اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے۔۔۔؟
اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں💜
﴿سورۃ آل عمران ، ۱۶۰﴾
بڑی شان ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی اس لئے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے، اور وہی ہے جو مکمل اِقتدار کا مالک، بہت بخشنے والا ہے💚
﴿سورۃ الملک، ۱-۲﴾
ایسی قوم کو women day کی کیا ضرورت، جسے یہ بتایا گیا ھو، ماں کو روز دیکھنا حج کا ثواب، بہن پر خرچ کرنا، بہترین صدقہ۔۔۔!
بیٹی کی اچھی پرورش پر نبی کا پڑوس، بیوی کو مُسکرا کر دیکھنے سے رب راضی ھو، یہاں تو گویا، روز women day ھے۔۔۔!
اِزقلم🖋️: نعمان الطاف تھہیم
(ایک عام پاکستانی)
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے۔ اُس پر سخت کڑے مزاج کے فرشتے مقرّر ہیں جو اللہ کے کسی حکم میں اُس کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہی کرتے ہیں جس کا اُنہیں حکم دیا جاتا ہے❤️🔥
﴿سورۃ التحریم،۶﴾
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے۔ اُس پر سخت کڑے مزاج کے فرشتے مقرّر ہیں جو اللہ کے کسی حکم میں اُس کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہی کرتے ہیں جس کا اُنہیں حکم دیا جاتا ہے♥️
﴿سورۃ التحریم،۶﴾
اور زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ نے اپنے ذمے نہ لے رکھا ہو، وہ اُس کے مستقل ٹھکانے کو بھی جانتا ہے، اور عارضی ٹھکانے کو بھی، ہر بات ایک واضح کتاب میں درج ہے💛
﴿سورۃ ھود،۶﴾
جب رحمن سے مانگنے کا موقع ملے تو پھر جی بھر کر مانگا کریں
پھر ممکن نا ممکن کی کشمکش میں مت الجھیں،جس سے تم مانگ رہے ہو وہ خزانوں کا بادشاہ ہے
اس کے لئے تو صرف ایک کن کی بات ہے
بس توکل کیساتھ رب کو راضی کریں اور نیت صاف رکھیں
اللہ تمہیں مطمئن کر دے گا💜
جمعتہ المبارک🍁
قالَ ﷺ:
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ
جس کا مولیٰ میں ہوں، علی ؓ بھی اس کا مولیٰ ہے، اے الله! تو اُس سے دشمنی رکھ جو علی ؓ سے دشمنی رکھتا ہے، اور تو اُس کو دوست رکھ جو علی ؓ کو دوست رکھتا ہے🧡
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ سات تباہ کن گناہوں سے بچو۔‘‘ پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! وہ کون سے ہیں ؟ فرمایا :’’ اللہ کے ساتھ شرک، جادو، جس جان کا قتل اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے اسے ناحق قتل کرنا ، یتیم کا مال کھانا ، سود کھانا ، لڑائی کے دن دشمن کو پشت دکھانا ( بھاگ جانا )
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
ھم نے تُم لوگوں کو قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے اس لیے منع کیا تھا، کہ تّم سب کو گوشت پہنچ جائے، اُور ( اب ) اللہ تعالیٰ نے تُمہیں وسعت دے دی ھے، ( اور غنی کر دیا ھے ) پس کھاؤ، ذخیرہ کرو، اُور اجر کماؤ💙
زِندگی کا ھر وہ لمحہ جو سجدہ کرنا سِکھا دے، ھر وہ درد جو اللّٰه کے آگے رُونا سکھا دے، ھر وہ آزمائش، جو اللّٰه کے قریب، اُور دنیا سے دور کردے، یقین جانیں، آپ پہ اللّٰه کی عطا ھے، فضل ھے، نعمت ھے💚
ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ ( اللّہ کی مخلوق کو ) کھانا کھلاؤ، اُور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو، اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے🌻
اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے ساتھ تقویٰ کی رَوِش اختیار کروگے تو وہ تمہیں (حق وباطل کی) تمیز عطاکردے گا، اور تمہاری بُرائیوں کاکفارہ کردے گا، اور تمہیں مغفرت سے نوازے گا، اور اللہ فضلِ عظیم کامالک ہے❣️
گناہ انسان کا سکون ختم کر دیتے ھیں، عبادت کی لذت چھین لیتے ھیں، چہرے کا نور ختم کر دیتے ھیں، گناہ کو معمولی نہ سمجھا کریں۔۔۔!
یہی گناہ آپکی آخرت تباہ کر سکتے ھیں، اللّٰه کو وہ انسان بہت پسند ھے، جو اپنی جوانی اللّٰه کی عبادت میں گزارتا ھے🩵
رسول کریم ﷺ نے فرمایا :
اللہ پاک فرماتا ھے، کہ انسان کا ہر نیک عمل خود اسی کے لیے ھے، مگر روزہ کہ وہ خاص میرے لیے ھے، اُور میں ھی اس کا بدلہ دوں گا اور روزہ گناہوں کی ایک ڈھال ھے، اگر کوئی روزے سے ھو تو اسے فحش گوئی نہ کرنی چاہیے، اور نہ شور مچائے💙
رسول کریم ﷺ نے فرمایا :
جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازہ سے صرف روزہ دار ہی جنت میں داخل ہوں گے، ان کے سوا اور کوئی اس میں سے نہیں داخل ہو گا، پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہے ؟ وہ کھڑے ہو جائیں گے ان کے سوا اس سے کوئی اندر نہیں جا پائے گا💜
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
اس ماہ ( رمضان ) سے ایک یا دو دن پہلے رمضان کے استقبال کی نیت سے رُوزے نہ رکھو، سوائے اس کے کہ اس دن ایسا روزہ آ پڑے، جسے تم پہلے سے رکھتے آ رہے ہو اور ( رمضان کا ) چاند دیکھ کر، روزہ رکھو💜