سیالکوٹ کے زندہ دل لوگ اس بچے کو اپنوں سے ملانے میں مدد کریں
اس بچے کا نام گھر میں کیا تھا اور والدین کے کیا نام تھے یہ اسے یاد نہیں ہے۔
ابھی اسکا نام کاشف ہے۔
کاشف کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سال کی عمر میں گھر سے بچھڑ گیا تھا آج تک نہیں معلوم کہاں سے اور کیسے بچھڑا تھا۔
بس بچپن کی تصویر موجود ہے۔
ہم نے انکے ڈاکومںٹس چیک کئے تو اسمیں بازیابی کا شہر ڈسکہ سیالکوٹ لکھا تھا۔ اور سال 2016 لکھا تھا۔ ڈسکہ سے لاوارث ملا تھا۔ لاہور کے ایک شیلٹر پہنچا اور پھر وہاں سے کراچی منتقل ہوا۔
اور یہ بھی ممکن ہے کسی دوسرے شہر کا ہو۔
آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اس پوسٹ کو اتنا عام کریں کہ اگر انکا خاندان پاکستان سے باہر بھی کہیں ہو تو ان تک بات پہنچ جائے۔
آپکا ایک شئیر کسی دکھی ماں کو اسکا لخت جگر دلوا سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
29 june 2026
+923162529829
#waliullahmaroof
اس نوجوان کا نام مبارک علی ہے۔
مبارک علی قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے۔انکی رہائش نارووال میں ہے۔
دو اکتوبر دوہزار پندرہ کو مبارک علی گھر سے گوجرانوالہ کام کے سلسلے میں نکلا تھا آج تک لوٹ نہیں سکا۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ مبارک علی ذہنی و جسمانی طور پر بالکل تند��ست ہے۔بس بول اور سن نہیں سکتا جسکی وجہ سے کہیں جاکر پھنس گیا ہوگا اپنا ایڈریس کسی کو بتانہیں سکتا۔
ٹریکٹر ٹرالی بہت اچھی طرح چلانا جانتا ہے
مبارک علی کا گھرانہ انکے جانے کے بعد بہت دکھی اور افسردہ ہے۔ماں باپ کافی ضعیف ہوچکے ہیں۔ دن رات نظریں دروازے پر ہیں کہ ابھی دستک ہوگی اور مبارک اندر آئےگا لیکن سورج ڈوبنے کے ساتھ انکا دل بھی مایوسی میں ڈوب جاتا۔ اگلی صبح پھر اسی امید کے ساتھ دل منتظر ہوجاتا ہے۔
آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اس پوسٹ کو ملک بھر میں خوب عام کریں۔
ملک کے کسی کونے میں بھی مبارک موجود ہو وہاں تک خطر پہنچے ۔
آپکا ایک شئیر بوڑھے والدین کو انکا شہزادہ دلوا سکتا ہے
کسی بھی اطلاع کے ل��ے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
+923162529829
27 june 2026
#waliullahmaroof