میو اور مئو ...
ایک نحوی گھر داخل ہوا تو اس کی بِلّی زور سے بولی: ميو. نحوی کہنے لگا: ”مئو -ہمزہ کے ساتھ- کہو۔“ پھر بلی کو اٹھا کر باہر پھینک آیا۔ لوگوں نے پوچھا تو کہا : ”تاکہ کوئی یہ نہ کہے ابو عبداللہ کی بِلّی غلطیاں کرتی تھی۔“
(حدائق الأزاهر لابن عاصم الغرناطي : ٣٠)
ایسا ملے جو زندگی کی کڑواہٹ کو آسان بنا دے، جو ویسا ہی رہے جیسا ہمیں پہلی بار ملا تھا۔
اور ایسا نہ ہو کہ ہم کسی کے ساتھ پورا راستہ طے کریں، پھر اچانک یہ احساس ہو کہ ہماری پوری زندگی ریت کی طرح بکھر گئی۔“
(عابر سبیل)
ہماری سب سے خوبصورت خواہش یہی رہتی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو ایسا شخص ملے جس کے ساتھ ہم آغاز کریں اور اسی کے ساتھ انجام تک پہنچیں۔
کہ ہمیں دوبارہ کسی جدائی کا دکھ نہ سہنا پڑے، اور نہ ہی ہمیں کسی ایسے کے سامنے جھکنے یا سہارا ڈھونڈنے کی مجبوری ہو جو ہمارا اپنا نہ ہو۔
کہ ہمیں کوئی
اے اللہ! میں نے اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا ہے، تو ہی آسانی پیدا کرنے والا ہے اور تو ہی سہولت عطا فرمانے والا ہے۔
میرے لیے ہر اُس کام کو آسان فرما جو مجھے دشوار معلوم ہوتا ہے، اور اپنی توفیق میں سے میرے لیے بھی ایک حصہ مقرر فرما۔ 💗
وإذا أرادَ اللّٰه إتمام حاجةٍ،
أتتك علىٰ سفرٍ وأنتَ مُقيمٌ
"اور جب اللہ کسی ضرورت (یا خواہش) کو پورا کرنے کا ارادہ فرما لیتا ہے،
تو وہ (حاجت) خود سفر کر کے تمہارے پاس آ جاتی ہے، جبکہ تم اپنی جگہ پر مقیم (بیٹھے) ہوتے ہو۔"
"مسکراتے رہو کیونکہ غم بہت ہیں، دوسروں کو تسلی دو کیونکہ مشکلات کی کثرت ہے، اور اچھے اثرات چھوڑو کیونکہ تم نے ایک دن چلے جانا ہے، شاید قیامت کے دن تمہاری ٹوٹی ہوئی امیدیں پوری کر دی جائیں۔"
یہ کہیں بہتر ہے کہ کوئی شخص زندگی کی تمام لہروں، خوشیوں اور آزمائشوں میں تمہارے ساتھ شانہ بشانہ چلتا رہے، بہ نسبت اس کے کہ کوئی کچھ دیر تمہیں اپنے کندھوں پر اٹھائے پھر راستے میں چھوڑ کر خود آگے بڑھ جائے۔
اس شخص کو مضبوطی سے تھامے رکھو جو تمہیں آخر تک چاہتا ہو، جو لوگوں کے ہجوم
شاید موت اچانک آ جائے، اور ہم بستروں سے اٹھا کر کفنوں میں لپیٹ دیے جائیں۔
انسان کے لیے موت کے بعد کوئی گھر نہیں، سوائے اُس گھر کے جسے وہ موت سے پہلے اپنے اعمال سے بناتا ہے۔
پس جو اسے نیکیوں سے بناتا ہے، اس کا ٹھکانہ خوشگوار اور بہترین ہوتا ہے۔
اور جو اسے برائیوں سے بناتا ہے،
يا إلهي! أدرجنا بين النفوس التي تحبك، وتعيش من أجلك، ولا تنساك أبدًا۔
"اے اللّٰه! ہمیں اُن روحوں میں شامل فرما جو تجھ سے محبت
کرتی ہیں، تیرے لیے جیتی ہیں، اور تجھے کبھی نہیں بھولتیں"
آمین اللّھمّ آمین 🤍
اہم یہ نہیں کہ تم کب شادی کرتے ہو۔
بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ تم کس سے شادی کرتے ہو؟
وہ کون ہوگا جس کے ساتھ تم اپنی باقی زندگی گزارو گے؟
کون تمہارے بوجھ، تمہاری چمک، تمہاری سادگی، تمہاری بچپن جیسی معصومیت، تمہاری روشنی، تمہارے کھیل تماشے، تمہارے خوف اور تمہارے سکون،
سب میں شریک ہوگا؟
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: جگر کو کس قدر ٹھنڈک پہنچانے والی چیز ہے۔
آپ سے پوچھا گیا: کسی چیز؟
آپ نے جواب دیا:
کہ جس چیز کے بارے میں تمہیں علم نہ ہو تم کہدو "الله اعلم"۔
جامع بیان العلم لابن عبدالبر 2/49
“عقل مند شخص کے لیے مناسب نہیں کہ وہ غم میں ڈوبا رہے، کیونکہ غم مصیبت کو واپس نہیں لوٹا سکتا، مگر مسلسل غم عقل کو کمزور ضرور کر دیتا ہے۔”
ابن حبان / روضة العقلاء (٣٨)
سلیمان بن داؤد نے اپنے بیٹے سے کہا:
جو اپنے دشمن کو جلانا (غصہ دلانا) چاہتا ہے اسے چاہیے کہ اپنی اولاد کی تربیت سے ہرگز غافل نہ ہو۔
[جامع بيان العلم وفضله ١/ ٣٦٣]