چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام نوجوانوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیکسورا سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 جاری ہے۔
مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے 80 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ چیمپئن شپ میں سندھ سمیت مختلف صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر محکمہ کھیل روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ ای اسپورٹس کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
As Breast Cancer Awareness Month begins, a reminder to women everywhere - be aware of changes in your body and do not hesitate to seek medical advice when something feels unusual.
Breast cancer is treatable, especially when detected early. Awareness, timely diagnosis and access to treatment can save lives. No woman should be held back from seeking care by fear, stigma, distance or financial constraints. 🎀
موسمیات فلائی اوور کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کے سفر میں مزید آسانی اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سندھ حکومت کی کاوشوں سے کراچی کی اہم شاہراہوں کو جدید، محفوظ اور بہتر انفراسٹرکچر سے آراستہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یونیورسٹی روڈ کی تکمیل اور بی آر ٹی نظام کے ساتھ یہ منصوبہ شہر کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید مؤثر، مربوط اور شہریوں کے لیے آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ کراچی کے بہتر، مربوط اور جدید سفری نظام کی جانب ایک اور عملی قدم ہے۔
#MosmiyatFlyoverForKarachi
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاٹی کی سالانہ تقریبِ عشائیہ میں شرکت کی۔ ان کی آمد پر صوبائی وزیرِ صنعت جام اکرام اور کاٹی کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں وزیرِ محنت سعید غنی، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس جاوید عالم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کے کورنگی، بالخصوص صنعتی علاقے میں کیے گئے منصوبوں کو کاٹی نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کے تمام روڈز، صنعتی علاقوں کی سڑکیں اور برجز سندھ حکومت کے کاموں کا بولتا ثبوت ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی روزگار، ترقی اور تعلیم کا شہر ہے، جہاں ملک کے ہر علاقے کے لوگ آ کر آباد ہونا چاہتے ہیں۔
The Government of Sindh has launched the Sindh Coastal Resilience Project (SCRP), a landmark climate adaptation initiative that will strengthen flood protection, restore mangroves, improve water management, support livelihoods, and build climate resilience for vulnerable coastal communities.
The #MosmiyatFlyoverForKarachi on University Road, a key part of the Karachi BRT Red Line project, will help improve traffic flow and make daily commuting smoother.
Sindh Government remains committed to modernising Karachi’s transport infrastructure through transport initiatives.
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے 13 ہزار سے زائد اسکیمیں شروع کیں، جن میں سے نو ہزار سے زیادہ مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 724 کلومیٹر سڑکوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو وسعت دینا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے ذریعے لاکھوں افراد کو سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے مختلف تعمیراتی حصوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ مزید نئی ای وی بسز اور ڈبل ڈیکر بسز جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو جلد ثمرات حاصل ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ساحلی تحفظ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ سندھ ساحلی تحفظ منصوبہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کی ساحلی آبادیوں کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کو ساحلی برادریوں کے لیے تبدیلی کے سفر کا آغاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا ساحلی خطہ معاشی و ماحولیاتی اثاثہ ہے، جو زراعت، ماہی گیری، مویشی اور مینگرووز کے لیے اہم ہے۔ منصوبے میں روزگار، کمیونٹی انفراسٹرکچر، پانی کے انتظام اور ماحولیاتی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی۔ منصوبہ ساحلی علاقوں میں موسمیاتی مزاحمت رکھنے والی زراعت، ماہی گیری اور مالی شمولیت کو فروغ دے گا، جبکہ سندھ ساحلی تحفظ منصوبہ تین اضلاع کے 500 دیہات میں تقریباً ایک لاکھ 96 ہزار خاندانوں کو فائدہ دے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے سے تقریباً دس لاکھ افراد کی روزگار اور معاشی حالات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ منصوبے میں معاشی مواقع، قدر زنجیر کی ترقی اور روزگار میں تنوع کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ تقریباً 43 ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمندی کی تربیت دی جائے گی۔ منصوبے پر ایشیائی ترقی بینک اور گرین کلائمیٹ فنڈ کے تعاون سے کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کے لوگوں، معیشت، ماحول اور مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ساحلی تحفظ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا ساحلی خطہ معاشی و ماحولیاتی اثاثہ، زراعت، ماہی گیری، مویشی اور مینگرووز کے لیے اہم ہے۔ سندھ ساحلی تحفظ منصوبے میں روزگار، کمیونٹی انفراسٹرکچر، پانی کے انتظام اور ماحولیاتی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ ساحلی علاقوں میں موسمیاتی مزاحمت رکھنے والی زراعت، ماہی گیری اور مالی شمولیت کو فروغ دے گا۔ سندھ ساحلی تحفظ منصوبہ تین اضلاع کے 500 دیہات میں تقریباً ایک لاکھ 96 ہزار خاندانوں کو فائدہ دے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں پالیسی، حکومتی امور، عدالتی، تعلیمی، صحت، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا
کابینہ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کے منٹس کی منظوری دیدی ہے۔
With the opening of the Mosamiyat Flyover, traffic flow on University Road is now smoother and more efficient, facilitating easier daily mobility for citizens while reducing travel delays and contributing to savings in both time and fuel.
