خواجہ آصف کہ رہے کہ TTP کو جنرل فیض اور جنرل باجوہ لائے ،
تو خواجہ صاحب بتائے کہ ہمیں تو سزا مل رہی ہے اور TTP کو لانے والوں کو پروٹوکول مل رہا ہے ،
ان لانے والوں خلاف کاروائی کون کرے گا ؟
#آپریشن_عدم_استحکام
خدا کی قسم اگر عمر بن الخطاب یہ دیکھ لیتے تو یہودی اپنی پیدائش پر افسوس کرتے
اگر عمرو بن العاص نے یہ صورت حال دیکھی ہوتی تو وہ اتنے لشکر تیار کر لیتا کہ ایک سرا فلسطین میں ہوتا اور دوسرا سرا مجاہدین کی تیاری کر رہا ہوتا۔
اگر خالد بن ولید یہ حالت دیکھ لیتے تو کفار کے سروں پر اسّی تلواریں توڑ دیتے۔
اگر معتصم یہ فریاد سن لیتا تو اسرائیل کو آگ لگ جاتی۔
لیکن آج عرب اور اسلامی ممالک کے لیے افسوس کا مقام ہے۔
لوگوں نے ہمیشہ مولوی پہ تنقید کی ہے لیکن مولوی نے بدلے میں معاشرے کی اپنی استطاعت سے بڑھ کر خدمت کی ہے۔ ان سے ملیے یہ مفتی طلحہ عتیق الراعی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر کے موقع پہ ایک ہزار سے زائد یتیم بچے بچیوں کے چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیرنے کیلیے کام میں جتے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں عید سے قبل ادارۃ الحرمین اتحاد ٹاؤن کراچی میں ایک منفرد بازار سجایا جاتا ہے جہاں بچوں سے متعلقہ ہر چیز رکھی جاتی ہے اور یتیم بچوں سے کہا جاتا ہے کہ جو انکا دل کرے یہاں سے لے سکتے ہیں، اسی طرح جیسے اپنے باپ سے فرمائش کر کے لیتے تھے۔ ساتھ لفافے میں بچوں کو انکی عمر کے لحاظ سے نقد عیدی بھی تھمائی جاتی ہے۔ایسے درجنوں بلکہ سینکڑوں علماء معاشرے میں ہمارے آس پاس موجود ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ صرف ڈھونڈ ڈھونڈ کے منفیت پہ مبنی چیزیں پھیلا کر علماء و دین سے لوگوں کو بدظن کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ایسے علماء کو پروموٹ کرنا ہم پہ لازم ہے۔
مفتی صاحب کا ٹویٹر اکاؤنٹ @muftitalhaatiq
خصوصی دعا 🤲🤲کیجئے
اللہ تعالیٰ دارالعلوم دیوبند کی کامل حفاظت فرمائے آمین یارب العالمین
اس وقت وہاں کے حالات بہت خراب ہیں کچھ تھوڑا سا اندازہ اس ویڈیو سے کیا جا سکتا ہے
✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ
شدید سردی، اوپر سے بارش، خیموں کی زندگی، پیٹ خالی، آسمان سے آتش و آہن کی برسات غزہ جس کو ہم بھول گئے۔
یااللہ فلسطین کے مسلمانوں پر رحم وکرم فرما آمین۔
#HelpPalestineNow
مولانا کو ڈیزل کہا گیا، جلسوں میں مزاق بنا کر اپنے کارکنوں کیلیے منورنجن کا سامان کیا گیا، لطیفے کہہ کر ٹھٹھہ اڑایا گیا، عمران خان کی کونسی تقریر تھی جس میں مولانا کے خلاف ہذیان نہ بکا گیا ہو لیکن آج جب 8 فروری الیکشن نتائج کے حوالے سے ضروری پڑی تو اسی PTI کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے اور مولانا کا جگر، کلیجہ دیکھیے کہ ڈیزل ڈیزل کی پکار پہ منہ پھاڑ کے ہنسنے والوں کو بانہیں کھول کر ویلکم کیا جاتا ہے۔ مولانا آپ کی وسعت ظرفی نے تمام علماء کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ عمار خان یاسر
کمال کردیا مرشد نے
نہ صدر نہ وزیراعظم پھر بھی تمام کے تمام چینل مرشد جی کے انتظار میں واقعی مرشد قوم کا عظیم سرمایہ ہے
@MoulanaOfficial#ایوان_نہیں_میدان
لفظِ تحریک کی پہچان جمعیت سے ھے اس تحریک کے عزم اور ولولے کااستعارہ جمعیت کے کارکن ھیں اور رحمن کے فضل سےاسکی کامیابی کا نشان تحریک کا سالار شیخ الہند کا وارث ابن محمود ھے
@MoulanaOfficial#ایوان_نہیں_میدان
مولانا صاحب کا فیصلہ بلکل درست !!
