کارکنان کی رائے حق پر مبنی ہے اور میں ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے سندھ میں تحریک انصاف کی مہم جاری رکھوں گا۔ اور اس پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں گا۔ اس کے ساتھ ساتھ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ تمام شیطانی قوتوں کا اپنے طور پر مقابلہ کریں۔ آج ہمارے دو پروگرام ہیں، محمود آباد میں ایک عوامی جلسہ اور پہلوان گھوٹ کراچی میں کنونشن۔ برائے مہربانی اس پیغام کو پھیلائیں۔