جنوبی وزیرستان اپر میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت اور دعائے مغفرت۔
سیکیورٹی حکام نے پولیس فورس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے مضبوط تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
یومِ استحصالِ کشمیر پر میران شاہ سے کشمیری عوام کے نام یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا گیا۔
ضلعی قیادت اور طلبہ نے آزادیٔ کشمیر کی جدوجہد کی حمایت اور بھارتی مظالم کی مذمت کا اعادہ کیا۔ #StandWithKashmir#Youm_e_Istehsal_Kashmir
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے محفوظ رہیں۔
فتنہ الخوارج اس تعلیم کے برعکس معصوم جانوں کو نشانہ بنا کر اپنے باطل نظریے کو بے نقاب کرتے ہیں۔ #اسلام#خوارج
قرآن کی تلاوت اس وقت نافع ہے جب وہ دل میں اترے اور کردار میں نظر آئے؛ یہی نبی کریم ﷺ کی تعلیم ہے۔
خوارج کی ظاہری دینداری کے باوجود انحراف کی خبر احادیثِ صحیحہ میں واضح طور پر موجود ہے۔
(صحیح بخاری: 6930 | صحیح مسلم: 1064)
مساجد کو دہشتگردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنا دینِ اسلام، انسانیت اور ریاستی قوانین کے منافی عمل ہے۔
فتنہ الخوارج کے ایسے اقدامات کو ہر سطح پر مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔ #KhyberPukhtunkhuwa#Khawarij
ماموند، باجوڑ: انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہونے والے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم مقامی کمانڈر ابو دجانہ کو ہلاک کر دیا۔
کارروائی کو دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ #Bajaur
ہنگو کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کے امن و استحکام کا دفاع کیا اور جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا۔
ان قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، اور ان شاء اللہ ہر خارجی اپنے انجام کو پہنچے گا۔ #Hangu#KPPolice
طالبان مخالف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لغمان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خاندانوں کو خالی مکانات میں آباد کیا جا رہا ہے۔
دعوے کے مطابق ان کے اخراجات بھی سرکاری خزانے سے ادا کیے جا رہے ہیں، تاہم ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ #Afghanistan#Laghman
ضلع کرم کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ سنٹرل و لوئر کرم میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ #کرم
گھلجو پریمیئر لیگ سیزن 5 کی اختتامی تقریب میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور سماجی ہم آہنگی کے عزم کو دہرایا گیا، جبکہ فاتح ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے گئے۔
#GPLSeason5#Orakzai#Cricket#YouthEmpowerment
بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 50 ہو چکی ہے جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ #Bannu
بدخشاں میں معدنی وسائل پر کنٹرول کے تنازع نے نئی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں عوامی مزاحمت میں اضافہ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
#افغان#افغانستان