میاں صاحب کو چاہئے خُدارا ایسی govt لینے سے اپوزیشن ہزار درجہ بہتر ہے
جنہوں نے الیکشن میں یہ گند کیا ہے اُنہیں کو سنبھالنیں دیں۔
چپ چاپ اپوزیشن میں مولانا صاحب کے ساتھ بیٹھ کر اِنکے ڈاکٹرائن کی دھجیاں اڑتے دیکھیں۔
#ایوان_نہیں_میدان
میاں صاحب 2013 میں مولانا صاحب نے اپکو دعوت دی کہ پختون خواہ میں میرے ساتھ حکومت بنا لے لیکن آپ بضد تھے
آج پھر مولانا اپکو اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دی آج پھر آپ کیلئے موقع ہیں
ورنہ پھر پچھتاؤ گے
#ایوان_نہیں_میدان
کلیجہ چیر دینے والے الفاظ:
"میں نے 27 سال میں سیاست شروع کی, جب میرا ایک بال بھی سفید نہیں تھا, اب 72 سال کا ہوگیا ہوں, اور ایک بال بھی کالا نہیں,
ہماری وفاداری اور حب الوطنی کا مذاق اڑایا گیا"
#ایوان_نہیں_میدان
لوگ کہتے ہیں مولوی نے معاشرے کو کیا دیا
تعلیمی میدان میں مولوی نے صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کا سب سے بڑا دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس دیا جس کے تحت آج سالانہ امتحان مکمل ہوا۔ چھ لاکھ طلباء نے 3207 سینٹرز میں مسلسل 6 دن امتحان دیا، انیس ہزار علماء نے ان پہ نگرانی اور ایک بھی کیس نقل، بوٹی ، یا طلباء کی نگران عملہ سے بدتمیزی کا کہیں رپورٹ نہیں ہوا۔ یہ بہترین تعلیمی نظام کی بنیاد رکھنے والے اور پچھلی کئی دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ چلانے والے سب علماء ہیں۔ عصری علوم کے تعلیمی بورڈز ہوں یا پھر اپنے امتحانی نظام کی خامیوں پہ پریشان یونیورسٹیز ، انہیں چاہیے کہ وفاق المدارس سے رابطہ کر کے انکی انتظامی و امتحانی صلاحیتوں سے فایدہ اٹھائیں یا پھر چند سال کیلیے اپنے بورڈز انہی چٹائی پہ بیٹھنے والے، قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں لگانے والے مولوی صاحبان کے حوالے کر کے دیکھیں کہ سب کچھ کیسے ٹھیک ہوتا ہے ۔ آپکی کیا رائے ہے؟ عمار خان یاسر
وفاق المدارس العربیہ کی تیز سروس
.........
رات گئے مدرسہ کی ایک طالبہ کے متعلق معلوم ہوا کہ غلطی سے سال دوم کی جگہ سال اول کا داخلہ چلا گیا اور اس کا رول نمبر آگیا ہے
اب صبح امتحان ہے اور رات کو یہ خبر، میں نے تو صاف کہہ دیا کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا اگلے سال امتحان دے دینا
مگر ہمارے ناظم تعلیمات صاحب نے وفاق المدارس کے علاقائی مسؤول کو کال کر کے مسئلہ بتایا انہوں نے کہا رولنمبر سلپ بھیج دیں مسئلہ حل کرواتے ہیں۔انہیں رولنمبر واٹس ایپ کردیا
انہوں نے فرمایا کہ آپ ویب سائٹ پر چیک کرتے رہیں ان شاء اللہ نئی رول نمبر سلپ آجائے گی۔میں رات دیر تک چیک کرتا رہا رولنمبر سلپ نہ آئی۔مگر جب صبح اٹھ کر چیک کیا تو رولنمبر سلپ آچکی تھی
اور طالبہ وہ رولنمبر لیکر سال دوم کا امتحان دینے چلی گئی
مجھے اب تک یقین نہیں آرہا
کیا آپ نے پاکستان کے کسی ادارے میں ایسی سروس دیکھی ہے؟ بشکریہ معوذ جبلی