”کتاب کی محبت میں شادی“
امام ذھبی فرماتے ہیں :
حضرت امام اسحٰق نے ایک ایسی بیوہ خاتون سے شادی کی جو پہلے ایک ایسے عالِم کے نکاح میں تھی جن کے پاس امام شافعی کی کتابیں تھیں۔ امام اسحٰق نے یہ نکاح صرف کتابوں سے محبت کی وجہ سے کیا تھا۔
The moment we mentioned that Intel Officers harassing us since morning are surrounding the Press Conference this man introducing himself as DG Parks barged in threw down mics of media, ripped a mic off my collar and tried to get physical. All for #RaoAnwar#RiyasatKaLaadla.
ہم خاک نشیں، تم سخن آرائے سرِ بام
پاس آ کے ملو، دُور سے کیا بات کرو ہو
ہم کو جو ملا ہے وہ تمہیں سے تو ملا ہے
ہم اور بھُلا دیں تمہیں، کیا بات کرو ہو
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
........... کلیم عاجز
دنیا بھر کے مسلمان ایک امّت تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ لیکن ان کے حکمران ایک الگ ہی امّت سے تعلق رکھت�� ہیں، جس کا صدیوں سے ہماری امّت سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہے
#MuslimUmmah #ModiInUAE
وہ تمام مسلم ممالک کہ جہاں عوامی احساسات کی ترجمان حکومت موجود ہے، سب کشمیر کے ساتھ ہیں، چاہے گنے چنے ہی کیوں نہ ہوں۔ لیکن جہاں جہاں غاصب و جابر بادشاہ حاکم ہیں، بالخصوص عرب دنیا میں، وہ سب مودی کے ساتھ ہیں
#ModiInUAE#MuslimUmmah
قراقرم کے پار
عبیداللہ کیہر کا یہ سفرنامہ پاکستان کے پہلے شہر کراچی سے چین کے پہلے شہر کاشغر تک سفرکی دلچسپ روداد ہے. اس کتاب میں جہاں کاشغر کی سیاحت اور سنکیانگ کے اوئیغور مسلمانوں کی تاریخ و ثقافت بیان کی گئی ہے، وہیں قراقرم کی وادیوں کا خوبصورت تعارف بھی پیش کیا گیا ہے۔
کبھی ٹھہر کے سنی ہے بہاؤ کی آواز
سبک ندی میں کسی سست ناؤ کی آواز
فضا کا شور تھمے تو دروں سے آتی ہے
گھٹی گھٹی سی بچاؤ ، بچاؤ کی آواز
کسی کو بھیجتے ، سانسوں پہ بوجھ پڑتا ہے
تبھی تو "جاؤ" میں دبتی ہے "واؤ" کی آواز
........... عمیر نجمی