America, Israel, and their allies have now revealed their true face to the world, but it is unclear when Muslim rulers will open their eyes to this reality.
#Iran#Israel
وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ
اور عنقریب ظالم جان لیں گے کہ وہ کس انجام کی طرف پلٹائے جائیں گے۔
سورۃ الشعراء، آیت 27
السلام علیکم
آج صبح دوران سفر حضرت صاحب کی گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں حضرت صاحب کو کچھ چوٹیں آئیں لیکن الحمدللہ اب خطرے والی کوئی بات نہیں۔
حضرت کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، البتہ آئندہ ایام کے پروگرامز کینسل کر دیئے گئے ہیں۔
احباب سے گزارش ہے کہ تشریف لانے کی بجائے دعاؤں میں یاد فرمائیں۔
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو.
#MuhammadAjmalRazaQadri
#PeerAjmalRazaQadri
سیلاب کی موجودہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے، اللہ تعالیٰ متاثرین کے لئے بہترین اسباب پیدا فرمائے۔
اگرچہ حکومتی ادارے اس سلسلہ میں یقینا امدادی سرگرمیوں میں مشغول ہیں، تاہم میں ان علاقوں میں موجود تمام اہل اسلام سے اپیل کروں گا کہ ایک دوسرے کی مدد کریں اور جس حد تک ممکن ہو اپنے بھائیوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیں۔
اللہ تعالیٰ وطن عزیز پر اپنا خصوصی فضل فرمائے (آمین)
#FloodAlert #PunjabFloods #PunjabFloods2025
﷽
امریکہ کے ایران پر موجودہ حملوں سے اَلْكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ کا تصور ابھر کر سامنے آیا ہے۔
اگر اب بھی مسلمان حکمران شعور ، سنجیدگی اور غیرتِ ایمانی کا مظاہرہ نہیں کریں گےتو یقینا تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔
اور نہ عنداللہ ہمارا کوئی عذر قابل قبول ہوگا۔
عالم اسلام کو فوری اور مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
نِیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر
اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا فرمائے۔
#USAirForce #Tehran #IranIsraelConflict
فرمانِ حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ
عمل کے بغیر تیرے علم کا اور اخلاص کے بغیر تیرے عمل کا کچھ اعتبار نہیں، کیونکہ علم بغیر عمل کے اور عمل بغیر اخلاص کے، جسم بغیر روح کی طرح ہے۔