چیئرمین عمران خان سے متعلق مستند ،پی ٹی آئی آزادکشمیر اور آزادکشمیر الیکشن کے حوالے سے اپڈیٹ حاصل کرنے کے لیے اس QR کوڈ کو اسکین کریں یا لنک پر کلک کریں اور پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے آفیشل واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں۔
🔗 [https://t.co/9Zz64CVqme]
راولاکوٹ میں اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس سویلین پر اسٹریٹ فائرنگ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں شہادتوں میں اضافہ اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آج نہتے شہریوں پر جس طرح گولیاں چلائی جا رہی ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر ریاستی فورسز اس طرح کے اقدامات کریں گی تو پھر بھارت پر کیسے سوال اٹھایا جائے گا؟
#RawalakotBleeds
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
میں یہ کس کے نام لکھوں جو اَلَم گزر رہے ہیں
میرے شہر جل رہے ہیں میرے لوگ مر رہے ہیں
کوئی اور تو نہیں ہے پسِ خنجر آزمائی
ہمِیں قتل ہو رہے ہیں، ہمِیں قتل کر رہے ہیں
#RightsMovememntAJK#AJKUnderFascism
راولاکوٹ آج لہو لہو ہے۔
لال مسجد، ماڈل ٹاؤن، 12 مئی مظفرآباد، مریدکے، 26 نومبر ڈی چوک اور اب راولاکوٹ۔ ہر بار عوام کے بے گناہ خون سے تاریخ کے صفحات رنگے گئے۔
افسوس کہ جس سرزمین کو “شہ رگ” کہا جاتا ہے، آج اسی شہ رگ کے باسی ظلم، جبر اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ گولی، لاٹھی اور خوف کے ذریعے عوامی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
عینی شاہد کی گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عسکری فورسز کی جانب سے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں کس بربریت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، ایسی فسطائیت آزاد کشمیر میں برپا کرنا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
#RightsMovementAJK#AJKUnderFascism
راولاکوٹ میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں۔
آزاد کشمیر کو عملاً مقبوضہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ “شاہ رگ” کا راگ الاپنے والے آج مودی طرز کے جبر و استبداد کی ایک نئی داستان رقم کر رہے ہیں۔ عوام کے جائز حقوق اور مطالبات کا جواب گولیوں، گرفتاریوں اور طاقت کے استعمال سے دیا جا رہا ہے۔
یاد رکھو! شہیدوں کا خون رنگ لائے گا۔ کشمیری کبھی جھکنے والے نہیں۔ تم اس قوم کو گولی، جبر اور خوف سے نہیں ہرا سکتے۔ ان شاء اللہ حق کی فتح ہوگی اور ظلم اپنے انجام کو پہنچے گا۔
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
راولاکوٹ میں پولیس ،رینجرز اور ایف سی کی فائرنگ کے نتیجے میں کچھ افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر ذی شعور دل رنجیدہ ہے۔ حالات کے فوری اور پُرامن حل کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
حقوق مانگنے والوں کے حصے میں گولیاں آئیں، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے اور کئی گھر ماتم کدوں میں بدل گئے۔ اگر عوام کی آواز کو طاقت، فائرنگ اور جبر سے دبایا جائے تو آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حالات میں فرق کیا رہ جاتا ہے؟
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
فسطائی رجیم کی جانب سے آزاد کشمیر میں ایک بار بھی عسکری فورسز کا استعمال کر کے فسطائیت برپا کی جارہی ہے، اب راولاکوٹ میں ایک بار پھر شیلنگ کی اطلاعات ہیں، پاکستان تحریک انصاف نہتی اور پرامن عوام پر اس بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے، ایسے ہتھکنڈے عوام کو اپنے حقوق کی جنگ سے نہیں روک سکتے۔
#AJKUnderFascism
راولاکوٹ میں نہتے شہریوں پر فورسز کی جانب سے مسلسل شیلنگ جاری ہے، جس سے حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے عوام کو طاقت اور جبر سے خاموش کرانے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔
عوامی مطالبات کا جواب شیلنگ، تشدد اور خوف نہیں بلکہ سنجیدہ مذاکرات اور مسائل کا حل ہونا چاہیے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ طاقت کا استعمال حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے، اس لیے فوری طور پر تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے اور عوامی آواز سنی جائے۔
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
آزاد کشمیر میں حالیہ حالات نہایت افسوسناک اور تشویشناک رخ اختیار کر چکے ہیں۔
