فوج کو بلایا، معاہدہ ہوا، میڈیا کو بند کیاگیا لیکن ایوان کو اعتماد میں نہیں لیاگیا۔ وزیراعظم ملک سےاور وزیرداخلہ اسلام آباد سےباہر ہیں توحکومت ٹھیکے پردےدیں۔ وزیرداخلہ 15منٹ میں ہائیکورٹ پہنچ جاتےہیں، پارلیمنٹ میں دلچسپی نہیں رکھتے، رضاربانی #نااہل_وفاقی_کابینہ پر برہم۔
وفاقی حکومت کی جانب سے غیر آئینی طور پر نیوز چینلز کی بندش پر خاموش رہنے والے آرمی چیف کے ثالث بننے پر اعتراض کررہے ہیں وہ یہ بتائیں کہ جب پوری #نااہل_وفاقی_کابینہ غائب تھی اور حکومت مفلوج ہوچکی تھی تو ایسے میں آرمی نے اگر عوام کی بھلائی کے لئے کردار ادا کیا تو کونسا گناہ کردیا؟
#نااہل_وفاقی_کابینہ کے بجائے پاک فوج پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کی غیر آئینی و غیر قانونی بندش وفاقی حکومت کا فیصلہ تھا جبکہ فوج نے تو حکومت کو پابندی ختم کرنے کی تجویز دی۔ جمہوریت شرما گئی مگر کچھ لوگوں کو شرم نہیں آئی۔