ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے موبائل سروس آج دوسرے روز بھی معطل، سرائے نورنگ سمیت لکی مروت کے مختلف علاقوں میں بھی سگنلز شدید متاثر ہیں،عوام میں شدید بے چینی اور تشویش ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہی میں آل پارٹیز جرگہ کی قرارداد ۔
وفاقی حکومت سے قبائل اور ملاکنڈ ڈویژن میں عائد ٹیکسز واپس لینے کا متفقہ مطالبہ
کرک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کی کوششوں سے شہر کیلئے کار لفٹر مہیا کر دیا گیا،جس سے بے ہنگم ٹریفک اور غلط پارکنگ پر کنٹرول میں مدد ملے گی۔ اور عوام کی مشکلات کم ہوں گی۔
*سرکاری سکولوں کی داخلہ مہم*
صرف 36 فیصد بچوں نے داخلہ لیا
سرکاری سکولوں کو 11 لاکھ 61 ہزار 203 نئے بچوں کو داخل کرانے کا ہدف دیا گیا تھا۔۔۔۔
اب تک صرف 4 لاکھ 22 ہزار 899 بچوں کا داخلہ ممکن ہو سکا سکا جو مجموعی ہدف کا محض 36 فیصدبنتا ہے۔
لکی مروت: لنڈیواہ ون لائن کی بجلی گزشتہ 15 دنوں سے بند ہے،شدید گرمی میں عوام کی چیخیں نکل گئیں،گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہوگیا،درجنوں دیہاتوں کے لوگوں کو شدید پریشانی۔ اعلیٰ حکام سے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے سائبر کرائم اور ڈیٹا چوری سے بچانے کے لیے ڈیوائس مینجمنٹ کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز (ہدایات) جاری کی ہیں۔
#بریکنگ:
لکی مروت: مین اڈہ پر دن دہاڑے مبینہ ڈکیتی،نوجوان دکاندار کے مطابق نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر ان سے تین لاکھ روپے چھین لیے اور کار میں فرار ہوگئے،پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