جرنل عاصم منیر یا نیا مسیحا : کل تک پورا زور لگا کرعم��ان خان اور اسکی پارٹی کو بوٹوں تلے دبانے کی ناکام کوشش کرنے کے بعد لگتا ہے فوجی صاحب نے ایک نیا جنم لیا ہے اور اب وہ سارے سیاست دانوں اور لیڈروں کے پیچھے ڈنڈا اٹھا کر ماردھاڑ کے لئے تیار ہو گئے ہیں - بات تو اچھی ہے پر نجانے یہ کیا ماجرا ہو گیا، کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا - لگتا ہے ان میں سعودی شہزادہ MBS کی روح داخل ہو گئی ہے اور وہی کچھ کرنا چاہ رہے ہیں جو MBS نے کیا تھا - کام تو اچھا ہے مگر بغیر ایماندار سیاست دانوں اور کھرے جرنیلوں یا مکمل مارشل لاء کے اتنا بڑا انقلاب ممکن نہیں - اس کام کے لئے تو جرنل عاصم کو اپنی انا کو ختم کرکے عمران خان اور دوسرے ایماندار لوگوں کی مدد لینی پڑے گی - نواز اور زرداری تو پہلے ہی ملک سے کھسک گئے تو جرنل صاحب کس کو پکڑیں گے - اگر یہ روپ سچا ہے ت�� فوری طور پرعمران خان کو رہا کرنا ہوگا اور برابری کی سطح پر بات کرنا ہوگی - سب چوروں کو پکڑنا ہوگا اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ سب قصّے کہانیاں ہیں اور کوئی ملک اربوں کھربوں ڈالر نہیں دیگا - بس وہی ٹرک کی بتی
محض مجھے نااہل کروانے اور جیل میں ڈالنے کی غرض سے کسی بھی معاملے میں ملوث کرنے (مج��ے مورودِ الزام ٹھہرانے) کے خبط میں مبتلا مجرموں کے نالائق ٹولے نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے۔
انہوں نے مجھے سائفر والے تماشے کو پورے اہتمام سے بےنقاب کرنے کا ایک موقع فراہم کردیا ہے۔
کل میں کسی لگی لپٹی کے بغیر تمام تفصیلات قوم کے سامنے رکھوں گا کہ کیسے 17 برس میں (پہلی مرتبہ) بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایک حکومت کا تختہ الٹنے اور ان مجرموں، جو ملک کو تباہی کے گھاٹ اتار چکے ہیں، کو اقتدار میں لانے کیلئے ایک سازش رچائی گئی۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ تفصیلات ٹیلی ویژن پر چلنے والے کسی بھی ڈرامے سے بڑھ کر دلچسپ اور سحر انگیز ہوں گی۔