As an important component of the Karachi BRT Red Line project, the Mosamiyat Flyover represents a significant step towards strengthening Karachi’s transport infrastructure and enhancing connectivity across the city. This landmark project is part of the Government of Sindh’s continued efforts to modernise Karachi’s urban transport network and promote a more efficient, integrated and sustainable mobility system for its citizens.
Swift response team of KMC is carrying out work on filling of potholes and trenches on emergency basis. These potholes badly affect the smooth flow of traffic causing congestion which will hopefully be effectively addressed with this intervention #KarachiWorks
Message from First Lady @AseefaBZ on Breast Cancer Awareness
As Breast Cancer Awareness Month begins, a reminder to women everywhere - be aware of changes in your body and do not hesitate to seek medical advice when something feels unusual.
Breast cancer is treatable, especially when detected early. Awareness, timely diagnosis and access to treatment can save lives. No woman should be held back from seeking care by fear, stigma, distance or financial constraints. 🎀
The Mosamiyat Flyover on University Road, an important component of the Karachi BRT Red Line project, is designed to improve traffic flow and make daily commuting smoother and more convenient for citizens. With mixed traffic using the flyover and BRT buses operating on their dedicated track below, this integrated infrastructure will support more efficient mobility, save commuters’ time and fuel, and contribute to a more connected and modern transport system for Karachi.
The Government of Sindh remains committed to improving urban mobility and modernising Karachi’s transport infrastructure through sustainable and integrated transport initiatives.
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی و چیئرپرسن STEVTA جنید بلند نے VTI بفر زون میں اسٹیوٹا کے تمام 259 اداروں کے پرنسپلز، ہیڈ مسٹریسز اور سربراہان کے ساتھ دو سالہ گرینڈ پروگریس ریویو میٹنگ کی۔ میٹنگ میں STEVTA کے تمام 6 ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈکوارٹرز کے تمام ڈائریکٹرز نے گزشتہ دو سال کے دوران ادارے کی کارکردگی، حاصل ہونے والی کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر STEVTA کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی مدت کے دوران ہونے والی پیش رفت، ادارے کی بہتری کے لیے اسٹریٹجک اقدامات اور آئندہ کیے جانے والے اہم کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جنید بلند نے کہا کہ STEVTA کو مزید بہتر، مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق فنی تعلیم اور تربیت کے شعبے کو مزید آگے لے کر جانا اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ اسکول تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پی ایس سی ایم آغا واصف، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اپ گریڈ اسکول دو اپریل 2027 سے فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام نئے اپ گریڈ اسکولوں میں اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی سہولیات پہلے دن موجود ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صرف اسکول تعمیر کرنا مقصد نہیں، بچوں کا داخلہ اور معیاری تعلیم یقینی بنانا ہے۔ صوبے بھر میں اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کے لیے بھرپور داخلہ مہم شروع کی جائے۔ سندھ حکومت کا مقصد بچوں کو گھروں کے قریب معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ تعلیم سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، داخلوں میں اضافہ اور ڈراپ آؤٹ کم کیا جائے۔