सब लोग महाराज का हल चलाना देख रहे थे-विस्मय से, कुतुहल से। और अरुण देख रहा था कृषक कुमारी मधुलिका को । आह! कितना भोला सौंदर्य! कितनी सरल चितवन!
कहानी - पुरस्कार
लेखक - जयशंकर प्रसाद
Maulana Abul Kalam Azad was the first Education Minister of India.
ہندوستان کے پہلے وزیرِتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد تھے ۔
हिन्दुस्तान के पहले शिक्षा मंत्री मौलाना अबुल कलाम आज़ाद थे।
کسی مصلح کے کام کو جانچنے کے لیے صرف یہی دیکھنا کافی نہیں ہوتا کہ اس نے کیا کام انجام دیا ہے، بلکہ یہ دیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ حالات کیا تھے جن میں اس نے وہ کام کیا۔
(اقبالیات)
مولانا سید ابوالاعلی مودودی
حافظ از باد خزاں در چمن دہر مرنج
فکر معقول بفرما، گل بے خار کجاست
(حافظ شیرازی)
حافظ ، زمانے کے چمن میں خزاں کی ہوا سے رنج نہ کر صحیح بات سوچ ، بغیر کانٹے کے پھول کہاں ہے؟
(ترجمه: محمد وارث)
اشعار فارسی
بساز حادثہ ہم نغمہ بودن آرام است
اگر زمانہ قیامت کند تو طوفاں باش
(مرزا عبدالقادر بیدل)
حادثہ کے ساز کے ساتھ ہم نغمہ ہونا (عمر مانا ہی آرام ہے، اگر زمانہ قیامت بپا کرتا ہے تو تو طوفان بن جا۔
•••
گراے زاہد دعائے خیرمی گوئی مرا ایں گو
کہ آں آوارۂ کوئے بتاں، آوارہ تر بادا
(امیر خسرو)
اے زاہد، اگر تو میرے لئے دُعائے خیر کرنا چاہتا ہے تو یہ دعا کر کہ کوئے بتاں کا یہ آوارہ ( یعنی میں ) اور زیادہ آوارہ ہو جائے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی قوم کا ذہن اگر غلام ہو تو خواہ اس کا جسم آزاد بھی ہو جائے تب بھی وہ قوم آزاد نہیں رہ سکتی
(اقبالیات)
مولانا سید ابوالاعلی مودودی
زمانے کے جس دور سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں اگر آپ اس سے ناواقف ہیں تو میرے افسانے پڑھیے۔ اگر آپ ان افسانوں کو برداشت نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ زمانہ ناقابل برداشت ہے۔ مجھ میں جو برائیاں ہیں وہ اس عہد کی برائیاں ہیں۔
سعادت حسن منٹو