. In recognition of his services, Aimal Wali Khan was also conferred the title of Honorary Professor of Fevzi Yakubov Crimean Engineering and Pedagogical University. The honorary diploma was presented by the university’s rector, Chingiz Yakubov.
During the meeting, detailed discussions were held on various matters of mutual interest, including opportunities for cooperation in education and other sectors.
***
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے دورہ روس کے دوران بخچی سرائے شہرکا تاریخی دورہ کیا۔
بخچی سرائے سٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ دمتری اسکوبلیکوف اور بخچی سرائے سٹی کونسل کی چیئرپرسن اولگا کولینچینکو نے ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، پشتون سینٹر رشین فیڈریشن کے ڈائریکٹر نوید محمد اور دیگر اراکین بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انتظامیہ کے افسران، ماتحت اداروں کے نمائندگان، بخچی سرائے سٹی کونسل کے اراکین اور مختلف سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔
سٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے ایمل ولی خان کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایمل ولی خان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو فیوزی یعقوبوف کریمین انجینئرنگ اینڈ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی کا اعزازی پروفیسر بھی مقرر کیا گیا۔ اعزازی سند یونیورسٹی کے ریکٹر چنگیز یعقوبوف نے پیش کی۔
#ANP | #AimalWaliKhan
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا روس (جمہوریہ کریمیا) کا دورہ، مرکزی صدر نے جزیرہ نما کریمیا کے مختلف ثقافتی اور تاریخی مقامات کا مشاہدہ کیا۔ گورزوف میں واقع اے۔ ایس۔ پشکن میوزیم، لیوادیا محل، بخشی سرائے میں گاسپرنسکی میموریل میوزیم اور “نیو خرسونیس” کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی، نوید محمد اور دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
******
The Central President of the Awami National Party, Aimal Wali Khan, visited Russia (the Republic of Crimea). During the visit, the Central President toured various cultural and historical sites of the Crimean peninsula. He visited the A. S. Pushkin Museum in Gurzuf, the Livadia Palace, the Gasprinsky Memorial Museum in Bakhchisaray, and the “New Khersones” complex. On this occasion, Senior Vice President of the Awami National Party Balochistan, Senator Nawab Arbab Umar Farooq Kasi , Naveed Muhammad, and other members were also present with him
#ANP | #AimalWaliKhan | #Russia
پشاور: وزیراعلی امن قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں، صوبے کے عوام مسائل کا شکار مگر حکومت کی توجہ سیاست پر، پی پی پی ایم پی اے شازیہ طہماس خان کی پختون ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو
خیبر پختونخوا پنجاب کو گالیاں دینے کے بجائے امیر حیدر خان ہوتی کو دوبارہ چیف منسٹر بنائے، اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پشتونوں کو پنجاب ہجرت کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ صابر نذر۔
پختونوں کی سرزمین پر امن کی بحالی کا واحد راستہ پولیس کو بااختیار بنانا اور ان کے کام میں ہر قسم کی مداخلت بند کرنا ہے۔
سردار حسین بابک،رہنما اے این پی
مکمل ویڈیو لنک: https://t.co/wtPRzmgZQ2
خیبر پختونخوا کے وسائل پر ڈاکوؤں کا راج ہے، جہاں اب کرپشن روپوں میں نہیں بلکہ اربوں میں ہوتی ہے۔ ایک ارب درخت سے لے کر کورونا فنڈز تک، ہر جگہ لوٹ مار کی داستانیں رقم کی گئیں۔
حامد طوفان، جائنٹ سیکرٹری اے این پی پختونخوا
مکمل ویڈیو لنک: https://t.co/zSmwNF6pOs
یہ کہنا غلط ہے کہ اپوزیشن خاموش ہے؛ ہم نے ہر فورم پر پی ٹی آئی کی نااہلی کو بے نقاب کیا ہے۔ جس حکومت نے ماضی میں امن و امان پر سیاست کی، آج اس کے اپنے دور میں بدامنی عروج پر ہے۔
حامد طوفان، جائنٹ سیکرٹری اے این پی پختونخوا
مکمل ویڈیو لنک: https://t.co/zSmwNF6pOs
🚨🚨سیٹلائٹ تصاویر نے حقیقت بے نقاب کر دی، ضلع دیر کے علاقے جٹکول میں 7 سال کے دوران جنگلات کی بڑے پیمانے پر کٹائی، ذمہ دار کون؟ ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ سوالات اٹھنے لگے
@wahidullah002
ایمل ولی خان کا مؤقف وقتی سیاست نہیں بلکہ زمینی حقائق، سیاسی بصیرت اور پختون قوم کے وسیع تر مفاد کی ترجمانی ہے۔ وقت نے ثابت کیا کہ انہوں نے ہمیشہ امن، شعور، جمہوری اقدار اور اصولی سیاست کی بات کی۔ شگفتہ ملک
@ShaguftaMalik12
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب:
🟥 اگر پاکستان عالمی تنازعات میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں تو ہمیں اپنے اندرونی مسائل پر بھی اسی سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے
🟥 چار سدہ میں ایک عالم دین مولانا شیخ ادریس صاحب کی شہادت ہوئی، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے
🟥 حال ہی میں حیات آباد میں دہشت گردوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات اور بونیر جیسے علاقے ریاست کے مکمل کنٹرول میں کیوں نہیں؟
🟥 پختون قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، مگر آج بھی یہ سوال موجود ہے کہ دہشت گردوں کو واپس لا کر کس پالیسی کے تحت آباد کیا گیا اور ریاستی رٹ کہاں ہے؟
🟥 اے پی ایس کے واقعے کے بعد پشاور میں ہونے والے جرگے میں بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان میں واضح طور پر یہ بات شامل تھی کہ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
🟥 لیکن افسوس ہے کہ جنہوں نے ہزاروں دہشت گردوں کو واپس لا کر آباد کیا، اور جنہوں نے سہولت کاری کی، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟
🟥 ہمیں آج تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کن معاہدوں کے تحت یہ سب کچھ کیا گیا۔
🟥 ہر حملے کے بعد یہی کہا جاتا ہے کہ یہ افغانستان سے ہوا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ ریاست کا کنٹرول کہاں ہے؟
🟥 میری طرف سے صرف یہ درخواست ہے کہ اگر کسی کو طبی سہولت درکار ہو تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر اور مناسب طبی سہولت فراہم کی جائے
🟥 اگر بیرونِ ملک علاج یا معائنے کے بیانات کا مسئلہ ہے تو ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو اندر جا کر بشریٰ بی بی اور عمران خان سے ملاقات کرے اور حقائق قوم کے سامنے پیش کرے
🟥ہم ماضی میں بھی جب کسی کو صحت کا مسئلہ ہوتا تھا تو سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کی بنیاد پر اس کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔
🟥 کیا ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک اور ہنگو جیسے علاقوں میں ریاستی رٹ موجود ہے؟
🟥 آج بھی کہیں “گڈ اور بیڈ” کی تقسیم جاری ہے، کہیں امن کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں
🟥 مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ میں اپنے مسائل لے کر کہاں جاؤں۔ صوبہ وفاق کی طرف بھیجتا ہے اور وفاق صوبے کی طرف۔ عوام کو فٹبال بنا دیا گیا ہے
🟥 میں گزارش کرتا ہوں کہ ان مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے
🟥 پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم جنگی سوچ کو ختم کر کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں اور تجارت کو فروغ دیں
🟥 ملک میں مہنگائی، تیل کی قیمتوں اور معاشی مسائل پر بھی فوری غور کیا جائے کیونکہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں
#AimalWaliKhan | #ANP | #SenateOfPakistan
@AimalWali