عرفاء و اولیاء کی تعلیمات کے مطابق ہم پر لازم ہے کہ اپنے سینے میں محبت و ادبِ مصطفےٰ(ﷺ) پیدا کریں- جس طرح نماز سیکھنے کے لئے کسی عالم کے پاس جایا جاتا ہے، اسی طرح حضورنبی کریم (ﷺ) کا ادب سیکھنے کے لئے اہلِ ادب (اولیاء اللہ) کے پاس جایا جائے-
مصنف: ادارہ فروری 2023
Prophet Muhammad ﷺ Alive in Barzakh: The Honor and Rights of the Family of Hazrat Fatimah (SA).
برزخ میں حیاتِ نبی ﷺ اور حقوقِ آلِ فاطمہ سلام اللہ علیہا
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
ہر آنکس عجب احمق است که علمِ حق را به گزارد وعلمِ باطل رشوت ريا عُجب و ہوا را بردارد
وہ شخص بڑا احمق ہے جو علمِ حق کو چھوڑ کر علمِ باطل یعنی علمِ رشوت وریا و عجب وہوا کو اختیار کرتا ہے۔
امیر الکونین، ص 412، 413
از حضرت سخی سلطان باھو رح
#RumiBahooIqbal#AmeerUlKonain
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ستّار العیوب (عیبوں کو چھپانے والا) ہے- وہ اپنے بندوں کے عیبوں کو ڈھانپتا ہے، ان کی کمزوریوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتا، حالانکہ وہ ہر عیب کو جانتا ہے، ہر نقص سے واقف ہے- جب ایک انسان اپنے آپ کو اس صفتِ الٰہی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے، تو اس کے لیے یہ لازم ہو جاتا ہے کہ وہ بھی دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالے- کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی انسان خامیوں سے خالی نہیں- ہر فرد کے اندر کوئی نہ کوئی کمزوری، کوئی نہ کوئی نقص ضرور موجود ہے،چاہے وہ اسے تسلیم (Confess) کرے یا نہ کرے-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
دین کا معیار کیا ہے؟ کیا محض کسی نام یا نسبت کا دعویٰ، یا وہ اصول جن میں حرمت، عدل اور نسبتِ رسول (ﷺ) کا احترام شامل ہے؟ جب ان اصولوں کو نظر انداز کیا جائے تو محبت کے دعوے کھوکھلے محسوس ہونے لگتے ہیں اور جب محبتِ اہلِ بیت کو تعصب یا مخالفت کی بنیاد پر رد کیا جائے تو یہ رویہ خود ایک گہرے فکری بحران کی علامت بن جاتا ہے-
مکمل خطاب: میلادِ مصطفےﷺ وعرس مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین(رض)، دربار حضرت سلطان باھوؒ ،5 جولائی 2025ء
خصوصی خطاب: عرس مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین (رض) ، (دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سلطان باھُورح، جھنگ)
زیرِ صدارت: حضرت سلطان محمد علی صاحب (سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین)
" ذاکرِ خفیہ کی ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کا دل کسی بھی چیز کی طرف راغب نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ کسی چیز کو قبول کرتا ہے سوائے اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کے۔"
محک الفقر کلاں
ص 115
#SayingsOfSultanBahoo#SultanBahoo
حضور نبی کریم (ﷺ) نے ارشاد فرمایا کہ:
’’بیشک انسان کے جسم کے اندر گوشت کا ایک لوتھڑا ہے اگر وہ صحیح ہے تو سارا جسم صحیح ہے اگر وہ خراب ہوجائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے خبردار! وہ دِل ہے‘‘-
(بخاری شریف)
اسی لئے انسان کوچاہیےکہ وہ ہروقت اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اپنے دل کو پاک کرے
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے :-
"روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں ایک افطاری کی خوشی اور دوسری رویت کی خوشی -اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے ہمیں بھی یہ خوشیاں عطا فرمائے ( آمین)-"
سرالاسرار
ص نمبر 153
https://t.co/DHYmzWouEU
https://t.co/qsOyUXK6GH
#SayingsOfSultanBahoo
جب تک امت کے دلوں میں حضرت امام حسین (رض) کی محبت ایک زندہ حقیقت کے طور پر موجود رہی وہ ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہ ہوئی- اس محبت کو محدود و مقید کرنے کیلئے مختلف فکری رجحانات پیدا کیے گئے تاکہ امت کو کمزور کیا جا سکے-
خطاب:میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض) ،5جولائی 2025ء
یومِ عاشور ہمیں صبر، وفا اور قربانی کا ابدی پیغام یاد دلاتا ہے۔ کربلا حق و باطل، عدل و ظلم، وفا و جبر کے درمیان وہ ابدی معیار ہے جو ہر عہد میں انسانیت کو راستہ دکھاتا رہے گا۔
بقول علامہ اقبالؒ:
زندہ حق از قوتِ شبیری است باطل آخر داغِ حسرت میری است
سلام یا حسینؑ #Ashura #ImamHussain
بانی اصلاحی جماعت سلطان الفقر حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی ؒ نے مختلف علاقوں اور مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل جماعت قائم فرمائی اور ان کے مابین باہمی محبت، احترام اور تعاون کا رشتہ قائم ہوا۔
ماہنامہ مرآۃالعارفین انٹرنیشنل لاہور اکتوبر2017ء
#SultanUlFaqr
خاک پایم از حسین و از حسن
معرفت گشتہ است بر من انجمن
ترجمہ: میں حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت امام حسن (علیہ السلام) کی خاک پا ہوں
( اسی لئے ) معرفت میرے لئے ایک محفل بن گئی۔
حضرت سلطان باھو (رحمتہ الله تعالیٰ علیہ)
https://t.co/bYMuYPwctL
https://t.co/iL7MWDxo4Q
محبتِ اہلِ بیت ایمان اور نجات کے باب میں ایک بنیادی تقاضا ہے- اگر علم و عمل اس معرفت سے خالی ہوں تو وہ اپنی روح کھو دیتے ہیں- انسان کو اپنا آپ اہلِ بیت کی سچی مودّت کے میزان پہ پرکھنا چاہئے-
مکمل خطاب: میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض)، دربار حضرت سلطان باھو،5 جولائی2025ء