پاکستان نے اسلام آباد میں منعقدہ سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر شاندار انداز میں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔
#Pakistan#Volleyball#CAVA#Champions#Sports#Islamabad#TeamPakistan
سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران حکام کے مطابق 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایلیٹ فورس اہلکار شہید ہوا،
#Swat#CTD#PakistanSecurity
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ترقی اور جدت کے حق میں فیصلہ دیا، جسے سیاسی جماعتوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔
#Punjab#AJKElections#PakistanPolitics
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے قومی مفاد کی بات کی تو انہیں اُن آئینی عہدوں پر بھی غور کرنا چاہیے جو انہیں دوسرے سیاسی جماعتوں کے ووٹوں سے ملے۔
#UzmaBukhari#BilawalBhutto#PMLN#PPP#PakistanPolitics
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 32 مبینہ دہشتگرد ہلاک کیے۔ بیان کے مطابق ضلع خیبر میں 24 اور نوشکی میں 8 افراد مارے گئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
#ISPR
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مخالف سیاسی جماعت پر انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے، تاہم مبینہ بے ضابطگیوں کو قبول نہیں کرے گی ۔
#BilawalBhutto#AJKElections
وفاقی حکومت نے 2027 سے 2030 تک کے لیے نئی 4 سالہ حج پالیسی متعارف کرادی ہے، جس میں رجسٹریشن، ویٹنگ لسٹ، ڈیجیٹل شکایات نظام اور شفاف خریداری جیسے اقدامات شامل ہیں۔ سرکاری و نجی حج کوٹہ 60:40 برقرار رہے گا جبکہ ابتدائی حج پیکج کا تخمینہ 12 سے 13 لاکھ روپے بتایا گیا ہے۔
#Hajj2027
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے فزیکل ٹیسٹ کے دوران 25 سالہ امیدوار اسحاق اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ پولیس کے مطابق اسے فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے راستے میں ہی انتقال کی تصدیق کی۔ وجوان کا تعلق لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ سے تھا۔
#Islamabad#Police
ایران نے آبنائے ہرمز کے مشترکہ علاقائی انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے اپنے زیرِ اختیار علاقوں کا الگ انتظام کریں۔ تہران نے بیرونی طاقتوں کی شمولیت کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
#Iran#Hormuz#MiddleEast
راولاکوٹ میں سکیورٹی صورتحال کشیدہ، پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہیں جبکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے ایک رینجرز اہلکار کی ہلاکت، متعدد گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا، ساتھ ہی امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
#Rawalakot
کینیڈا میں سرحد پار اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے۔ حکام کے مطابق ملزمان سے تقریباً ایک اعشاریہ سات ٹن غیر قانونی منشیات برآمد ہوئیں، جبکہ تحقیقات میں ایک مبینہ غیر قانونی تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے روابط بھی سامنے آئے۔
#Canada
بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوان مظاہرین کے خلاف جبری کارروائیاں روکنے، نابالغ افراد کی رہائی اور ایف آئی آرز پر تعزیری کارروائی سے گریز کا حکم دیا۔ عدالت نے آزادانہ تحقیقات، احتجاج کے آئینی حق کے تحفظ اور مظاہرین کے ذاتی و ڈیجیٹل ڈیٹا کی حفاظت کی بھی ہدایت کی۔
#India#SupremeCourt
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں میرپور اور کوٹلی کے ووٹ پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کو قومی مفاد اور ن لیگ کے مفاد میں انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے شفاف انتخابات، کشمیر کاز کے تحفظ اور انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