“پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، ایک سوچ ہے، ایک وعدہ ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہم سے کیا تھا، انھوں نے مزدور، کسان اور غریب کو طاقت دی انھیں احساس دلایا کہ یہ ملک صرف چند لوگوں کا نہیں بلکہ عوام کا ملک ہے۔”
خاتون اول و رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری
@AseefaBZ
#GBMainTeerChaleyGa
شکریہ غذر
آج غذر کے عوام کی بھرپور شرکت نے واضح کردیا کہ گلگت بلتستان کی عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے صرف پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کو اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ اگر آپ مجھے گلگت بلتستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرواتے ہیں تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم مل کر گلگت بلتستان کو ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے۔ ہم آپ کے حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور ایسا مستقبل تعمیر کریں گے جہاں ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع میسر ہو۔
7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرسکیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ہم ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ تھے اور انشاء ﷲ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی صرف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک، ایک سوچ اور بھٹو شہید کا وعدہ ہے۔ 7 جون کو اپنے گھروں سے نکلیں اور تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل
@AseefaBZ
#GBMainTeerChaleyGa
پاکستان پیپلز پارٹی روزگار فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، جبکہ دیگر جماعتوں کی پالیسیوں نے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع چھینے ہیں۔ انشاء ﷲ گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح بے روزگار نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، ہنر مندی کو فروغ دینا اور معاشی ترقی کے دروازے کھولنا ہوگی۔
@BBhuttoZardari
#GBMainTeerChaleyGa
غذر کے غیور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا، انشاء ﷲ 7 جون کو گلگت بلتستان میں صرف تیر چلے گا۔
@BBhuttoZardari#GBMainTeerChaleyGa
گلگت بلتستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق گلگت بلتستان کے عوام کا ہے۔ اپنے حق ملکیت کے تحفظ کیلئے ووٹ دیں پاکستان پیپلز پارٹی کو، 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور اپنے حق ملکیت کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
@BBhuttoZardari#GBMainTeerChaleyGa
پوری مسلم امہ اس وقت ایک امتحان سے گزر رہی ہے۔ غزہ، لبنان، عرب ممالک اور ایران کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان مشکل حالات میں آپ کی نمائندگی بہتر انداز میں کون کرسکتا ہے۔ اور گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ اگر گلگت بلتستان کی آواز اسلام آباد اور عالمی دنیا تک پہنچانی ہے تو صدر مملکت آصف علی زرداری سے بہتر نمائندہ کوئی نہیں ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
#GBMainTeerChaleyGa
آپ کی حق حاکمیت کی جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی تین نسلوں سے لڑتی آرہی ہے۔ سب سے پہلے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے راج شاہی نظام اور ایف سی آر کا خاتمہ کرکے سبسڈی دلوائی، پھر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1994 میں ایل ایف او کے ذریعے گلگت بلتستان میں سیاسی حقوق کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان شناخت کو دی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
#GBMainTeerChaleyGa
قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں گلگت بلتستان کی توانائی کی صلاحیت کا مطالعہ کیا گیا تھا، جس کے مطابق یہاں تقریباً 50,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے۔ جس کی بدولت گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
#GBMainTeerChaleyGa
گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ ملکیت کا خواب پاکستان پیپلز پارٹی نے حقیقت میں بدل دیا ہے۔ ہم نے تاریخی قانون سازی کے ذریعے 28 ہزار مربع کلومیٹر زمین کے مالکانہ حقوق کو قانونی تحفظ دیا۔ اب اگلا مرحلہ اس قانون پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کا ہے۔ اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوط حکومت اور بھاری اکثریت ضروری ہے تاکہ حقِ ملکیت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اگر کوئی دوسری جماعت آئی تو اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔
7 جون کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر اپنی زمین کے مالک بنیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
#GBMainTeerChaleyGa
دریاؤں کے کناروں سے لیکر پہاڑوں کی چوٹی تک گلگت بلتستان کی زمین پر گلگت بلتستان کے عوام کا حق ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی پیغام جاری کردیا
گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ ملکیت کا خواب پاکستان پیپلز پارٹی نے حقیقت میں بدل دیا۔ جو لوگ کہتے تھے کہ یہ ممکن نہیں، ہم نے تاریخی قانون سازی کے ذریعے 28 ہزار مربع کلومیٹر زمین کے مالکانہ حقوق کو قانونی تحفظ دیا اور ثابت کیا کہ عوام کے حقوق صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے محفوظ ہوتے ہیں۔
اب اگلا مرحلہ اس قانون پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کا ہے۔ اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوط حکومت اور بھاری اکثریت ضروری ہے تاکہ حقِ ملکیت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اگر کوئی دوسری جماعت آئی تو وہ یہ قانون اٹھا کر پھینک دے گی۔
ہمارا عزم ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمین کا حقیقی مالک بنایا جائے گا اور ان کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔
7 جون کو گھروں سے نکلیں، اپنے حقِ ملکیت، اپنے مستقبل اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔
@BBhuttoZardari
#GBMainTeerChaleyGa
گلگت بلتستان والوں روزگار آپ کا حق ہے!
گلگت بلتستان والوں کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام
جیسے تھر کے کوئلے سے تھر کی ترقی ممکن ہوئی ٹھیک ویسے ہی گلگت بلتستان کے وسائل سے گلگت بلتستان کی ترقی ممکن ہوگی۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبے، انفراسٹرکچر اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیئے جائیں گے۔
گلگت بلتستان کے عوام 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ گلگت بلتستان کو نیا معاشی حب بنایا جاسکے۔
#GBMainTeerChaleyGa
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان والوں کے لئے خصوصی پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی تین نسلوں سے آپ کے حق حاکمیت کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ سب سے پہلے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے راج شاہی نظام اور ایف سی آر کا خاتمہ کرکے اہلیان گلگت بلتستان کو سبسڈی دلوائی تھی، پھر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1994 میں ایل ایف او کے ذریعے گلگت بلتستان میں سیاسی حقوق کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی۔
اب نئی نسل کی باری ہے، اب ہم نے ملکر جدوجہد کرنی ہے، 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کا تحفظ باقی صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی مل سکے۔
@BBhuttoZardari
#GBMainTeerChaleyGa
گلگت کے غیور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ انشاء ﷲ 7 جون کو گلگت بلتستان بھر میں تیر چلے گا۔
@BBhuttoZardari#GBMainTeerChaleyga
شکریہ گلگت
گلگت کی عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا کہ 7 جون کو ان کا ووٹ حق حاکمیت، حق روزگار اور حق ملکیت کی جدوجہد کیلئے ہوگا، ان کا ووٹ صرف تیر کیلئے ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے کہ ہم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کے بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، اور میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ہم آگے بھی آپ کی اس جدوجہد کو آپ کے ساتھ اور عوام کی طاقت سے جاری رکھیں گے، میں نے آپ سے پچھلے انتخابات میں حق ملکیت کا وعدہ کیا تھا جس کو قانون سازی کے ذریعے مکمل کیا اور اب 28 ہزار مربع میل زمین جو پہلے سرکار کی تھی اب پہاڑوں سے لیکر دریاؤں تک اس زمین کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہیں۔
7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ ملکر گلگت بلتستان کی حق ملکیت کی جدوجہد کو آگے بڑھا سکیں۔
حقِ ملکیت صرف ایک سیاسی نعرہ نہیں، بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ زمین کے مالکانہ حقوق، روزگار اور بااختیار مستقبل کی جدوجہد کو منزل تک پہنچانے کے لیے عوامی حمایت ضروری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ گلگت بلتستان کے ہر شہری کو اس کا حق ملے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔
#GBMainTeerChaleyGa