کیا ضروری ہے کہ ہر بات کی تصدیق بھی ہو؟
وہ جو نزدیک نظر آتا ہے، نزدیک بھی ہو۔۔؟
تم اگر صاحب رائے ہو تو لازم تو نہیں!
تم جسے ٹھیک سمجھتے ہو، وہ ٹھیک بھی ہو۔۔۔
میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غم دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے