Indian Urdu Poet - Bollywood Lyricist - Prosody Expert - Lecturer at Dept of Urdu University of Mumbai - Daily Poetry columnist for The Inquilab Daily.
Qata :383: قطعہ
ہماری حیثیت
واقف ہیں بہر طَور زمانے کی نگاہیں
موجود ہر اک لمحۂ تعمیر میں ہم ہیں
مسند پہ جو بیٹھے ہیں انہیں غور سے دیکھو
تم جس میں کھڑے ہو اسی تصویر میں ہم ہیں
عبید اعظم اعظمی
#OurStandard#OurPosition
https://t.co/JnoxR15NmS
#obaidazamazmi
29/09/2024
Qata :368: قطعہ
وقف املاک کی غلط تشہیر
کر چکے ہیں لوگ ان کے، ابتدا بیانوں میں
اک نئی کہانی کی اک عجیب قصے کی
دیکھیے دلیری کو، ان کی ہیرا پھیری کو
وقف کی زمینوں کو کہہ رہے ہیں قبضے کی
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#WaqfProperty#rongpublicity
13/09/2024
Qata :366: قطعہ
منی پور سے من کی بات
راہوں میں شب و روز کی ہر آن کھڑے ہیں
امید لیے دل میں کوئی اہلِ منی پور
جائیں تو منی پور کا بیٹا کبھی بن کے
من کی تو سنیں بات کبھی اہلِ منی پور
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#voilenceinmanipur#ManKiBaat
11/09/2024
Qata :363 : قطعہ
شرپسندوں کی سرپرستی
بھڑکنی ہی ہے اس سے آگ نفرت کی، عداوت کی
جو صبح و شام مقصودِ نظر پھیلایا جاتا ہے
کسی کو حق بیانی کا بھی موقع تک نہیں ملتا
کسی کو حوصلہ دے دے کے شر پھیلایا جاتا ہے
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#nafrat#hate#hatespreader
07/09/2024
Qata :362 : قطعہ
نفرت کے اچھے دن
ہر سمت ظلم و جبر ہے ہر سمت قتل و خوں
دکھلائے کس طرح کے، سیاست نے اچھے دن
جاگا اگر کسی کا تو نفرت کا جاگا بخت
دیکھے اگر کسی نے تو نفرت نے اچھے دن
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#nafrat#bestdaysofhate#AchchheDin
06/09/2024
Qata :359 : قطعہ
لنچنگ کرنے والوں کے ہمدرد
ان کو مقتول سے ہوتی نہیں ہمدردی کوئی
سب ثبوتوں کو مٹانے کا جتن کرتے ہیں
جتنے نفرت کی سیاست کے عَلم دار ہیں وہ
پہلے مجرم کو بچانے کا جتن کرتے ہیں
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#lynchingsupporters#Lynching
03/09/2024
Qata :358 : قطعہ
سفر باقی ہے
دلکش ہے جو خبر ابھی باقی ہے دوستو
اس رات کی سحر ابھی باقی ہے دوستو
کچھ پورے ہوگئے ہیں،ادھورے ہیں خواب کچھ
چلتے رہوسفر ابھی باقی ہے دوستو
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#JourneyofHappiness#journeyremaining
02/09/2024
Qata :357 : قطعہ
نفرت کی سیاست
نفرت کی سیاست کے سوا کام نہیں ہے
دستور، محبت کا بدلنے میں لگے ہیں
خوش حال جنھیں رکھنا تھا اس ملک کو، وہ لوگ
دن رات فقط زہر اگلنے میں لگے ہیں
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#poisonesspolitics#hatepolitics
01/09/2024
Qata :356 : قطعہ
وقف قانون میں ترمیم کا شوشہ
تم چاہتے ہو وقف کے قانون میں ترمیم
اس کے لیے راضی تو کوئی ہو نہیں سکتا
ہم وقف کی املاک کو لٹنے نہیں دیں گے
جو سوچ رہے ہو وہ کبھی ہو نہیں سکتا
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#WaqfBoard#WaqfBoardAmendmentBill
31/08/2024
Qata :355 : قطعہ
یہ زہر اگلنے والے لوگ۔۔۔
رتبہ کبھی کم ہو نہیں سکتا جس کا
کم مایہ بنانے میں لگے ہیں اس کو
رکھتا ہے خداوند حفاظت میں جسے
نادان مٹانے میں لگے ہیں اس کو
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#theinquilabin#poisionesspeople#rioters
30/08/2024
Qata :354 : قطعہ
پھرناموں کی تبدیلی کی سیاست
شہر ہو روڈ ہو یا ہو وہ کوئی اسٹیشن
کیا یہ تبدیلی، شناخت اُن کی نگل جائے گی
کتنے نادان ہیں، کچھ نام بدل دینے سے
وہ سمجھتے ہیں کہ تاریخ بدل جائے گی
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#namechange#namechanging
29/08/2024
Qata :353 : قطعہ
زوالِ انسانیت
ہرآن دھوکہ، کھوٹ، کپٹ، لوٹ، قتل و خوں
انسانیت نشیب میں کتنے اتر گئی
معمول بن گئے ہیں غضب ناک واقعات
اچھی خبر سنے ہوئے مدت گزر گئی
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#loot#cheating#murders
28/08/2024
Qata :352 : قطعہ
نفرت انگیزیاں
ذہنوں میں دھن فساد کی، شعلے ہیں آنکھ میں
سرپر نشہ سوار عجب خود سری کا ہے
جس سمت مڑ کے دیکھیے جس سمت جائیے
ماحول قتل و خوں کا ہے غارت گری کا ہے
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#hightofhate#bloodymurder
27/08/2024
Qata :351 : قطعہ
کب تک چلے گا بلڈوزر
اکیلے فیصلے کب تک کرے گا بلڈوزر
غرور و جبر کو آرام دیجیے صاحب
یہ صبح و شام کٹہروں سے آرہی ہے صدا
عدالتوں کو بھی کچھ کام دیجیے صاحب
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#buldozarbaba#buldozarpolitics
26/08/2024
Qata :350 : قطعہ
سرکاری نوکریوں کے لیے قطاریں
جہاں تک دیکھیے اک بھیڑ ہے بے روزگاروں کی
ہیں افسر اس کشاکش میں کسے افسر کیا جائے
ہے عہدہ ایک ، لیکن ہے ہجوم امید واروں کا
کسے اندر رکھا جائے کسے باہر کیا جائے
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#Umemployment
25/08/2024
Qata :349 : قطعہ
رعُونت کا انجام
دکھائے دن یہ خیالات کی رعونت نے
اتر اتر کے چڑاتا ہے رنگ چہرے کا
گرجنے والوں کی آواز کھو گئی ہے کہیں
اُڑا اڑا نظر آتا ہے رنگ چہرے کا
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#arrogance#endofarrogance
24/08/2024
Qata :348 : قطعہ
ظالم کے خلاف
جو بڑھ رہا ہو دل میں محبت لیے ہوئے
جس کا ارادہ صاف ہو ساتھ اس کا دیجیے
ٹکرائے ظلم و جَبر سے، ظلمت مٹا سکے
ظالم کے جو خلاف ہو ساتھ اس کا دیجیے
عبید اعظم اعظمی
#obaidazamazmi#urdupoetry#againstvoilence#RightManRightTime
23/08/2024