تیسرے دوحہ اجلاس کے دوران ملاقاتیں۔
پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے آصف درانی کی اجلاس کے موقع پر امریکہ، چین، روس اور یورپی یونین کے ہم منصبوں کے ساتھ سفارتی ملاقات۔
جس میں عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے پر بات چیت کی گئی۔
پاک و افغان وفد کی دوحہ میں ملاقات!
ذبیح اللہ مجاہد کی صدارت میں افغان اور آصف درانی کی صدارت میں پاکستانی وفد کی اقوامِ متحدہ کے افغانستان پر تیسرے دوحہ اجلاس میں شرکت۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مظبوط کرنے کے لیے علاقائی تعاون و سلامتی پر بات چیت متوقع۔
پاکستان کے حمزہ خان نے ملائیشیا کے مخالف حارث دانیال کو مات دے دی۔
اسلام آباد میں ہونے والے اکتیسویں جونئیر انفرادی چیمپئن شپ 2024 کے فائنل راؤنڈ میں تین سیٹس پر بر تری حاصل کرکے فتحیاب ہوئے۔
بالفرض اگر کسی ٹرین کی بریک فیل ہوجائے تو ڈرائیور اسے اونچائی پر جانے والی جہنم لائن پہ ڈال دیتا ہے تاکہ اس کی رفتار کم ہو جائے اور یہ آگے جا کر رک جائے۔
اقتباس از: ٹرین ٹو کوٸٹہ
کیا آپ نے کوئٹہ میں بچھی دوزخ لائن کے بارے میں سنا یا دیکھی ہے؟ آئے آج ہم آپکو دکھاتے ہیں اور یہ انوکھا نام پڑنے کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔
کوئٹہ سے واپسی کا سفر کرتے وقت، بُلندی سے نیچے آنے والی کوئی ٹرین اگر بے قابو ہو جائے تو اسے روکنے کے لیئے چار مختلف مقامات...
+
مچھ، دوزان، ہرک اور آبِ گم کے پاس، ایسی لائنز بچھائی گئی ہیں جو پہاڑوں کی بلندی پر جا کہ ریت میں دھنس جاتی ہیں۔ 🚂
انہیں تکنیکی طور پہ ''کیچ لائن'' کہا جاتا ہے لیکن عام بول چال میں اسے ''دوزخ یا جہنم لائن'' کہا جاتا ہے۔
+
پاکستان میں پہلی بار قیدیوں کا کانووکیشن۔
کراچی مرکزی جیل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، گرافک ڈیزائننگ، چینی اور انگریزی زبانوں میں پیشہ ورانہ کورسز مکمل کرنے والے 248 قیدیوں میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔
1/2
پاکستانی نوجوان اسکواش کے لیے میدان میں۔ 🇵🇰
8 پاکستانی اکتیسویں جونئیر انفرادی چیمپئن شپ 2024 کے سیمی فائنل میں مقابلے کے لیے تیار — سہیل، حذیفہ، عبداللہ، نعمان، آذان، حمزہ، عماد۔ ⚾️
”اے ایمان والو جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الہیٰ کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو تمہارے لیے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔“
[سورۃ الجمعہ: آیت ۹]
تصویر کشی: @usamaqazafi333
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صحت اور پولیو کے خاتمے پر افغانستان کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔
پاکستان، افغانستان کو مظبوط اور امن و امان میں دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے جو تعلقات افغانستان کے ساتھ ہیں وہ کسی اور ملک کے ساتھ نہیں۔
اقتصادی و سماجی کونسل کے انسانی امور کے اجلاس میں سفیر منیر اکرم نے سالوں پہلے وعدے کی یاد دہانی کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ اقوامِ متحدہ فنڈ کے منصوبے کے تحت 1.4 ملین رجسٹرڈ مہاجرین کو جلد ہی گھر واپس بھیجا جائے گا۔
تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لیے خوشی کی خبر۔ 🫂
پاکستانی عالمی شہرت یافتہ ایمپائر علیم ڈار کی آرگنائزیشن علیم ڈار تھیلیسیمیا سینٹر نے اب خون کی منتقلی کا اقدام لے لیا ہے۔ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 🩸
@worldBestUmpire
افغانستان وکٹ کیپر@MShahzad077 پاکستان میں گزارا ہوا کرکٹ ٹریننگ کا بہترین وقت یاد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرنے لگے۔
مسرت بھرے انداز میں پشاور میں رہائش کے وقت کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہوں نے 🇵🇰 کے سابق کپتان@SarfarazA_54 و دیگر کھلاڑیوں کا بھی تذکرہ کیا۔
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مَا أَشَدَّ حَرَّ هَذَا الْيَوْمِ اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ
"اللّٰہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، آج کے دن کتنی سخت گرمی ہے ! اے اللّٰہ مجھے جہنم کی گرمی سے پناہ دیجئے۔"
[جامع الأحاديث للسيوطى 2006 استاذه ضعیف]
میسی کی شاندار پرفارمینس کی جھلکیاں اور عارف لوہار کا 'آ تینوں موج کراواں'۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر عالمی شہرت یافتہ لیونل میسی کی سالگرہ پر پاکستانی لوک موسیقار کا گانا استعمال کرتے ہوئے، 🇵🇰گانوں کی عالمی مقبولیت کی تصدیق کردی۔