دل دہلا دینے والا واقعہ: تونسہ بیراج کے موت کے کنویں جیسے پل پر ریلوے کے اصل ہیرو کی جرات نے سینکڑوں زندگیاں بچالی !
دنیا بھر میں اصول ہے کہ ریل گاڑی روانہ کرنے سے پہلے اس کی مکمل فٹنس انسپیکشن ہوتی ہے، لیکن افسوس ہمارے ہاں یہ سب صرف کاغذوں تک محدود ہو چکا ہے۔ اسی لاپرواہی کا نتیجہ کل ایک بڑے حادثے کی شکل میں نکل سکتا تھا، مگر سلام ہے ریلوے کے اس گمنام ہیرو کو جس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سینکڑوں مسافروں کی زندگی بچا لی!
کل دریائے سندھ پر واقع پاکستان کے سب سے بڑے اور خطرناک ترین پل " تونسہ بیراج" کے عین وسط میں ایک خوفناک منظر پیش آیا۔ 227 اپ ڈیرہ غازیخان شٹل ٹرین گزر رہی تھی کہ اچانک پل کے بالکل بیچوں بیچ ٹرین کا بریک پائپ ہیڈ برسٹ ہو گیا!تصور کریں... نیچے بپھرا ہوا دریائے سندھ، اوپر انتہائی خطرناک اور تنگ پل، اور اس کے عین وسط میں بے بس کھڑی مسافروں سے بھری ٹرین!
ایک معمولی سی غلطی یا تاخیر ٹرین کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی تھی۔ نہ مسافر نیچے اتر کر آگے جاسکتے تھے اور مددگار انجن یا ٹرین سٹاف آنے میں گھنٹوں لگ سکتے تھے۔ خوف اور سنسنی کا ماحول تھا، مسافروں کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں۔لیکن پھر منظر عام پر آیا ریلوے کا وہ اصل ہیرو، کیرج سٹاف کا وہ شیر دل جوان! جس نے نیچے گہرے پانی اور پل کی ہولناکی کو پسِ پشت ڈالا۔ موت کے سائے میں، جہاں ایک پیر بھی پھسلے تو واپسی کا کوئی راستہ نہیں، اس جانباز نے اپنی جان کی بازی لگا دی۔صرف چند منٹوں کے اندر، جہاں عام انسان کا دل بیٹھ جائے، اس ہیرو نے پل کے بیچوں بیچ لٹک کر ٹرین کا بریک پائپ تبدیل کر دیا اور ریل کے پہیے کو دوبارہ رواں دواں کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا۔
یہ کوئی معمولی بات نہیں، یہ خالص جرات، فرض شناسی اور بہادری کی وہ مثال ہے جو شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے!یہ ہیں پاکستان ریلوے کے اصل ہیروز، جو وی آئی پی کمروں میں نہیں بلکہ پٹریوں پر، اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ریل کا پہیہ چلائے ہوئے ہیں۔ ہمارے افسرانِ بالا اور حکام تو شاید فائلوں میں ہی بس مصروف ہوں، لیکن عوام اس گمنام ہیرو کو دل سے سلام پیش کرتی ہے!آئیے اس پوسٹ کو اتنا شیئر کریں کہ اس شیر دل جوان کی بہادری کی داستان پورے پاکستان تک پہنچے اور حکامِ بالا اسے سرکاری سطح پر بڑا اعزاز اور خراجِ تحسین پیش کرنے پر مجبور ہو جائیں!
#truestory #pakistan #punjab #railway #motivation
عمران خان کو ناحق قید میں رکھا ہوا ہے انھیں جلد از جلد رہا کیا جاۓ ہر کوئی انکے لیے محبت رکھتا ہے
عمران خان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی یورپین سٹار
درخت کی ٹہنیاں کاٹ دو تو دوبارہ ھو جائیں گیں،
دوسری طرف ھاتھ کی انگلی کٹ جاۓ تو دوبارہ نہیں آۓ گی
لیکن جگر ھمارے جسم کا وہ حصہ واحد عضو ھے
جس کا کچھ حصہ کٹ جاۓ تو دوبارہ ھو جاۓ گا،
کون ھے جس کی قدرت کے یہ سب رنگ ھیں؟
*سبحانک ربی ماأعظمک*
*اےمیرے رب!تُو کتنا عظیم ے🤌🏻🫀*