ریاستِ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت عوامی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ طاقت اور جبر کے ذریعے حق کی صدا کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوامی حقوق سلب کرنے والے وقتی طور پر کامیاب دکھائی دے سکتے ہیں، مگر آخرکار عوامی شعور ہی سرخرو ہوتا ہے۔
وقت کا تقاضا ہے کہ محاذ آرائی اور جبر کے بجائے عوامی مسائل کے حل، مذاکرات اور سیاسی بصیرت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ یہی راستہ امن، استحکام اور انصاف کی ضمانت بن سکتا ہے۔
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
ریاستی جبر، فسطائیت اور اداروں کی فائرنگ سے نہتے شہری کی شہادت کے خلاف راولاکوٹ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی پر ہونے والے حالیہ کریک ڈاؤن کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
#RightsMovementAJK#AJKUnderFascism
ریاست میں کٹھ پتلی حکومت کی پولیس کی غنڈہ گردی عروج پر
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے اور ان کے رشتہ داروں کی غیر قانونی گرفتاریاں جاری ہیں۔ اس غیرقانونی کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
آزاد کشمیر میں طاقت کے زور پر عوامی آواز دبانے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔ پرامن شہریوں پر تشدد، گھروں پر چھاپے اور مواصلاتی نظام کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جبر کبھی عوامی شعور کو شکست نہیں دے سکتا۔
#RightsMovementAJK#AJKUnderFascism
کٹھ پتلی فیصل سرکار مودی کے نقشِ قدم پر!
رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کا موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا بزدلی کی انتہا ہے۔ لاکھوں خاندانوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر کے وادی کو دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔اپنے ہی شہریوں کو اپنوں سے رابطہ کرنے سے روکنا بنیادی آئینی حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔
یہ جبر عوام کے آواز کو دبا نہیں سکتا۔ آوازیں بند کرنے والے خود تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
شرم آنی چاہیے کوئی اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتا ہے تو اس کو حق دینے کی جگہ کے اوپر کہا جائے کہ یہ ریاست مخالف ہے اور اس کی آواز ہی بند کر دو کیا مانگ رہے ہیں وہ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں کیا کسی شہری کو پورے پاکستان میں حق حاصل نہیں ہے جیسے اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، کے پی کے میں آپ نے کیا وہی حال اب آزاد کشمیر میں کرنے جا رہے ہیں پہلی قربانیاں دے کے کشمیر کا یہ خطہ آزاد ہوا اب آپ اس کو بھی توڑنا چاہتے ہیں شرم کریں بطور وزیراعظم آپ کی طرف سے ایسا بیان قابل مذمت ہے اور یہ کام قابل مذمت ہی نہیں ہے نفرت پھیلانے کی کوشش ہے،کرسی کے لیے آلہ کار نہ بنو
آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کی پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی کھلی پامالی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پولیس نے بغیر وارنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ریاست کو انتشار کی طرف دھکیلنے سے باز رہے۔ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
آزاد کشمیر میں ظلم کی انتہا پرامن شہریوں کا خون بہایا جانے لگا
آزادکشمیر کی کٹھ پتلی حکومت اور مسلح فورسز نے تمام حدیں پار کر دیں۔
عمر نذیر کشمیری کے قافلے پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بزدلانہ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کے دیرینہ اور مخلص ساتھی شاہزیب حبیب جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔
عمر نذیر کشمیری اور ان کے دیگر ساتھی اس وقت شدید زخمی ۔ پرامن آوازوں کو گولیوں کے زور پر دبانے کی یہ کوشش ناکام رہے گی
شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا کریں۔
آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں، موبائل فون سروس کا بھی تعطل شروع
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
سیاسی مخالف کو جیل میں قید کرکے انتخابی نشان بھی چھین کر،پارٹی کا نام تک چھین کر اگر پھر بھی انتخابی عمل شفاف کروانے سے ڈر رہے ہو تو یقین جانو تم اس انتخابی میدان میں اترنے سے قبل کی ہار چکے ہو!
1/2
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو منعقد ہوں گے۔
انشاءاللہ اس الیکشن میں سفیر کشمیر عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار تمام تر فسطائیت کے باجود بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے
#AJKElection2026#ReleaseImranKhan#PTIAJK